
سچ کو کبھی موت نہیں آتی
بدھ 26 اگست 2020

جاوید علی
آج سے تقریبا ساڑھے چودہ سو برس قبل کی بات ہے کہ موجودہ سعودی عرب کے اک شہر مکہ میں خانہ کعبہ کے پڑوس میں حضرت عبدالمطلب کے بیٹے حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر حضرت آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کوکھ سے اک بچہ پیدا ہوتا ہے جو اپنی زندگی کے چالیس سال اس انداز گزارتا ہے کہ عرب معاشرے میں مثل بن جاتا ہے لوگ اپنے اور غیر سب ہر وقت اس کی تعریف کرتے رہتے ہیں- چالیس سال زندگی گزارنے کے بعد اک دن وہ احد پہاڑ پر چڑھتا ہے اور پوچھتا ہے کہ اگر میں کہوں کہ پہاڑ کی اس جانب سے آپ لوگوں پر حملہ کرنے کے لئے اک لشکر آ رہا ہے تو مان جائیں گے تو یک زباں ہو کر کہا کیوں نہیں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صادق اور امین ہیں- پھر فرمایا اللہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں وہی معبود برحق ہے- وہ ہی قریشی جو اک لمحہ پہلے فدا ہو رہے تھے نہ صرف خلاف ہو گئے بلکہ جانی دشمن بن گئے- بچوں میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ , بڑوں میں سے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور عورتوں میں حضرت خدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا مشرفبا اسلام ہوئی- پھر چند خوش قشمت لوگوں کے دل اسلام کے نور سے منور ہوۓ- حالات سازگار نہ رہے تو آقا دو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مکہ سے مدینہ ہجرت کرنا پڑی اور ریاست مدینہ قائم کی گئی- وہ ہی شخص جو ہجرت کر کے گیا پھر فاتح بن کر اسی شیر میں اس طاقت سے داخل ہوا اور سبھی کو معاف فرما دیا- اس کے اسلام بعد دنیا کے ہر کونے میں جا گونجا-
آقا دوعالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نواسہ حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مدینہ سے کربلا کی طرف ہجرت کی- وہ حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو نبی کریم پر سواری کی وہ حسین جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز پڑھا رہے تھے تو سجدے کی حالت میں کندھوں پر بیٹھ گئے تو سجدہ لمبا ہو گیا وہ حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب اکسٹھ ہجری میں حق اور سچ کی فتح کے لئے کربلا پہنچتا ہے تو دین اسلام کے لئے اپنی اور خاندان کی قربانی دیتا ہے تو اک حیران کر دینے والی تحریک رقم کرتا ہے اور ہمیں یہ سبق سیکھاتا ہے کہ حق اور سچ کے لئے لڑ جائیں- وہ حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ جس نے نماز کی حالت میں سر کٹوایا اور سچ کا دامن نہیں چھوڑا اور خود کو ہمیشہ کے لۓ زندہ کر گئے- آج ہم کس حالت ہیں کیا ہمیں خود کو مسلمان کہتے شرم نہیں آتی کہ ہم مسلمان ہیں کل کو محشر کے میدان میں حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نانا نے پوچھ لیا کہ میرے نواسہ نے تو سجدے میں سر کٹوایا اور تو نے کتنے رب تعالی کو کتنے سجدے کئے تو کیا جواب دو گے میرے بھائی- کیا ہم یہ جواب دیں گے کہ ہمارا نعرہ تھا کہ عشق رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں موت بھی قبول ہے اور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لئے جان بھی قربان ہے- حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حق کا ساتھ اس وقت دیا جب تعداد میں چند لوگ تھے سچ کا ساتھ دیا تو ہزاروں کے لشکر سے لڑ گئے اور یزید کو ہمیشہ کے لئے نیست ونابود کر دیا- اسی حسین کے لۓ سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین اجمیری کا قلم اٹھتا ہے تو کیا لکھتے ہیں-
دین است حسین، دین پناہ است حسین
سر داد، نداد دست درِ دست یزید
حقا کہ بنائے لا الہ است حسین
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
جاوید علی کے کالمز
-
پھول کی زندگی اور گلدستہ تک کا سفر
منگل 28 دسمبر 2021
-
حضرت شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ (1703-1762)
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
سوشل میڈیا کے رنگ اور ہم
جمعہ 10 ستمبر 2021
-
مبارک ہو
ہفتہ 4 ستمبر 2021
-
کڑوے اقوال
ہفتہ 21 اگست 2021
-
ماہر نفسیات
جمعرات 12 اگست 2021
-
کچھ ایسی ڈھیٹ ہے کمبخت آتی ہے نہ جاتی ہے
پیر 26 اپریل 2021
-
خواب سے تعبیر تک
جمعہ 26 مارچ 2021
جاوید علی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.