
- مرکزی صفحہ
- اردو کالم
- کالم نگار
- میر افسر امان
- ترکی اور صلیبیوں کا100سالہ ذبردستی کامعاہدہ ختم ہونے کے قریب
ترکی اور صلیبیوں کا100سالہ ذبردستی کامعاہدہ ختم ہونے کے قریب
اتوار 6 مئی 2018

میر افسر امان
(جاری ہے)
شمشیر و ساناں اول،طاؤس و رباب آخر
نمبر ۱:۔ اسلامی خلافت کو ختم کیا جائے گا اس کی جگہ سیکولر ریاست قائم کی جائے گی۔
نمبر۲:۔ مسلمانوں کے خلیفہ کو ملک بدر کیا جائے گا۔ اس کے سارے اثاثے ضبط کر لیے جائیں گے۔
نمبر ۳:۔ترکی اپنے ملک کے حصے موصل وغیرہ میں بھی تیل کے ذخائر نہیں نکال سکے گا۔
نمبر۴:۔ترکی اپنے سمندروں سے گزرنے والا بحری جہازوں سے فیس بھی نہیں وصول کرے گا۔
چناں چہ ان شرائط پر عمل کرتے ہوئے مصطفی کمال اتاترک نے سیکولر حکومت کی بنیاد رکھی۔ خلیفہ اور اسلام کو ترکی سے نکال دیا۔ اسلام کے سارے نشانات مٹا دیے۔ یاد رہے کہ اس سے کچھ عرصہ قبل ایک یہودی لیڈڑ ہر زل نے ترکی کے خلیفہ کو فلسطین حاصل کرنے کے لیے پیسوں کی پیش کش کی تھی۔ مسلمانوں کے خلیفہ سلطان محمد نے اس ٹھکرا کر کہا تھا میں جب تک میں زندہ ہوں فلسطین کی مٹی بھی یہودوں کو نہیں دوں گا۔ ۱۹۲۳ء کے معاہدے کے وقت صلیبیوں نے اسی یہودی لیڈر ہرزل کے ہاتھوں خلیفہ کی معزولی کا پروانہ بھیجاتھا۔ پھر صلیبیوں نے ترکی کی عثمانی خلافت کے مسلمان ملکوں کو آپس میں بانٹ لیا ۔ کچھ کے ساتھ معاہدے کر مسلمان پٹھو بادشاہوں میں تقسیم کر دیا۔ جو آج بھی ۵۷ /راجوڑوں کی شکل میں موجود ہیں۔عراق، اردن اور فلسطین برطانیہ کے کنٹرول میں ،شام ، لبنان ، الجزائراور لیبیا فرانس کے کنٹرول میں دے دیے۔اناطولیہ اور آرمینیا کو ترکی سے کاٹ کر آزاد ملک بنا دیا گیا۔ترکی سے یورپ کے علاقے بھی چھین لیے۔
اب ۲۰۲۳ء میں سو(۱۰۰) سالہ رسوائے زمانہ ذبردستی کا معاہدہ ختم ہو رہا ہے۔ اس پر دنیا میں بعث چل پڑی ہے۔ مگر اسلامی دنیا خاص کر اسلامی ملکوں کے حکمران اور عوام سوئے ہوئے ہیں۔ ان کو اپنا ہزار سالہ شاندار دور حکمرانی یاد کرانے کے لیے اس کالم کو تحریر کی شکل دی گئی۔ کہ مسلمان اپنے شاندار دور حکومت کو یا د کریں۔ ماضی سے سبق سیکھیں۔جیسے مسلمانوں کے پہلے خلیفہ نے عام مسلمانوں کے معیار کو چیک کرنے کے لیے اُن کے سامنے سوال رکھا تھاکہ اگر میں عوام کے درمیان اللہ اور رسول کے احکامات کے خلاف حکومت کروں تو آپ کیا کریں؟ تو عوام نے کہا تھا کہ ایسی صورت میں ہم آپ کو پکڑ کر سیدھے راستے پر لگا دیں گے۔ کیا اِس دور کے مسلمان حکمران اللہ اور رسول کے احکامات کے مطابق حکومت کر رہے ہیں؟کیا عوام نے ان کو سیدھے راستے پر چلانے کے اپنا ووٹ کا حق صحیح استعما ل کیا ہے؟ اگر نہیں کیا تو آئندہ آنے والے انتخابات میں ایسا کرنے کا ارادہ کر لیا ہے!
ترکی کے مرد مومن صدرارگان نے تو اس کا اعلان کر دیا ہے۔ ترکی کے عوام نے بھی مصطفےٰ کمال اَتاترک جیسی پرانی سیکولر روش پر چلنے والی فوج کہ جنہوں نے مرد مومن ارگان کی اسلام کی سمت بڑھنے والی حکومت ختم کر کے مارشل لاء لانے کی کوشش کی تھی۔ ہوائی جہازوں، ٹینکوں اور پیدل فوج کو عوام کے مقابل لے آئے تھے۔ مگر اسلام کے شیدائی عوام نے ٹینکوں کے سامنے لیٹ کر ارگان کی اسلام کی طرف گامزن حکومت کو بچا لیا۔ کیا دوسرے اسلامی ملکوں کے حکمران اور عوام ترکی کی اس سنت پر عمل پیراہونے کے لیے تیار ہیں؟
ایسے ہی معاہدے فتح پانے والوں اور ہارنے والی قوموں کے درمیان ہوتے رہے ہیں۔ چین اور جرمن قوم سے لڑائی جیتنے کے بعد سامراجیوں نے ایسے معاہدے کیے تھے۔ برطانیہ نے پر امن طریقے سے چین کے ملک ہانگ گانگ کو واپس کر دیا۔ جرمنی کومشرقی اور مغربی جرمنی میں باٹنے والے سامراج کا معاہدہ ۲۰ برس پہلے ہی ختم ہو گیا۔ سویٹ روس کی افغان مجائدین سے شکست کی وجہ سے وہ آپس میں مل گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ مشرقی یورپ کے ممالک بھی سفید ریچھ سے جان چھڑا چکے ۔اب ترکی بھی حق بجانب ہے کہ جن حقوق کو صلیبیوں نے ہڑپ کیا وہ واپس لے۔ترکی کے تیل والے علاقے ، موصل وغیرہ ترکی کو واپس ملنے چاہییں۔وہ اپنی معدنیات کو خود استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔ اس کے سمندروں سے گزنے والے بحری جہازوں سے فیس لینے کا حق رکھتا ہے۔ خاص کر اپنے ملک میں اپنے عوام کی خواہشات،مزاج اور امنگوں کے مطابق پھر سے خلافت قائم کرنے کا حق۔ذبر دستی ٹھونسے گئی صلیبیوں کے طرز حکومت جمہوری سیکورلزم کی بجائے حقوق و فرائض پر مبنی اسلامی جمہوری خلافت کے اجرا کا حق رکھتا ہے۔ یہ مغربی جمہوری سیکولر حکومت وہی ہے نا،جسے شاعر مشرق علامہ اقبال نے اس طرح بیان کیا ہے:۔
چہرہ روشن،اندرون چیگیز سے تاریک تر
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
میر افسر امان کے کالمز
-
پیٹ نہ پئیں روٹیاں تے ساریاں گلیں کھوٹیاں
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
ایران اور افغانستان
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
جہاد افغانستان میں پاک فوج کا کردار
منگل 16 نومبر 2021
-
افغانوں کی پشتو زبان اور ادب
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
افغانستان میں قوم پرست نیشنل عوامی پارٹی کا کردار
جمعہ 5 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران - آخری قسط
منگل 2 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران
ہفتہ 30 اکتوبر 2021
-
افغانستان :تحریک اسلامی اور کیمونسٹوں میں تصادم ۔ قسط نمبر 4
بدھ 27 اکتوبر 2021
میر افسر امان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.