
عید قربان یا رزق کی بے قدری
بدھ 5 اگست 2020

محمد حنیف عبدالعزیز
(جاری ہے)
لیکن ہمارے ہاں ایسا ہو تا نہیں ہے ۔ خوہشات کو دبانے کی بجائے مزید بڑھایا جاتا ہے دوسروں کی خواہشات کا احترام کرنے کی بجائے مجروح کیا جا تاہے ۔
انا کو قربان کرنے بجائے اسے اپنی توہین سمجھا جاتا ہے اگر کسی رشتہ دار سے کسی معاملے میں رنجش ہو جاتی ہے اسے دور کر نے کے لئے اس کے پاس چل کر جا نا انا کا مسلہ بنا یا جاتا ہے ۔ظاہری شان وشوکت کے طور پر لوگوں دکھانے کے لئے ایک دوسرے سے بڑھ کر جانوروں کی خریداری کی جا تی ہے کہ لوگ کیا کہیں گے یہ نہیں سوچتے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کس بات میں ہے ۔قربانی کے جانور میں جو چیزیں حرام ہیں ان کے بارے میں اہل علم کی دو رائے ہیں اہل بریلوی اور حنفی دیوبندی حضرات کے نزدیک سات چیزیں حرام ہیں ۔۱۔بہتا ہوا خون۔ ۲۔ نر اور مادہ کی شرم گاہ ۔۳۔ کپورے ۔۴۔ گردہ ۔۵۔ مثانہ ۔۶۔ پتہ۔۷۔بچہ دانی ۔جبکہ اہلحدیث کے نزدیک صرف بہتا ہوا خون حرام ہے کیونکہ قرآن مجید میں اس کے لئے واضح حکم ہے باقی ہر چیز ہلال ہے ہاں اگر کسی کو کسی ایک چیز کے کھانے میں کراہت محسوس ہو وہ نہ کھائے۔ آج کل ایک اور بات عام ہے کہ اوجڑی حرام ہے اہل بریلوی علماء کے نزدیک حرام ہے جبکہ اہلحدیث کے نزدیک حلال ہے ۔ اگر دیکھا جائے تو آج سے تیس چالیس سال پہلے جب لوگ اتنے امیر نہیں ہوتے تھے بڑے جانور میں ایک حصہ مشکل سے ڈالتے تھے جس میں سے ایک حصہ دس بارہ کلو کا ہوتا تھا اورچھوٹا جانور بھی دس پندرہ کلو کا لے سکتے تھے اس وقت گھر والوں کواس میں ہی اپنے گھر والوں ، عزیز واکارب اور فقرا کو راضی کر نا ہوتا تھا اس وقت بریلوی حضرات قربانی کے بعد جو ہانڈی بناتے تھے اس میں اوجڑی کلیجی دل گردہ اور کچھ گوشت ڈال کے بناتے تھے اور اس پر ہی ختم شریف پڑ ھ کر کھاتے تھے اس و قت حلال تھا اور اب حرام ہے اس فتوے کی وجہ سے آج جو قربانی ہو رہی ہے اوجڑی کے ساتھ جانور کی سری بھی لوگ نہی کھاتے اور کچرا دانوں کی نظر کر رہے ہیں ۔ کیا یہ اللہ تعالیٰ کی حلال چیزوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہے کیا یہ اللہ تعالیٰ کی ناشکری نہیں ہے اس پر سب لوگوں کو خاص کر علماء کرام کو ضرور غور کر نا چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ اگرتم میری عطا کی ہوئی حلال نعمتوں کی قدر نہیں کرو گے وہ نعمتیں تم سے واپس لے لی جائیں گیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے اور ناشکری سے بچائے آمین ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
محمد حنیف عبدالعزیز کے کالمز
-
ہمارے سرکاری ادارے ۔ حصہ دوئم
منگل 7 ستمبر 2021
-
قرآن مجید کی آیات کا ترجمہ اور ان پر سوالات وجوابات
منگل 29 جون 2021
-
دھوکا
جمعہ 26 فروری 2021
-
کشمیراور پاک وہند
بدھ 24 فروری 2021
-
کشمیر اور ہندوستان کا دوہرا قانون
پیر 28 دسمبر 2020
-
سانحہ 16 دسمبر1971
ہفتہ 19 دسمبر 2020
-
کشمیراور پا ک وہند
جمعہ 11 دسمبر 2020
-
واقعہ فیل
منگل 8 دسمبر 2020
محمد حنیف عبدالعزیز کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.