
یوم باب الاسلام اور صوبہ سندھ
جمعہ 8 مئی 2020

میر افسر امان
(جاری ہے)
محمد بن قاسم نے سندھ میں امن وامان قائم کیا۔ عدل اور انصاف جو ایک کامیاب ریاست کی نشانی ہوتی ہے ۔سندھ کے بے ضرر عوام کے خلاف کوئی جوابی کاروائی نہیں کی۔ دست کاروں، تاجروں، غریب کسانوں اور دوسرے پیشہ ور لوگوں کو امان دی اور کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا بلکہ ان سے نرمی برتی۔چنا قبائل کے لوگ اسلام کی فوجوں کی خبر سن کر تحفوں کے ساتھ محمد بن قاسم کے پاس حاضر ہوئے اطاعت و مال گزاری قبو ل کر کے واپس ہوئے۔لوہانہ،سہتہ،جنڈ،ماچھی،ھالیر اور کوریجا قبائل کے لوگ سراپا برہنہ ہو کر امان کے لیے آئے جنہیں امان دی گئی۔ اس طرح سمہ قوم کے لوگ ناچتے گاتے اورڈھول بجاتے امان کے لیے آئے ان کو امان دی گئی۔ ساتھ ساتھ ان کو 20 دینار انعام دیے بلکہ قطعات اراضی بھی عطا کی۔حجاج بن یوسف نے دیبل کی فتح کے موقعہ پر ہدایات جاری کیں جو کچھ حاصل ہوا ہے اس کو عوام پر خرچ کر دیں۔ اس سے عوام کی دلجوئی ہو گی اگر کسان صنعت کار ،دستکار اورتاجر آسودہ ہوں گے تو ملک سرسبز رے گا۔محمد بن قاسم کی نرم مزاجی کے متعلق ڈاکڑ ممتاز حسین پٹھان فرماتے ہیں ”رواداری کسی بھی فاتح کے لیے رہنما اصول کی حثیت رکھتی ہے۔ اس کے باوجود کہ وہ مخالف کو دبانے کی صلا حیت رکھتا ہو۔ محمد بن قاسم نے سندھ کے باشندوں کے لیے مہربانی اور رواداری کا طریقہ اختیار کیا ۔“جو جارحیت کی بجائے مصالحت کے لیے آمادہ ہوا اس کی پیشکش قبول کی ۔بدھیہ کا راجہ کاکابن کوتل اپنے سرداروں کے ہمراہ وفاداری اور اطاعت کے وعدے کے ساتھ آیا اس خلعت و کرسی سے نوازا۔جامہ ہندی ریشم اور حریر عطا کی ۔انہیں سابقہ عہدوں پر برقرار رکھا۔ سورتھ کا حاکم راجہ موکہن وسایو جو قلعہ بیٹ پر متعین تھا اس کوبھی امان دی اور سابقہ عہدے پر برقرار رکھا۔راجہ کے وزیر سیاکر کو بھی اپنا مشیر خاص بنایا۔اس کے مشورے سے مالیہ زمین کو قدیم دستور کے مطابق رکھا ۔راجہ داہر کے چچا زاد بھائی راجہ ککسو کو سابقہ قلعہ بھالیہ کا حاکم قائم رکھا ۔اسے اپنا مشیر بنایا اسے مبارک مشیر کا لقب عطا کیا۔ خزانہ بھی اس کی مہر کے حوالے کیا۔ وہ ہر لڑائی میں محمد بن قاسم کے ساتھ رہا۔حجاج بن یوسف اگرچہ سخت گیر حکمران تھا مگر جب محمد بن قاسم نے جب اپنے خط میں اہل نیرون کی وفا شعاری و اطاعت کی اطلاع دی تو اس نے جواب میں لکھا”ان کے آرام کا ہر طرح سے خیال رکھو اور انہیں ہماری مہربانیوں کا امیدوار بناؤ جو بھی تم سے امن طلب کرے اس امان دینا اور جو بھی بزرگ اور خاص آدمی تم سے ملنے آہیں قیمتی خلعتوں سے سرفراز کرکے اپنے احسان کے زیر بار کرو اور ہر ایک کی اہلیت کے مطابق ان کو انعام واکرام دیناواجب اور عقل کو اپنا رہبر بناؤ تاکہ ملک کے امیر اور مشہور ومعروف لوگ تمہارے قول اور فعل پر پورا اعتماد رکھیں“ ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جو علاقعے فتح کیے ان پر سابق حکرانوں کو برقرا رکھا۔عرب صرف فوجی اور سپاہیانہ نظام کے لیے تھے اور باقی سارا نظام ہندوؤں کے پاس ہی رہنے دیا۔ مسلمانوں کے مقدمات کا فیصلہ قاضی کرتے تھے اور ہند وؤں کے لیے پنجائتیں بدستور قائم تھیں۔ محمد بن قاسم اپنے عدل وانصاف رواداری کی وجہ سے سندھ میں احترام اور مقبولیت پا چکا تھا ۔جب اس کوگرفتار کر کے واپس بھیجا گیا توسندھ کے لوگ روتے ہوئے اس کی سواری کے سامنے لیٹ گئے۔ محمد بن قاسم کی صفات اور کار نامے تاریخ اسلام کا سنہری باب ہیں۔ اس نے سرزمین سندھ کے راستے برصغیر کو اسلام کی نعمتوں سے مالا مال کیا۔ مسلمانوں نے محمد بن قاسم سے لیکر بہادر شاہ ظفر تک برصغیر پر ایک ہزار حکومت کی جو ایک ریکارڈ حقیقت ہے ۔یہ صرف رعایا کے ساتھ عدل و انصاف اور رواداری سے ممکن ہوا۔ انگریز جنہوں نے سارے دنیا کو اُدھیڑ رکھا تھا اپنی سیاسی چال بازیوں کی وجہ سے صرف دو سو سال حکومت کر کے برصغیر سے رخصت ہو گئے۔آج ہمارے ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے اپنے آبا ؤ اجداد کے طریقوں کو پس پشت ڈال کراپنے ہی ملک میں مفاہمت سے خالی ہیں۔ اندرا گاندھی کو سندھ پر حملہ کر کے سندھو دیش بنانے کی دعوت والے غدار وطن جی ایم سید کے کچھ قوم پرست لوگ بھارت کی ایما پر راجا داہر کو اپنا ہیرو اور محمد بن قاسم کو ڈاکو کا خطاب دینے کی باتیں کرتے ہیں۔ اس وقت پاکستان اور پوری دنیا کررونا وائرس کی زد میں ہے۔ سندھ سمیت سارا ملک لاک ڈاؤن کی تکلیف براداشت کر رہا ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ باب الاسلام سندھ اور پاکستان کی حفاظت کرے آمین۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
میر افسر امان کے کالمز
-
پیٹ نہ پئیں روٹیاں تے ساریاں گلیں کھوٹیاں
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
ایران اور افغانستان
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
جہاد افغانستان میں پاک فوج کا کردار
منگل 16 نومبر 2021
-
افغانوں کی پشتو زبان اور ادب
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
افغانستان میں قوم پرست نیشنل عوامی پارٹی کا کردار
جمعہ 5 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران - آخری قسط
منگل 2 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران
ہفتہ 30 اکتوبر 2021
-
افغانستان :تحریک اسلامی اور کیمونسٹوں میں تصادم ۔ قسط نمبر 4
بدھ 27 اکتوبر 2021
میر افسر امان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.