
یادوں کی بیساکھی اور قربانی
ہفتہ 1 اگست 2020

حیات عبداللہ
(جاری ہے)
آپ کے ساتھ ہی گزاری ہے
لاکھوں روپے کے بیل قربان کر دینے والے، فربہ اور موٹے تازے بکرے چھترے کو تیز چھری تلے لٹا کر ذبح کر دینے والے اور قوی الجثہ اونٹوں کا خون بہا دینے والے لوگ اپنے اندر پلی ہوئی ہٹّی کٹّی انا کو قربان کرنے پر کبھی آمادہ نہیں ہوتے۔لاکھ مِنتوں اور ترلوں کے باوجود یہ لوگ اپنی پھوں پھاں اور اکڑ پر چھری چلانا کبھی گوارا نہیں کرتے۔زندگی کے ہر معاملے اور اسلوب میں یکسانیت سے اکتا جانے والے لوگ، کشیدہ خاطر تعلقات میں یکسانیت سے کبھی اکتاہٹ محسوس نہیں کرتے۔ وہ عمریں گزار دیتے ہیں مگر اس ایک ڈگر اور رَوِش سے انھیں بوریت نہیں ہوتی۔نیند کی حالت میں بھی کروٹیں بدلنے کے عادی اس انسان کی حالت یہ ہو جاتی ہے کہ وہ زندگیاں بِتا دیتا ہے مگر اپنی منافرت سے لدی اس سوچ اور فکر کی کروٹ بدلنے پر کبھی تیار ہی نہیں ہوتا۔زندگیوں سے ہار مان جانے والے مفلس اور غریب لوگ بھی بعض اوقات اتنے ٹھاڈے اور تگڑے بن جاتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں شکست تسلیم کرنے پر آمادگی بھی ظاہر نہیں کرتے۔وہ کسی ایک شخص کی یادوں میں پوری زندگی گزار دینا تو قبول کر لیتے ہیں مگر تعلقات کو ازسرِنو بحال کرنے میں پہل پر آمادہ نہیں ہوتے۔
زندگی نذرِ زندگی کر دی
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: ”رحم (صلہ رحمی) عرش کے ساتھ معلّق کہتا ہے جومجھے ملائے، اللہ اسے (اپنے ساتھ) ملائے اور جو مجھے قطع کرے اللہ اسے قطع کرے“ (صحیح مسلم) سو خواہ مخواہ کی اناؤں کے جنجالوں میں اپنے آپ کو پھنسا کر زندگی کو دشوار مت کیجیے۔خود ساختہ انا پر رشتے ناتوں کو قربان نہ کیجیے۔اس عید کا حقیقی مزہ اسی وقت لیا جا سکتا ہے جب جانوروں کے ساتھ ساتھ اپنی جھوٹی انا کو بھی ذبح کر دیا جائے ایسا کرنے میں آپ کو بڑی ہی تکلیف بھی ہو سکتی ہے۔ممکن ہے آپ کی آنکھوں سے آنسوؤں کی جھڑی لگ جائے، شاید آپ بچوں کی طرح بلک بلک کر رو بھی پڑیں مگر تجربہ کر کے دیکھ لیجیے ایسا کرنے کے عوض آپ کو اس دنیا میں وہ سکون ملے گا جو زندگی میں پہلے کبھی نصیب نہ ہوا ہو گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
حیات عبداللہ کے کالمز
-
چراغ جلتے نہیں ہیں، چنار جلتے ہیں
ہفتہ 5 فروری 2022
-
اشعار کی صحت
ہفتہ 1 جنوری 2022
-
اشعار کی صحت
جمعہ 19 نومبر 2021
-
دل سے نکلے گی نہ مر کر بھی وطن کی الفت
ہفتہ 14 اگست 2021
-
جب بھی اہلِ حق اُٹھے، دوجہاں اٹھا لائے
منگل 8 جون 2021
-
وہ دیکھو! غزہ جل رہا ہے
ہفتہ 22 مئی 2021
-
القدس کے بیٹے کہاں ہیں؟
منگل 18 مئی 2021
-
کوئی ایک گناہ
بدھ 12 مئی 2021
حیات عبداللہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.