
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022

گل بخشالوی
یوسف رضا گیلانی اپوزیشن لیڈر بلکہ سابق وزیر ِ اعظم اور سیاست دان ہیں وہ بلاول بھٹو زرداری سے عمر میں اور سیاست میں بہت بڑے ہیں۔
(جاری ہے)
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر تنقید کرنے والے بلاول بھٹوکے درباری سینیٹر مصطفی نواز کھوکر جانے اس حقیقت کو کیوں نظر انداز کر رہے ہ ہیں۔
سید یوسف رضا گیلانی نے اجلاس کی اطلاع تاخیر سے ملنے کا جو عذر پیش کیا تو چوہدری قمر زماں کائرہ نے بھی ان عذر قبول نہیں کیا اس لئے کہ سید یوسف رضا گیلانی اتنے بھی اناڑی نہیں وہ جانتے ہیں کہ کس وقت کیا کرنا ہے لیکن یہ بات بلاول بھٹو کی سمجھ میں نہیں آتی اس لئے اگر فواد چوہدری نے جو مشورہ دیا ہے وہ غلط نہیں پاکستان میں بادشاہی نظام نہیں پہلے میئر کا الیکشن لڑو اس کے بعد سیاست میں اوپر آﺅ ، اپنے سے بڑے اور سینئر کا احترام کرو ۔ لیکن موروثی سیاست دان ایسی باتوں کو مذاق میں اڑا دیتے ہیں جس کا انجام پیپلز پارٹی نے دیکھ لیا ، سید یوسف رضا گیلانی نے آئینہ دکھا دیا ہے اب اس میں بھی منہ دیکھتے رہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر بنانے والے خان دلاور خان گروپ نے بھی اپنے چار ووٹ عمران خان کو دے دیے۔ تحریکِ انصاف کو علم تھا کہ ہم نے کہاں کیا کرنا ہے وہ ڈاکٹر زرقا سہروردی کو کووڈ ہونے کے باوجود آکسیجن ماسک لگا کر ویل چیئر پر سینیٹ لائے تھے۔ اس لئے اگرفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا 'پاکستان پیپلز پارٹی اور یوسف رضا گیلانی کا تیرا شکریہ !تو غلط نہیں کہا!ایوان ِ بالا میں اپوزیشن کے پاس 99 میں سے 57 سیٹیں ہیں۔ اس اہم اجلاس میں آٹھ سینیٹرز (پیپلز پارٹی کے دو اور ایم ڈی ایم کے چھ ) غیر حاضر رہے ۔ ووٹنگ کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر عمر فاروق کاسی اجلاس سے ہوا خوری کے لئے اپنی نشست سے ا ±ٹھ کر باہر چلے گئے۔ جب حکومت اور اپوزیشن دونوں کے درمیان ووٹوں کی تعداد برابر یعنی 43 ہوگئی۔ توچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حکومت کو ووٹ دے کر اپوزیشن کاتختہ کر دیاجس کے بعد ووٹنگ مکمل ہوگئی اور اپوزیشن بھاری اکثریت ہونے کے باوجود سٹیٹ بینک ترمیمی بِل کو منظور ہونے سے نہ روک سکی۔ حامد میر کا یہ کہنا درست ہے کہ بلاول بھٹو کو یوسف رضا گیلانی کے خلاف اور مولانا فضل الرحمان طلحہ محمود کے خلاف لانگ مارچ کریں۔ لوگ اتنے بیوقوف نہیں ہیں جتنا اپوزیشن نے سمجھا ہوا ہے۔'
پاکستان کی عوام جانتی ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ تو نہیںہو اکہ اپوزیشن اپنی اکثریت کے باوجود ہار گئی ہو ۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کے موقع پر بھی اپوزیشن نے منہ کی کھائی تھی در اصل ایوان زیریں اور ایوان بالا میں اپوزیشن کی شکست ان کا مقدر بن چکی ہے ، پھر بھی عمران خان کو نالائق وزیر ِ اعظم کہہ رہے ہیں اس لئے کہ شرم ان کے قریب سے نہیں گذری!!!
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.