
مسلماں ممالک کے حاکم کہاں ہیں
بدھ 19 مئی 2021

کوثر عباس
(جاری ہے)
یہ ایک حقیقی مرد کی کہانی ہے ۔اس معاملے میں تو فلسطین کی عورتوں نے بھی دیگر ممالک کے اپنے زرہ بند بھائیوں کو پیچھے چھوڑدیا ہے ۔زمین پر لیٹی بے خوف مریم عساف ، اس کا زمین پر گرا ہوا دوپٹا ، اس کی گردن پر رکھا ہوا ایک ناپاک معلون کا گھٹنا اور اس کی ایک مسکراہٹ ۔ ایک طرف غلافِ کعبہ سے متبرک دوپٹا میرا مان بڑھا رہا ہے تو دوسری طرف ناپاک اسرائیلی کا گھٹنا مجھے اپنے حلق پر محسوس ہو رہا ہے ۔صاف ظاہر ہے کہ گھٹنا ”مرحوم“ امّت مسلمہ کے حلق پر تھا ۔مرحوم کہتے ہوئے بھی ڈر لگتا ہے کہ مرحوم کا مطلب ہے جس پر اللہ کی رحمت ہو ۔آج کی کربلا میں حسینی قافلے کا تماشا دیکھنے والوں اور خاموش رہ کر یزیدی قافلے کی حوصلہ افزائی کرنے والوں پر بھلا کیسے اللہ کی رحمت ہو گی ؟دودھ پیتے شہید کی مسکراہٹ پر تمام فوجیں اور غلیل پکڑے تین سالہ بچے پر اسلامی دنیا کے تمام ہتھیار قربان۔ بقول اقبال”غیرت ہے بڑی چیز جہان تگ و دو میں “۔
جن ممالک کو پاکستان ، ایران ، ترکی اور ملائیشیا کا اکٹھے بیٹھنا اور ایک بلاک بنانا پسند نہیں ، انہیں دودھ پیتے بچوں پر اسرائیلی بمباری کیسے پسند ہے ؟اسلامی ممالک کے عوام اور حکمرانوں کی ترجیحات یکسر مختلف ہیں۔یقین نہیں آتا ہراسلامی ملک ایک سروے ہی کرا لے کہ اس کی عوام فلسطین کے معاملے پر اپنے ملک کا کیا کردار دیکھنا چاہتی ہے؟چوک چوراہے پر بیٹھا ایک عام پاکستانی تو یہ بھی سوچ رہا ہے کہ ہمارے ناراض دوستوں نے یکدم اپنے ہاں بلا کر شاہانہ پروٹوکول کیوں دیا اور وہ بھی جارحیّت سے کچھ دن پہلے؟ کہیں یہ ہمارے خاموش رہنے کی قیمت تو نہیں تھی ؟
چھوٹا سا جارح اسرائیل نام نہاد اسلامی ممالک میں یوں گھرا ہوا ہے جیسے بتیس دانتوں میں زبان لیکن اے کاش کہ سفید اور پتلے خون کے حامل اورغیرت و حمیّت سے عاری ہمارے حکمران اپنے اقتدار کے دوام کی ضمانت اپنی عوام کو سمجھتے تو در در پر الٹی قلابازیاں کھانے کی ہزیمت سے بچ جاتے۔اس کے لیے کہیں دور جانے کی ضرورت بھی نہیں ترکی کی حالیہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے جب وہاں بھی مصر کی طرح اپنوں کی حکومت لانے کی کوشش کی گئی تو ”ان “ کی پشت پناہی کے باوجود عوام نے وہ منصوبہ ناکام بنا دیا ۔
جس طرح وکیل کرنے سے بہتر ہے سیدھا جج ہی کر لو،وقت بھی بچتا ہے اور پیسا بھی ۔اسرائیل نے بھی ٹھیک ہی کیا ہے کہ کس کس سے جنگ کرتا ؟افراد بھی ضائع ہوتے اور پیسا بھی ، سیدھے سیدھے اسلامی حکمرانوں کو” سیدھا “کیا۔ایک ارب سے زائد مسلمان بھلا کیسے خریدے جاتے ؟لہذا سرمایہ کاری صرف بڑوں پر کی گئی اور بڑوں نے بھی وفاداری ایسی نبھائی کہ اگر بفرض محال آج ہی ہر اسلامی ملک کی عوام جہاد کے لیے سرحدوں کی جانب مارچ شروع کر دیں تو ان پر لاٹھی چارج اور شیلنگ اسرائیلی ادارے نہیں بلکہ اپنے ادارے کریں گے ۔لہذا فلسطینی بہنوں سے میری یہی گزارش ہے کہ ہمیں نہ پکاریں ۔ہم تو کشمیر سے بھی جان چھڑا رہے ہیں ۔بلکہ کسی کو بھی پکارنے سے پہلے وہ افغانستان ،عراق ، لیبیا اور شام کا حشر ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی بربادی کا نظارہ کریں اور اگر ہو سکے تو اپنے آپ کو زندہ رکھیں تا کہ کل جب ہماری باری آئے تو وہ اسے بھی دیکھ سکیں تا کہ انہیں یقین ہو کہ ہم اتنے” جوگے “ہی تھے ۔ویسے بھی علم العروض میں ”اسلامی “ اور ”نیلامی“ کا وزن ایک برابر ہے ۔دکھ کے عالم میں مجھ سے تو یہ نظم ہی بن پائی ہے کہ ہتھیار چلانے کی ذمہ داری بھی اوروں نے لی ہوئی ہے :
کہاں ہیں کہاں ہیں کہاں ہیں کہاں ہیں
عیاشی جہاں ہے وہاں ہیں وہاں ہیں
تو کیوں پوچھتا ہے کہاں ہیں کہاں ہیں
محافظ ہیں اسلام کا خود کو کہتے
یہ مردہ ضمیری کے روشن جہاں ہیں
صدائیں مبارک کی پیہم یہاں ہیں
فلسطیں کے بچوں کی آہیں وہاں ہیں
جفاوٴں کی ایسی ہوائیں چلی ہیں
فلسطیں کے پتھر بھی ماتم کناں ہیں
مسلماں کی قسمت میں فوجیں ہی ایسی
وطن پر جو اپنے ہی پڑتی گراں ہیں
مریضانِ یورپ کو سمجھیں مسیحا
فلسطیں کی بہنوں کے ناقص گماں ہیں
ڈسپلن کے مارے اخوت سے عاری
حرارت سے یکسر یہ کچے مکاں ہیں
حمیت سے خالی یہ مٹی کے برتن
یہ امت کی بربادیوں کے نشاں ہیں
یہ اقصیٰ کی مسجد یہ کوثر کا نالہ
کسی بے وطن کی یہ آہ و فغاں ہیں
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
کوثر عباس کے کالمز
-
میری بیلن ڈائن!
ہفتہ 19 فروری 2022
-
اسامی خالی ہیں !
ہفتہ 12 فروری 2022
-
ایک کہانی بڑی پرانی !
بدھ 26 جنوری 2022
-
اُف ! ایک بار پھر وہی کیلا ؟
جمعرات 20 جنوری 2022
-
نمک مت چھڑکیں!
جمعرات 13 جنوری 2022
-
دن کا اندھیرا روشن ہے !
جمعہ 17 دسمبر 2021
-
سانحہ سیالکوٹ: حکومت ، علماء اور محققین کے لیے دو انتہائی اہم پہلو
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
بس ایک بوتل!
اتوار 5 دسمبر 2021
کوثر عباس کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.