
لاہور پولیس: تبدیلی کے سفر پر گامزن
پیر 17 اکتوبر 2016

حافظ ذوہیب طیب
یہ بات بھی درست ہے کہ محکمہ پولیس جس میں چند افسروں کے غلط فیصلے جو محکمے کو تٍباہی کے دہانے پر پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے اور سیاسی اثرو رسوخ اس قدر بڑھ چکا ہے کہ جس کی وجہ سے محکمے پر اس قدر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں کہ ان کی ہر نیک نامی بُرائی میں تبدیل ہو کر پہلے سے موجود محکمے کے ماتھے پر لگے سیاہ دھبوں میں مزید اضافہ کر دیتا ہے ۔
(جاری ہے)
قارئین !میرے نزدیک محکمہ پولیس کی بد نامی میں کرپشن سے بڑھ کر ان کاکرختگی کے زہر میں ڈوبا لہجہ ہے جومعاشرے کے لوگوں میں ان کے خلاف نفرت کے جذبات کو مزید ابھارتا ہے اور یوں تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لئے خرچ کئے جانے والے اربوں روپوں کے باوجود افسران کو کوئی خا ص نتائج بر آمد نہیں ہو پاتے تھے۔ بھلا ہو لاہور پولیس کے سی۔سی۔پی۔او امین وینس اور ڈی۔ آئی۔جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا جنہوں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے اس ساری صورتحال کو پر قابو پانے کے لئے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک قائم کئے۔ جہاں عام پولیس کلچرسے ہٹ کر پڑھے لکھے اور نوجوان عملے کو تعینات کیا گیا بلکہ عام شہریوں کے ساتھ ان کے روئیوں کو جانچنے کے لئے کیمروں کے ذریعے ان کی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے ۔ تھانوں میں قائم فرنٹ ڈیسک کی بدولت اب شہریوں کو کئی الجھنوں میں پھنسے محرر کے غیض وغضب کا سامنا نہیں کر نا پڑتا اور یوں کچھ ہی لمحوں میں پڑھے لکھے اور اخلاقیات کی دولت سے مالا مال عملے کی خوش اخلاقی اور بر وقت سروسز کی وجہ سے صرف چند منٹوں میں ہی مسائل حل ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
امین وینس اور ڈاکٹر حیدر اشرف کی مخلصانہ اور انتھک محنت کے بدولت حقیقی معنوں میں اب تھانہ کلچر کا خواب پورا ہو تا دکھائی دے رہا ہے ۔ اس میں اہم کردار بلا شبہ ڈاکٹر حیدر اشرف کا ہے جنہوں نے صدیوں پہلے والے گھسے پٹے نظام کی جگہ دور جدید کی ٹیکنا لوجی کو استعمال کرتے ہوئے پولیس کی استعداد اور صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے ۔ ایس۔ایم۔ایس ، وٹس ۔ایپ اور ہیلپ لائن سروسز اور انہیں مانیٹر کرتے ہوئے ڈاکٹر حیدر اشرف کا ہر معامے کو ذاتی طور پردیکھنے کی روش کی وجہ سے تھانوں میں عملے کی ناقص انتظا می صلاحیتوں کی وجہ سے شہریوں کے مہینوں سے رکے معاملات دنوں میں حل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔بہت جلد شہریوں کے لئے بھی انڈرائیڈ فون پر ایک ایسے سوفٹ وئیر کاآغاز کیا جا رہا ہے جہاں تھانوں میں جمع ہونے والے کرایہ داری کے فارم اور کریکٹر سر ٹیفیکیٹ آن لائن اپلائی ہو سکیں گے۔اس کے علاوہ پولیس کی مدد کے لئے 15، ایس۔ایم۔ایس اور گھریلو ملازمین کی تصدیق کی سہولت بھی یہاں حاصل ہو سکے گی۔ محرم الحرام کے حساس مہینے میں با احسن تمام امور انجام کو پہنچ جانے ، یقینا اس کا اعزاز بھی لاہور پولیس کے افسروں اور جوانوں کو جا تا ہے جنہو ں نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی نا خوشگوار واقعہ پیدا نہیں ہونے دیاجس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
قارئین کرام ! جہاں تک بات ہے عملے کی اخلاقی و نفسیاتی تربیت کی تومجھے یہ جان کر از حد خوشی ہوئی کہ اس پر بھی کام جاری ہے۔ کچھ روز قبل مجھے ایک ذاتی کام کے سلسلے میں کئی عرصے بعدلاہورکے مسلم ٹاؤن تھانے میں جانے کا اتفاق ہوا۔ میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ کچھ عرصہ پہلے تک بوسیدہ عمارت، ٹوٹے پھوٹے کمرے اور ان کمروں میں بیٹھے لاکھوں پریشانیاں اپنے سینے میں چھپائے افراد جن کے لہجوں کی تلخیاں ان کے چہروں پر نمودار ہو رہی تھیں سگریٹ کے لمبے لمبے کش اورلوگوں کے ساتھ بد تمیزی کی تما م حدیں توڑتے ہوئے جنہیں یہ کم کر نے کی کوشش کرتے تھے، انکی جگہ اب صاف ستھری عمارت، سفید رنگ سے چمکتے کمرے اور ان کمروں میں سگریٹ کے لمبے لمبے کشوں سے آزاد، چمکتے دمکتے اور ہنستے مسکراتے چہرے شہریوں کی خدمت میں مصروف تھے۔ مجھے معلوم ہوا کہ ان انقلابی تبدیلیوں کے پیچھے ایس۔پی اقبال ٹاؤن عادل میمن کا ہاتھ ہے جنہوں نے کچھ ہی دنوں میں اپنی ڈویژن کے دوبوسیدہ عمارت کے حامل تھانوں اور یہاں تعینات عملے کو چند ہی دنوں میں واقعتا ماڈل تھانوں اور بہترین عملے میں تبدیل کر دیا۔ امید کی جا سکتی ہے کہ اگر کیپٹن (ر) امین وینس، ڈاکٹر حیدر اشرف اور عادل میمن جیسے افسران اسی مخلصانہ نیت کے ساتھ کام کرتے رہے تو کچھ بعید نہیں کہ پولیس کلچر کی تبدیلی کاعشروں پر محیط خواب بہت جلد شر مندہ تعبیر ہو اور عوام اور پولیس کے درمیاں نفرتوں اور بے یقینی کا رشتہ یقین اور محبت میں تبدیل ہو جائے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
حافظ ذوہیب طیب کے کالمز
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہترین کارکردگی اور بدرمنیر کی تعیناتی
جمعرات 27 جنوری 2022
-
دی اوپن کچن: مفاد عامہ کا شاندار پروجیکٹ
منگل 26 اکتوبر 2021
-
محکمہ صحت پنجاب: تباہی کے دہانے پر
جمعہ 8 اکتوبر 2021
-
سیدہجویر رحمہ اللہ اور سہ روزہ عالمی کانفرنس
بدھ 29 ستمبر 2021
-
جناب وزیر اعظم !اب بھی وقت ہے
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی لائق تحسین کار کردگی !
ہفتہ 2 جنوری 2021
-
انعام غنی: ایک بہترین چوائس
جمعرات 22 اکتوبر 2020
-
ہم نبی محترم ﷺ کو کیا منہ دیکھائیں گے؟
ہفتہ 10 اکتوبر 2020
حافظ ذوہیب طیب کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.