تیر و ترکش
منگل 3 فروری 2015

خامہ بدست کے قلم سے
#کراچی میں بھی دہشت گردوں کا جلد صفایا کر دیں گے‘ وزیراعظم
پہلے کہاں سے کر دیاہے دہشت گردوں کا صفایا آپ نے …ہیں جی!
#موقع ملا توسندھ بھرمیں اسکولوں کالجوں کا جال بچھا دیں گے‘الطاف حسین
ابھی اور کتنا موقع چاہیے بھائی!
#غداری نہیں کرسکتا‘ نواز شریف نے نگراں وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی تھی‘ مخدوم امین فہیم
اس طرح کی پیش کشیں آپ ہی کو کیوں ہوتی ہیں؟
#کرپشن کے خلاف کھڑا ہونے کے لیے عوام کی حوصلہ افزائی کی جائے‘ چیئر مین نیب
سرکار اور عوام کو لڑانا چاہتے ہیں آپ کیا؟
#عمران خان یوٹرن کی بجائے اپنی عدلیہ اور کمیشن بنا لیں‘ پرویز رشید
پرویز رشید صا حب کو آیندہ وزیر اطلاعات و نشریات کی بجائے وزیر عمرانیات کہا جانا چاہیے
#بجلی کی صورت حال قابو میں ہے خواجہ آصف
کس کے قابو میں ہے بجلی کی صورت حال جناب؟
#وزیراعظم کا کام آرمی چیف کر رہے ہیں‘ سراج الحق
لیاقت بلوچ اور امیر العظیم سے پتا کروائیں صدر اور وزیراعظم کس کا کام کر رہے ہیں
#ن لیگ نے کشکول توڑ کر زنبیل سنبھال لی جو بھر نہیں رہی‘ سید خورشید شاہ
آپ کے تجربے سے فائدہ اٹھا لیا ناں آخر ن لیگ نے
#نامعلوم شخص نے ڈی جی نیب بن کر اعلیٰ افسران سے کروڑوں بٹور لیے
یعنی نامعلوم شخص کا یہ حال ہے تو معلوم … چلیں چھوڑیں یہ بھی کوئی کرنے کی بات ہے
#جس کی چھٹی ہونی چاہیے وہ کرسی پر بیٹھا ہے‘ سینیٹ کمیٹی
صرف چھٹی… ذرا عوام سے پوچھ لیں کہ کرسی پر بیٹھوں کو کہاں ہونا چاہیے؟
#پیٹرول بحران کا ذمہ دار ہوں ‘ وزیراعظم استعفیٰ لے سکتے ہیں‘ شاہد خاقان عباسی
یہ بیان بتا رہا ہے کہ نہ وزیراعظم آپ سے استعفیٰ لے سکتے ہیں اور نہ آپ تن تنہا پیٹرول بحران کے ذمے دار ہیں
#پنجاب پانی چوری کرتا ہے ‘ سید قائم علی شاہ
آپ کے افسر کارِخاص صدیق ابو بھائی نے یہ بات بتائی ہوگی آپ کو کسی خاص الخاص لمحے میں
#متحدہ کے تحفظات بات چیت کے ذریعے دور کریں گے‘ آصف زرداری
اور متحدہ کو پیپلز پارٹی والوں میں سے صرف سینیٹر عبدالرحمن ملک کی بات چیت سمجھ آتی ہے
#تمام مذہبی جماعتیں21ویں ترمیم کے خلاف ہیں‘ مولانا فصل الرحمن
اتنی خلاف کہ اس ترمیم کی منظوری کے وقت قومی اسمبلی اور سینیٹ میں جانا بھی درست نہیں سمجھا مذہبی جماعتوں نے
#پاکستان میں سچ کا قحط ہے‘ ناانصافی عام ہے‘ قبضہ مافیا گورنر سے زیادہ طاقتور ہیں‘چودھری محمد سرور کا گو رنر پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہوتے وقت بیان
عوام کے علم میں تو چودھری صاحب آپ نے کوئی اضافہ نہیں کیا ان کو تو ان حقائق کا پہلے سے علم ہے
#جب سمجھا حکمران جوڈیشل کمیشن سے پیچھے ہٹ گئے ‘دوبارہ سڑکوں پر آجائیں گے‘ عمران خان
یعنی ا بھی آپ سمجھ رہے ہیں کہ حکمران جوڈیشل کمیشن سے پیچھے نہیں ہٹے … کیا بات ہے آپ کی سمجھ کی!
#سابق چیف جسٹس چودھری افتخار نے عمران خان کے خلاف 120ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کر دیا‘ بابر اعوان عمران خان کے وکیل ہوں گے
سابق وزیر قانون اورجناب آصف علی زرداری کے وکیل جو پیپلزپارٹی کے سینیٹر بھی ہیں وہی بابر اعوان!
#سیاسی چھتری والے دہشت گردوں کو سامنے لایا جائے ‘وزیراعظم
آپ واقعی لاعلم ہیں دہشت گردوں اور ان کی چھتریوں سے ؟
#خطے میں سب سے سستا پیٹرول پاکستان میں ہے‘ وفاقی وزیر اطلاعات
اس اطلاع کا بہت بہت شکریہ
#حکومت تحریک انصاف ڈیڈ لاک ختم کرانے کے لیے سیاسی جرگہ پھر متحرک
حالانکہ سب کو پتا ہے یہ کام سیاست اور جرگوں سے ماورااداروں کا ہے
#عمران خان معیشت پر سیاست نہ کریں‘ اسحق ڈار
کیا ایسا کرنا صرف آپ کا حق ہے؟
#عمران خان کی پارٹی بے وفاؤں کا ٹولہ ہے،سید یوسف رضا گیلانی
کہیں آپ بھی تو نہیں جا رہے اس پارٹی میں
# مسائل کے حل کے لیے فوج اصل کردار ادا کر رہی ہے، شیخ رشید
اورآپ کا مسئلہ پھر بھی حل نہیں ہو رہا ناں

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
خامہ بدست کے قلم سے کے کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.