نیٹو ممالک بمقابلہ اسلامی ممالک اور کرونا وائرس

پیر 4 مئی 2020

Mohammad Hanif Abdul Aziz

محمد حنیف عبدالعزیز

نیٹو ممالک 1979 سے اسلامی ممالک میں کسی نہ کسی صورت میں حالت جنگ میں ہیں مثلاً روس افغانستان میں آیا اس کی مدد کے بہانے امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں آئے اور تقریباً دس سال تک موجود رہے اسی دوران ایران عراق کو لڑایا گیا اس میں عراق کی امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے سرعام مدد کی جبکہ امریکہ ہی نے ایران کو نقوراگوئا کے باغیوں کے ذریعے اپنا اسلحہ فروخت کیا سن انیسو نوے میں پہلے صدام حسین سے کویت پر حملہ کروایا اور کویت کی مدد کے بہانے عراق میں آیا ۔

اور اپنا اسلحہ عراق اور کویت دونوں کو فروخت کیا ۔ اس کے بعد لیبیا پر چڑھائی کی لیبیا کا ستیاناس کیا سن دو ہزار ایک میں ٹوِن ٹاور پر حملے کے جرم میں افغانستان پرحملہ کیا جبکہ افغانستان کا کوئی شخص ٹوِن ٹاور حملے میں یا سہولت کار کے طور پر ملوث نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

یہ جنگ ابتک جاری ہے اور نیٹو افواج افغانستان سے نکلنے کے لئے بہانے تلاش کررہی ہے ۔

حوثی باغیوں کے ذریعے یمن اور سعودی عریبہ کو لڑایا جا رہا ہے شام میں خانہ جنگی کرواکر حکومت کے خلاف باغیوں کی مدد کی جارہی ہے ۔ ان سب جنگوں میں نیٹو فوج ہر طرح سے ملوث رہی ہے اور نیٹو فوج کا سربراہ امریکہ ہے دوسرے نمبر پر برطانیہ پھر جرمنی ، فرانس، اٹلی، سپین وغیرہ رہے ہیں ان سب ملکوں نے جدید ہتھیاروں سے لیس ہو کرغریب اور نہتے مسلمانوں پر دل کھول کر اپنا جدید اسلحہ استعمال کیا اور ان ملکو ں کا ڈھانچا تک تباہ کر دیا۔


 اللہ تعالیٰ ان سب کو دیکھ رہا تھا اس سب کے بعد اللہ تعالیٰ نے ان ملکوں کو اپنی سزا کی ایک جھلک دکھائی اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے کوئی جدید اسلحہ استعمال نہیں کیا صرف دنیا کا سب سے چھوٹے جراثیم کا حصہ جسے جرثومہ کہتے ہیں سے کام لیا اور پوری نیٹو دنیا کو اللہ تعالیٰ یاد کروادیا اگر دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ نیٹو کے سب سے بڑے لیڈ ر امریکہ کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے جبکہ جنگ زدہ اسلامی ملک کا اس معاملے میں کوئی ذکر تک نہیں۔


اللہ تعالیٰ قران مجید میں ارشاد فرماتا ہے۔” میں نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا؟ ان پر پرندوں کے غول کے غول بھیجے۔ ان کے منہ اور پاؤں میں کنکر یاں تھیں اور ان کو کھائے ہوئے بھوسے کی طرح کر دیا۔“ ( سورہ فیل) یعنی اسلام کا دشمن دنیا کا سب سے بڑا جانو ر ہا تھی ہتھیار کے طور پر لایا اور اللہ تعالیٰ نے دنیا کے سب سے چھوٹے پرندے ابابیل کے ذریعے ان کو ملیا میٹ کر دیا۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لئے یہ تو ایک الارم ہے اللہ تعالیٰ نے ان کا بھوسہ بنا نا ہے جس طرح افغانستان کاطورہ بورہ بنایا تھا ۔ ان سب ملکوں کا طورہ بورہ بنناہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :