
شہبازشریف کی درخواست ضمانت مسترد یا کچھ اور؟
منگل 29 ستمبر 2020

حسیب یعقوب
عمران خان کی ریاست مدینہ کی عوام ہر طرح کی مشکلات میں گھر چکی ہے اور وہ تمام تر امیدیں جو ان کو اپنی حکومت سے تھیں آہستہ آہستہ دم توڑتی گئیں ۔ اپوزیشن بھی حکومت سے سخت نالاں ہے کیونکہ ان کا یہ ماننا ہے کہ حکومت ان کے خلاف بہت سخت کارروائیاں کر رہی ہے اور احتساب کی آڑ میں ان کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن نہ تو حکومت کو گرانے کے لیے خواہ ہے اور اسی سلسلے میں جدوجہد کر رہی ہے اور اب گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی چھتری تلے سب جمع ہوئے اور حکومت گرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور اس کی حتمی صورت دھرنا ہی ہوگا لیکن اس دھرنے اور مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں فرق ہے اور وہ یہ کہ مولانا کا دھرنہ اک سولو فلائٹ تھا اور دیگر اپوزیشن ارکان بشمول بلاول بھٹو زرداری اور میاں شہباز شریف نے تمام تر یقین دہانیوں کے باوجود ان کا دھرنے میں ساتھ نہ دیا ۔
لیکن حالات اس دفہ مختلف ہیں، تمام فیصلے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اجتماعی طور پر کر رہی ہے۔ اپوزیشن کے اس جدوجہد میں جان اس اس وقت ڈلی جب یہ خبر سامنے آئ کہ لاہور ہائی کورٹ نے صدد مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے تاہم اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ۔ یہ سیاسی شطرنج کی ایک خوبصورت چال تھی جو مسلم لیگ ن کی جانب سے کھیلی گئی تاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی ممکنہ احتجاج میں جان ڈالی جا سکے۔ حقیقت یہ ہے کہ صدد مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی درخواست ضمانت مسترد نہیں ہوئی بلکہ خود میاں شہبازشریف نے درخواست ضمانت واپس لے لی اور ان کی گرفتاری کا مختصر فیصلہ جاری کردیا گیا ۔ اس کا ایک اور فائدہ یہ بھی تھا کہ ایسی صورت میں قانون میں تفصیلی فیصلہ جاری کرنے کی گنجائش نہیں ہوتی اور کیس کی پیچیدگیوں کو عوام کے سامنے آنے سے روک لیا گیا تاکہ شریف خاندان کے کیسز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے احتجاج کو متاثر نہ کر سکیں ۔
(جاری ہے)
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.