
رب تو بعد اپنا ہی آسرا ہے!!!
پیر 8 جون 2020

ملک عمیر واحد
لیکن اس کیلئے بھی تو زندہ رہنا ضروری ہے، جس تیزی سے یہ وبا ء پھیل رہی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ پوری دنیا ایک بار ضرور اس سے متاثر ہو گی، جو بچ جائیں گے وہ چند ماہ بعد یا سال بعد اس سے متاثر ہونگے لیکن ہونگے ضرور، ضرورت اس امر کی ہے کہ خود کو محفوظ کیسے رکھا جائے اور اس مرض سے لڑا کیسے جائے؟
زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس جنگ میں اپنا اپناکلیدی کردار ادا کر دیا ہے اور ابھی بھی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ چاہے وہ ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز، میڈیکل اسٹاف، نرسز، پولیس، حکومتی ادارے، سیاستدان، صحافی، اساتذہ یا ہماری ریاست سب نے اپنے اپنے حصے کی جنگ لڑ لی ہے ، لیکن نتائج ہمارے سامنے ہیں۔
(جاری ہے)
ہم ملکر کی بھی اس کا مقابلہ کیوں نہیں کر پا رہے؟
اس مرض کی روک تھام کے لئے سب سے پہلا قدم جو دیگر ممالک میں بھی اٹھایا گیا مطلب لاک ڈاؤن کا فیصلہ، جس پر عملدرآمد بھی ہوا اور شاید کسی حد تک اس کو پھیلنے سے روکنے میں کارآمد بھی رہا، لیکن اس کے برعکس ہونے والا ملکی معیشت کو جو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا اس کی مثال بھی نہیں ملتی۔
لاک ڈاؤن سے صرف کاروباری زندگی ہی متاثر نہیں، ہر شخص گھر کا ہر کفیل اس سے بری طرح متاثر ہوا، گھروں دو وقت کا کھانا کم پڑگیا، لیکن حکومت اور چند مخیر حضرات نے اپنی مدد آپ کے تحت بہت سے سفید پوش لوگوں کی مدد کی، گھر گھر راشن اور ضرورت کی اشیاء فراہم کیں۔ لیکن اس سب کے باوجود ہمیں لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا فیصلہ لینا پڑا اور انسانی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کا بہت بڑا رسک لینا پڑا، جس کے نتیجے میں آج ہمارا شمار متاثرہ ممالک کی فہرست میں بہت اوپر آگیا ہے۔
ہم کیوں نہیں سمجھنا چاہتے کہ باقی ممالک کی طرح ہمارے ملک کے وسائل اتنے نہیں کہ ہمیں مکمل لاک ڈاؤن کے ذریعے ہی اس سے بچایا جا سکے۔کچھ ذمہ داریاں ہماری اپنی بھی ہونی چاہیے جنہیں ہم شروع دن سے نظر انداز کرتے آرے ہیں۔ دوسرے ممالک میں بھی لاک ڈاؤن لگے، اور پھر تمام مارکیٹس یہاں تک کے تعلیمی ادارے بھی کھول دیے گئے کیونکہ انہیں اپنے بحیثیت قوم اپنی تمام تر ذمہ داریوں کا احساس ہے اور وہ اپنی ریاست کے بتائے ہوئے تمام احکامات پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی کو پھر سے نارمل طریقے سے گزار رہے ہیں۔
ہمیں بھی دوسروں پر تنقید کرنے سے بہتر ہے کہ اپنے اندر اس احساس ذمہ داری کو اجاگر کریں، اپنے ساتھ ساتھ اپنے اردگرد کے لوگوں کا خیال کریں، اپنی اس سر زمین پاک کو پھر سے مستحکم اور خوشحال بنانے کے لیے موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر کیے جانے والے احکامات پر عمل کریں اور خود سے اس وباء کا مقابلہ کریں، اپنی ذہنی اور جسمانی نشوونما بہتر بنائیں، گھروں میں محصور رہیں بلاوجہ گھروں سے باہر نا نکلیں، اچھی خوراک کھائیں اپنے آپ پر توجہ دیں اور اپنی آنے والی نسلوں کو بہتر اور کرونا سے پاک مستقبل کی نوید سنائیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.