
نون لیگ اور پیپلزپارٹی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مفاہمت کو تیار
ہفتہ 18 جولائی 2020

میاں حبیب
(جاری ہے)
روایات کا یہ عالم تھا کہ کسی کے چھابے میں ہاتھ مارنے کو برائی سمجھا جاتا تھا اب حالت یہ ہے کہ کسی کو صرف یہ علم ہو جائے کہ کسی کا کسی اہم شخص کے ساتھ تعلق بن گیا ہے تو قریبی ہی برداشت نہیں کرتے فوری اس تعلق کو خراب کرنے پر جت جاتیہیں ان کی کوشش ہوتی ہے اس کا تعلق ختم کر کے اپنا تعلق قائم کیا جائے یا کم از کم ہمارا تعلق نہیں بن سکتا تو اگلے کا بھی خراب ہو جائے یعنی، نہ کھیڈاں گے نہ کھیڈن دیاں گے، اور، کوئی کسے نوں کھاندا نیں ویکھ سکدا، کوئی اسی قسم کی نفسیات ہماری سیاسی جماعتوں کی بھی ہے جن کا مطمع نظر ہی یہ ہے کہ ہم نہیں تو کوئی نہیں یہ اپنی محنت خدمت سے عوام میں اپنی ہمدردیاں حاصل کرنے کی جدوجہد کرنے کی بجائے کسی کو گرا کر اپنی جگہ بنانے کی کوشش کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ہماری سیاسی جماعتوں کی جڑیں عوام میں ہونے کی بجائے کہیں اور ہیں اس وقت تحریک انصاف کی حکومت ہے جو پیا من بھا چکی ہے کے خلاف نفرتیں پیدا کر کے اپنی راہ ہموار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں دلہن بننے کا کمپیٹشن چل رہا ہے دونوں کی کوشش ہے کہ پیا کے من میں نفرت پیدا کرکے اس کی جگہ لے لیں دونوں جماعتیں اپنی تمام تر توانائیاں اس مقصد پر صرف کیے ہوئے ہیں اور اس تگ و دو میں مصروف ہیں کہ وہ قابل قبول بن جائیں دونوں ایک دوسرے سے بڑھ کر اپنی گھر گھرہستی کی خوبیاں گنوا رہی ہیں ، ساس سسر نندوں اور ہمسایوں کو خوش رکھنے کے تجربہ کا اعادہ کیا جا رہا ہے طرح طرح کی خدمات اور خوش رکھنے کے وعدے اور قسمیں کھائی جا رہی ہیں لیکن پیا ہے کہ ٹس سے مس نہیں ہو رہا بلکہ وہ اس کمپیٹشن کو انجوائے کر رہا ہے دوسری جانب عوام ان کو اپنی دلہن بنانے کے انتظار میں بوڑھے ہو رہے ہیں اور لگتا ہے کہ اسی انتظار میں عوام کہیں کنوارے ہی نہ مارے جائیں ان کو چاہیئے کہ یہ ادھر ادھر دیکھنے کی بجائے راہ راست پر آجائیں شارٹ کٹ سے باہر نکل آئیں ان کی درست سمت نہ ہونے کی وجہ سے یہ عوام سے اور عوام ان سے لا تعلق ہوتے جا رہے ہیں پاکستان میں سیاسی نظام کی حالت یہ ہے کہ سیاسی جماعتیں یہ سمجھنا شروع ہو گئی ہیں کہ انھیں نظریاتی سیاسی ورکروں کی بھی ضرورت نہیں وہ جب چاہیں پیسہ پھینک تماشہ دیکھ کا ڈھونگ رچا کر جو مرضی کر لیں سیاسی جماعتوں میں اجارہ داری کا یہ عالم ہے کہ ارکان اسمبلی کو بھی مزارع سمجھا جاتا ہے ورکرز تو درکنار ارکان اسمبلی کو بھی گھاس نہیں ڈالا جاتا عوام کا خون نچھوڑنے اور انھیں گہری کھائی میں پھینک کر یہ آج بھی پیا کے لیے لڈیاں ڈالتی نظر آتی ہیں ابھی جن حالات سے پوری دنیا نبردآزما ہے اور خاص کر پاکستان جیسے غریب ملک کے لوگ کس کسمپرسی میں وقت گزار رہے ہیں جس طرح لوگوں کو روزی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں اور دیہاتوں میں ٹڈی دل نے جو تباہی مچائی ہے ان حالات میں ہمارا سیاسی نظام عوام سے بالکل لا تعلق نظر آتا ہے کسی سیاسی عہدیدار نے گراس روٹ پر جا کر لوگوں کو جھوٹی تسلی دینے کی بھی کوشش نہیں کی کہ ہم آپکے ساتھ ہیں کیونکہ ان کو ایمان کی حد تک یقین ہے کہ عوام بیوقوف ہیں انھیں چند میٹھے بول بول کر جھوٹی سچی قسمیں کھا کر سبز باغ دکھا کر بریانی کھلا کر چھوٹی موٹی مدد کر کے کچھ وعدے وعید کر کے جب چاہیں گے مطمئن کر لیں گے ان کی خیر ہے سارا زور پیا کو منانے پر ہے اس کے لیے بڑھ چڑھ کر خدمات پیش کی جا رہی ہیں عوام حیران ہیں کہ بظاہر ایک دوسرے کی شکل تک نہ دیکھنے والے ایک دوسرے کا سامنا کرنے سے گریز کرنے والے جب ضرورت پڑتی ہے تو ضروری قانون سازی کے لیے دست تعاون بڑھ جاتا ہے چیرمین سینٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں خدمات پیش کر دی جاتی ہیں کھبی پراسرار خاموشیاں کبھی دھرتی ہلا دینے والی بڑھکیں یا خدایا یہ کیا گورکھ دھندا ہے اب پیا کو باور کرایا جا رہا ہے کہ نئی نویلی دلہن سے گھر نہیں سنبھالا جا رہا دلہن کا گھر اجاڑنے کے لیے تانے بانے بنے جا رہے ہیں لیکن شایددلہن کو بھی یقین ہے کہ پیا کا من کوئی نہیں جیت سکتا لہذا وہ ان کو آڑے ہاتھوں لے رہی ہے ان کے پرانے کرتوت نکال نکال کر ان کو اتنا ڈرایا جا رہا ہے کہ اب ان کو یقین ہو چلا ہے کہ اگر ان میں علیحدگی نہ ہوئی تو ان کی باری کبھی نہیں آئے گی یہی وجہ ہے کہ آجکل پھر افواہوں کا بازار گرم ہے کبھی عدم اعتماد کی بات کی جاتی ہے تو کبھی مائینس ون کا ڈول ڈالا جاتا ہے کبھی حکمران جماعت کے اندر پھوٹ کی خبریں دی جاتی ہیں تو کبھی مائینس آل کبھی صدارتی نظام کبھی اسمبلیاں توڑنے اور کبھی اداروں میں محاذ آرائی کی کوڑی لائی جاتی ہے لیکن یقین کریں کہ حالات سے تبدیلی کے اثرات کہیں نظر نہیں آتے ایسے میں جب سرحدوں پر کشیدگی ہو خطے میں اہم تبدیلیاں رونما ہو رہی ہوں افغانستان سے اتحادی فوجوں کا انخلاء ہو رہا ہو ملک کے اندر کرونا کی وبا پھیلی ہو ملک کی معیشت کمزور ہو دنیا بھر کے معاشی حالات غیر یقینی کا اشارہ دے رہے ہوں ایسے میں کون تبدیلی کا کلہاڑا اپنے پاوں پر مارنے کی غلطی کر سکتا ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
میاں حبیب کے کالمز
-
سیاسی عدم استحکام
بدھ 16 فروری 2022
-
پاکستان افغانستان اور دہشتگردی
منگل 15 فروری 2022
-
پاکستان افغانستان اور دہشتگردی
منگل 8 فروری 2022
-
صدارتی نظام کا شور کیوں؟
پیر 24 جنوری 2022
-
حکومتی اکثریت برقرار کیوں؟
پیر 17 جنوری 2022
-
واہ ری سیاست
منگل 28 دسمبر 2021
-
صحت کارڈ اور سیاست
پیر 20 دسمبر 2021
-
بھارت کی اندرونی تقسیم
منگل 14 دسمبر 2021
میاں حبیب کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.