
پنجاب کے سر کاری سکولوں کی بہتر ہوتی حالت
جمعرات 16 فروری 2017

حافظ ذوہیب طیب
(جاری ہے)
”پنجاب سپیڈ “کے زیر اہتما م منصوبوں میں ،تعلیم اور صحت حکومت پنجاب کے اولین منصوبوں میں شمار ہوتے ہیں ۔
یہی وجہ ہے کہ تاریخ میں پہلی دفعہ قوم کے معماروں کو معیاری تعلیم دینے اور مثالی ماحول فراہم کر نے کے لئے گذشتہ دس سالوں کے دوران 500فیصد زائد بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔جبکہ 14ارب روپے برا ہ راست سکول سربراہان کو دئیے گئے ہیں تاکہ ہ وہ اپنی ضروریات کے مطابق، اپنے اپنے اداروں میں مزید بہتری لا سکیں۔ہزاروں اساتذہ کی میرٹ پر تقرریاں،اساتذہ کے لئے اعلیٰ تربیتی پروگرام،سکولوں اور کالجوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ بہترین ماحول کی فراہمی ،سائنس اور کمپیوٹر لیب کا انعقاد،نمایاں کار کردگی دکھانے والے اساتذہ و طالبعلموں میں لیپ ٹاپ کی فراہمی ،غیر ملکی مطالعاتی دورے اور اربوں روپے کی مراعات،تعلیم کے میدان میں کامیابی کی اہم وجہ بنے ہیں۔
قارئین ! حالیہ دنوں میں پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود کے سر کاری سکولوں کے لئے کئے گئے اقدام پر مجھے بلکہ کئی لوگوں کو از حد خوشی ہوئی جس کے مطابق پنجاب حکومت نے ،تما م سر کاری سکولوں اور کالجوں میں ،مسلمان طلبا و طالبات کے لئے قرآن پاک کو عربی اور اردوترجمہ کے ساتھ، اول جماعت سے بارہویں جماعت تک، لازم قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ منصوبے کے تحت صوبہ بھر میں مرحلہ وار قرآن پاک کی تعلیم ناظرہ اور ترجمہ کے ساتھ طلبہ کو دی جائے گی ۔پہلی سے چھٹی جماعت تک ناظرہ ،جبکہ چھٹی سے دسویں جماعت تک اسلامی واقعات سے متعلق سورتیں، اور دسویں سے بارہویں جماعت تک اسلامی احکامات پر مبنی سورتیں پڑھا ئی جائیں گی۔ اس منصوبے کے مطابق اول جماعت سے پانچویں جماعت کے بچوں کو ناظرہ جبکہ ششم جماعت سے بارہویں جماعت کے بچوں کو قرآن پاک کا مکممل ترجمہ اور اہم قرآنی سورتیں،احادیث،دعائیں، نبی محترم ﷺ کی تعلیمات ،اخلاق و آداب اور اسلامی شخصیات سے متعلق مواد کو بھی نصاب کا حصہ بنا یا گیا ہے ۔ اس بارے ،میں بھی، رانا صاحب کی بات سے اتفاق کروں گا کہ انشا ء اللہ ناظرہ قرآن کو نصاب کا حصہ بنا نے سے طلبا و طالبات کو اسلامی شعار سے آگاہی حاصل ہو گی ۔اس طرح ان کی شخصیت میں بھی مذہبی رواداری اور انسانیت سے پیار کے سنہرے اوصاف اجا گر ہونگے۔
ایک ایسا اور کارنامہ ،جس سے پنجاب کے سر کاری سکولوں کے طلبا ء میں غیر نصابی سر گرمیاں فروغ پائیں گی اور جو معاشرے میں مطا لعے کی عادت کو عام کر نے میں بھی اہم کردار اداء کرے گا وہ سر کاری سکولوں کے طلبا کے لئے میگزین نکالنے کا فیصلہ ہے ۔ طلبا میں مطا لعے کا شوق پیدا کر نے لئے میگزین میں بچوں کی تحریر کردہ کہانیاں،نظمیں شعر اور داستانیں شائع کی جائیں گی ۔جبکہ اساتذہ بھی اپنی اہم تحریریں اور رائے میگزین کے لئے دے سکتے ہیں ۔ پنجاب کے گیارہ ہزار سکولوں کے بچوں کے لئے، میگزین کے اجراء کے لئے، پنجاب حکومت سالانہ نو کرروڑ روپے خرچ کرے گی۔
قارئین کرام !امید کی جاسکتی ہے کہ پہلے سے بہتری کی جانب گامزن پنجاب کے سر کاری تعلیمی ڈھانچے میں ان دونوں اقدامات کی وجہ سے مزید بہتری آ سکتی ہے ۔ نہ صرف اس سے طلبا ء میں مذہبی رواداری پیدا ہو سکتی ہے بلکہ قرآن کی براہ راست تعلیم کے ذریعے اخلاق حسنہ اور اتحاد بین المسلمین جیسی دولت سے بھی سرفراز ہو سکتے ہیں ۔ مجھے یقین ہے جب یہ دونوں پروجیکٹس پوری طرح اپنی حقیقی صورت میں آئیں گے تو کچھ بعید نہیں ہمارا معاشرہ بھی امن و امان کا گہوارہ، فرقہ واریت سے نفرت ، اتحاد بین المسلمین کی حقیقی تصویر اور مطالعے کی بدولت ، برائیوں سے دور رہنے سے مثبت کاموں میں مصروف قوم کے نو نہال ، ایک ایسا پاکستان وجود میں لائیں جو واقعی اقبالاور قائد اعظم کا پاکستان ہو۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
حافظ ذوہیب طیب کے کالمز
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہترین کارکردگی اور بدرمنیر کی تعیناتی
جمعرات 27 جنوری 2022
-
دی اوپن کچن: مفاد عامہ کا شاندار پروجیکٹ
منگل 26 اکتوبر 2021
-
محکمہ صحت پنجاب: تباہی کے دہانے پر
جمعہ 8 اکتوبر 2021
-
سیدہجویر رحمہ اللہ اور سہ روزہ عالمی کانفرنس
بدھ 29 ستمبر 2021
-
جناب وزیر اعظم !اب بھی وقت ہے
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی لائق تحسین کار کردگی !
ہفتہ 2 جنوری 2021
-
انعام غنی: ایک بہترین چوائس
جمعرات 22 اکتوبر 2020
-
ہم نبی محترم ﷺ کو کیا منہ دیکھائیں گے؟
ہفتہ 10 اکتوبر 2020
حافظ ذوہیب طیب کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.