
انسانیت کے ہمدرد
منگل 5 جنوری 2021

خالد محمود فیصل
(جاری ہے)
ہمارے ہاں بھی بعض آئمہ کرام مغرب کی طرح دین اور سیاست کو الگ الگ خانوں میں تقسیم کر چکے ہیں، جب تلک ان میں تفریق نہیں تھی پورے عالم میں مسلم حکمرانوں کا طوطی بولتا تھا،سائنس، ٹیکنالوجی، طب، ریاضی، فلسفہ، طرز حکومت میں ہمارا کوئی ثانی نہ تھا، آج ہماری مساجد میں انبیاء کرام کے قصے تو بتائے جاتے ہیں انکی کرامات کا ذکر تو ہوتا ہے،ان کے خاندانوں کو تو موضوع تقریر بنایا جاتا ہے،ان کے معجزات کو تو بیان کیا جا تا ہے لیکن سماج کے لئے اِنکی خدمات،اِنکے جنگی کارناموں، اُنکی تجارت، اِنکے عدل اور سب سے بڑھ کر اِنکی حکومت کا ذکر سننے کو کم ہی ملتا ہے، سیکولر،روشن خیال مزاج کے حامل افراد تو پہلے ہی مذہب اسکی روایات سے الرجک ہیں مگر بعض مذہبی مکاتب فکر بھی خود کو غیر سیاسی کہلوانے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔
اِنکی درس گاہوں میں اگر آپ عالمی سامراج کے مظالم کا تذکرہ کر دیں، منبر سے کشمیر، فلسطین کے مظالم کو اُجاگر کر دیں تو اِنکے تیور بدل جاتے ہیں،ان کیمطابق یہ تو سیاسی بات ہے ،سیاست کو حرام سمجھنے والے نجانے یہ کیوں بُھول جاتے ہیں کہ پرندوں، جنوں، جانوروں کو قابو کرنے والے حضرت سلیمان علیہ اسلام جن کا تذکرہ ذوق و شوق سے وہ کر تے ہیں، اُنھوں نے خود اللہ تعالیٰ سے حکومت طلب کی تھی اور دُعا فرمائی تھی کہ مجھے ایسی بادشاہت عطا فرما جو میرے بعد کسی کو میّسرنہ ہو، بے شک تو بڑَا عطا کرنے والا ہے، اللہ تعالیٰ نے اِس دُعا کو شرف قبولیت عطا کیا اور واقعی اِیسی ہی بادشاہت عطا کی جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی، انسانوں کے علاوہ، چرند، پرند، جانور آپ کی افرادی قوت کا حصہ تھے آپ ان سے سارے کام لیتے تھے جو انسانی فلاح کے لئے ناگزیر تھے جس کا تذکرہ قران حکیم کی سات سورة اور سولہ مقامات پر ملتا ہے۔ اگرچہ انکی حکومت محدود علاقہ پر مشتمل اور انبیاء کی سرزمین پر تھی اور اسکا دورانیہ چالیس برس پر محیط تھا، لیکن ان کے عہد میں خوشحالی ، دولت کی ریل پیل تھی، اللہ تعالیٰ نے انھیں تانبے کی دھات کا چشمہ عطا کیا تھا، اس سے یہ بحری جہاز بناتے، اِنکی تجارت یمن سے لے کر بحرہ روم تک تھی ،بائبل میں ان کے بحری بیڑے کو ”ترسی بیڑہ“
کا نام دیا ہے، مملکت میں جنوں کی مدد سے بڑی دیگیں نصب کر رکھی تھیں جس میں ڈھلائی کا کام ہوتا تھا، اس سے
برتن بنائے جاتے، سامان حرب تیار ہوتا تھا، جہاز سازی ہوتی تھی، حضرت سلیمان علیہ اسلام کو بڑی بڑی عمارات بنانے کا بھی شوق تھا، کہا جاتا ہے کہ انھوں نے یروشلم میں پہلا ٹمپل تعمیر کروایا تھا،صباء کی ملکہ جس کو اپنی طاقت اور ترقی پر ناز تھا جب وہ آپ کے حکم پر جدید طرز کے محل میں پہنچی تو اِس نے اَپنا لباس یہ سمجھ کر اُوپر کر لیا کہ شاید وہ پانی پر چل رہی ہے حالانکہ وہ شیشہ تھا جو اس میں لگا ہواتھا، آپ نے منظم فوج تشکیل دی اچھے گھوڑے آپ کو بہت پسند تھے، روایت ہے کہ جب ہد ہد پرندے نے بتایا کہ ملکہ بلقیس اور اسکی رعایا آگ کی پُوجا کرتے ہیں تو انھیں بذریعہ ہد ہدجوخط بھیجا ،اس کا آغاز اللہ تعالیٰ کے بابرکت نام سے کیا اِس میں تمام آداب کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے صرف ایک خدا کی عبادت کی دعوت دی، جنات آپ کے حکم سے سمندر سے ہیرے ،جواہرات لاتے جنہیں وہ اپنے تصرف میں لاتے تھے اللہ تعالی نے معاملہ فہمی، فیصلہ سازی، حکمت و دانائی جیسی خوبیوں سے نوازا تھا، اپنی طاقت کو وہ دشمن کے مقابلہ کے لئے صرف کرتے تھے،انکی سلطنت ایک مثالی ریاست تھی۔
تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ اللہ تعالی نے انبیاء کرام کو نبوت کے ساتھ حکومتیں بھی عطا کی تھی تاکہ وہ اپنی قوت ،خداداد صلاحیت سے انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر اللہ تعالی کی بندگی میں دے دیں، عام فھم کی بات کہ اگر انھیں مکمل اختیارات عطا نہ کیے جاتے زمام کار کسی نااہل،بد کردار افراد کے پاس ہوتی تو یہ انسانوں کو اللہ تعالیٰ کا مطیع کیسے بناتے، علامہ اقبال نے اس لئے فرمایا ہے۔
رشی کے فاقوں سے ٹوٹا نہ برہمن کا طلسم ۔ عصا نہ ہو تو کلیمی ہے کار بے بنیاد۔
بعض دانشور یہ موقف رکھتے ہیں کہ برصغیر میں مغلیہ خاندان اسلامی ریاست کی داغ بیل ڈالتا نہ تو وہ خود محکوم ہوتا نہ ہی مسلمانوں کو غلامی کے دن دیکھنا پڑتے، اسلامی ممالک کے عوام کی حالت زار اس بات کی غماز ہے کہ بھاری بھر وسائل کے باوجود اس کے حکمران انبیاء کرام کی سنت اور صفات سے محروم ہیں،عطا کردہ نعمتوں سے فائدہ اٹھانے کا وژن ا ن میں موجود نہیں،جو ٹولہ اقتدار پر برا جمان ہے ،یہ تمام اخلاقی اقدار سے ماورا ہے ، برصغیر میں بڑی مذہبی جماعتیں سیاست کو حرام خیال کرتی ہیں،وہ انبیاء کرام کی ان صفات ہی کو عین مذہب تصور کرتے ہیں ،جن کاتعلق انکے معجزات سے ہے، یہ اسکا ہی فیض ہے کہ عدالت اورامامت کا کام مغربی اور بدیشی قانون سے لے کر غلامی ہی کی روایات کو آگے بڑھایا جارہا ہے،مذہب اور سیاست کو الگ رکھ کر مغرب” انسانی حقوق “کے نام پر جو چورن بیچ رہا ہے ، اس کا اصل مقصد ہی انسانوں کو انسانوں کی غلامی میں دینا اور اَ س چنگیزی کو روا رکھنا ہے جو دین اور سیاست کو ُجد ا کرتی ہے ، بھلا اَنبیاء کرام سے زیادہ انسانیت کا کون ہمدرد ہو سکتا ہے؟
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
خالد محمود فیصل کے کالمز
-
بدنما داغ
ہفتہ 19 فروری 2022
-
داستان عزم
منگل 15 فروری 2022
-
پتھر کا دل
منگل 8 فروری 2022
-
آزمودہ اور ناکام نظام
پیر 31 جنوری 2022
-
برف کی قبریں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
ملازمین کی مالی مراعات
پیر 10 جنوری 2022
-
مفاداتی جمہوریت
پیر 3 جنوری 2022
-
سعودی حکام کی روشن خیالی
ہفتہ 25 دسمبر 2021
خالد محمود فیصل کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.