تیر و ترکش
بدھ 27 مئی 2015

خامہ بدست کے قلم سے
#ساری طاقت جھونکنے کے باوجود پولیس ذوالفقار مرزا کی گرفتاری میں ناکام
اس کا مطلب کوئی نہ کوئی بڑی طاقت ضرور پیچھے ہے مرزا صاحب کے!
#پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کو استعمال کریں گے، بھارتی وزیر دفاع
اس بیان پر کسی عالمی چودھری کو تشویش ہوئی نہ کسی عالمی ادارے کا ضمیر جاگا
#رانا ثناء اللہ کو دوبارہ وزیر قانون پنجاب بنانے کا فیصلہ
یہ اعتراف ہے اس حقیقت کا کہ رانا صاحب قانون کا استعمال کرنے میں یہ طولیٰ رکھتے ہیں، اپنے اور شریف برادران کے حق میں
#عوام حقوق کے لیے ہمارے بلدیاتی امیدواروں کو کامیاب بنائیں،سراج الحق
اور پھر خود فرائض پر گزارہ کریں ۔
#ایگزکٹ جعلی ڈگری کے دھندے سے روزانہ ایک کروڑ روپے کماتی تھی، امریکی اخبار
اور جعلی ڈگریاں لینے والے روزانہ کتنے کماتے ہیں؟
#ن لیگ نے اقتدار کے لیے عوام کو دھوکا دیا، سیدخورشید شاہ
لیکن شاہ جی آپ کے ساتھ تو قول نبھا ری ہے ناں ن لیگ!
#لیگی دھڑوں کے اتحاد کے لیے مشرف کا غوث علی شاہ سے رابطہ چھٹہ کو فون
یہ تو صفر جمع صفر ضرب صفربرابر صفر والی بات ہے
#جو جج انصاف نہیں کرے گا وہ جہنم کے نچلے درجے میں ہوگا، جسٹس فرخ عرفان خان
اس کا مطلب جہنم میں بھی مختلف طبقات کی کالونیاں ہوں گی ۔
اللہ معاف کرے
#زرداری کے بیانات سے لگتا ہے وہ جاگ اٹھے ہیں،نجم سیٹھی
ایک دو کاغذ دکھا کرزرداری صاحب کو دوبارہ سلانا کون سا مشکل کام ہے !
#تعلیم کے معاملے پر خیانت کرنے والوں کو کسی صورت معافی نہیں ہونی چاہیے، نثار کھوڑو
کھوڑو صاحب اس طرح کے بیان سے پرہیز ہی کیا کریں آخر آپ بھی تو سندھ کے وزیر تعلیم ہیں ناں!
#بھٹو اور بے نظیر کا مشن جاری رکھوں گا،ڈاکٹر ذوالفقار مرزا
اس کا مطلب زرداری صاحب سے آپ کی صلح کے تمام امکانات ختم!
#وزیر اعلیٰ سندھ مکمل صحت مند ہیں، ترجمان
سائیں قائم علی شاہ اب عمر کے اس حصے میں ہیں جہاں صحت مند یا غیر صحت مند کی بحث ہی فضول ہوتی ہے!
#ن لیگ2025ء تک ملک پر حکومت کرے گی، کیپٹن صفدر
اور آپ اس حکومت میں’ مردِ اوّل‘ ہوں گے شاید
#سانحہ صفورا کا ملزم سعدعزیز روانی سے انگریزی بول کر لوگوں کو دھوکا دیتا تھا، تفتیش کار
اس کا مطلب انگریزی دھوکے کی زبان ہے!
#لاہور ہائی کورٹ سے نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی درخواست 24سال بعد خارج کر دی۔
’زمینی حقائق‘ کا ادراک کرتے ہوئے؟
#صحافیوں کی سلامتی اور تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، پرویز رشید
اس کا ایک ثبوت ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی عدالت میں پیشی کے موقع پر کراچی میں دیا گیا
#فوج کو دہشت گردوں سے لڑنے کے لیے جج کی کرسی کیوں چاہیے، جسٹس کھوسہ
اگر آپ نہیں جانتے تو فیصل رضا عابدی سے پوچھ لیں آج کل وہ سب سے بڑے وکیل ہیں فوجی عدالتوں کے
#علماء کرام دوریاں اور نفاق پیدا کرنے والی باتوں سے احتراز کریں، پرویز رشید
کیوں کہ یہ کام غیر علماء بالخصوص سیکولر، لبرل ،روشن خیال زیادہ اچھے طریقے سے کرتے ہیں۔
#جعلی ڈگری دینے والوں کو سزائے موت دینی چاہیے، مولانا سمیع الحق
اور جعلی ڈگری لینے والوں کو…؟
#مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے قوم کو دھوکا دیا،عمران خان
اب ہمیں موقع دیا جائے!
#کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے جانے پر بھارت کو تکلیف ہو رہی ہے، نجم سیٹھی
اور بھارت کی تکلیف کا پاکستان میں آپ سے زیادہ احساس کون کرسکتا ہے…؟
#صوبے کو حقوق نہ ملے تو پورے ملک میں آگ لگا دیں گے، وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا
لگتا ہے وزیر اعلیٰ موصوف کو سگریٹ چھوڑنے کا کہہ دیا کپتان خان نے !
#ایسا لگ رہا ہے عوامی دھرنوں کا آغاز ہونے والا ہے، شیخ رشید
آپ کو اب بہت دیر تک ایسا لگتا رہے گا۔

(جاری ہے)

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
خامہ بدست کے قلم سے کے کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.