آمد رمضان

جمعرات 15 اپریل 2021

Maisha Aslam

معیشہ اسلم

 کیجیے استقبال گھر آئے مہمان کا
 مبارک ہو سب کو مہینہ رمضان کا
رمضان کا نام سنتے ہی تمام مسلمانوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے کیونکہ یہ مہینہ رحمتوں,برکتوں اور فضیلتوں سے  بھرپور مہینہ ہے۔ یہ مہینہ تمام مہینوں کی نسبت سب سے زیادہ پاک ہے۔ تمام مسلمان اس بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرتے ہیں رمضان  کے آخری دس دن اعتکاف میں بیٹھنے اور طاق راتوں میں اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہو کر اپنے گناہوں کی بخشش کی دعائیں مانگتے ہیں۔

(جاری ہے)


 عورتیں ہوں یا مرد بچے ہوں یا بزرگ تمام مسلمان اس مہینے میں جوش وخروش کے ساتھ رمضان کے روزے رکھتے ہیں اور سحری اور افطاری کا اہتمام پورے لوازمات کے ساتھ کرتے ہیں- اس کے بعد تمام مسلمان عید کی خریداری میں مصروف ہو جاتے ہیں-اس سال پھر سے ہمیں اس بابرکت مہینے کی سعادت حاصل ہوئی ہے اسکا مطلب یہ ہے کہ ہمیں ایک بار پھر سے خدا نے موقع دیا ہے کہ ہم اس کی دی ہوئی نعمتوں کو سمیٹیں, اس سے استفادہ حاصل کریں اور اپنے گناہوں کی گڑگڑا کر معافی مانگ کر اپنی باقی کی زندگی کو نیک اعمال کرتے ہوئے گزاریں-
عبادات کے ساتھ ساتھ دنیاوی معاملات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا, رمضان کی آمد ہوتے ہی بازاروں میں لوگوں کی گہما گہمی عروج پر پہنچ جاتی ہے مگر اب ہمیں سب سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ کہ کورونا جیسی خونخوار بیماری کی تیسری لہر نے لوگوں پر تیزی سے وار کرنا شروع کر دیا ہے اور یہ صورتحال صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو اس بیماری نے ایک بر پھر سے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے-
اگر آپ اپنے پیاروں اور عزیزواقارب کو آنےوالے ہر رمضان اور عیدوں پر اپنےساتھ دیکھنا چاہتے ہیں تو تمام SOPs پر عمل کریں, ماسک کا استعمال کریں, اپنے گھر کے بزرگوں کو ویکسن لگوائیں, اور ان تمام عمل کے دوران مستحق افراد کا خیال رکھنا اور ان کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا بھی آپ ہی کی ذمہ داری ہے- کسی کی دعا آپ کے لیے دوا کا کام کر سکتی ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :