
ہاں وہ چہرے نہیں پڑھ سکتی ہے
بدھ 28 اپریل 2021

محمد عرفان چانڈیو
(جاری ہے)
پنجاب سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان طالبہ ارم شبیر جو ظاہری آنکھوں سے محروم ہیں جو ظاہری آنکھوں سے کتابوں کے ساتھ چہرے بھی نہیں پڑھ سکتی مگر اس باہمت خاتون نے اپنی آنکھوں کو اپنی منزل کے راستے میں پڑے ایک چھوٹے سے پتھر سے تشبیہہ دیتے ہوئے راستہ تبدیل کرنے کے بجائے اس سوچ کے پتھر کو پائوں سے دور کرتے ہوئے اپنی منزل کی طرف بڑھنا سیکھا اور نابینا ہونے کے باوجود انہوں نے ماسٹرز کا امتحان پاس کرنے کے بعد این ٹی ایس کا بھی امتحان پاس کیا این ٹی ایس محکمے کا اصول ہیں کہ ٹیسٹ پاس کرنے والے طلباء کو انٹرویوز کے لیے ایک خط کے زریعے اطلاع دی جاتی ہے ارم شبیر کو بھی وہ خط ملا مگر انٹرویو کی آخری تاریخ گزر جانے کے بعد، اب خط کو پوسٹ دیر سے کیا گیا یہ دیر سے ملا مگر ملا تاریخ گزر جانے کے بعد ہی ، مگر ارم شبیر حالات سے لڑنے والی باہمت خاتون نے فوراً این ٹی ایس کے محکمے سے رجوع کیا مگر کوئی مؤثر جواب نہ ملنے پر ارم نے عدالت کی طرف رخ کیا ویسے تو ہمارا عدالتی نظام دنیا میں سست ہونے کی وجہ سے مشہور ہے مگر ارم کے وقت فیصلہ جلدی اور ارم کے حق میں سنا دیا گیا اور ارم شبیر انٹرویو میں بھی پاس ہو گئیں۔ مگر اس بوسیدہ نظام میں ظاہری آنکھیں رکھنے والوں کو ارم کے ظاہری نابینا ہونے سے مسئلہ ہو گیا۔ قوم کی بیٹی ارم شبیر جو بغیر دیکھے کتاب کے الفاظ کو اور ان الفاظ سے بننے والے جملوں کو اور جملوں سے بننے والی کہانیوں کو اپنے ذہن کی تجوری میں علم کے خزانےکو اگر محفوظ کر سکتی ہے تو اس خزانے سے ہزاروں بچوں کو مستفید بھی کر سکتی ہے ہاں وہ ظاہری آنکھوں سے لوگوں کے ظاہری چہرے تو نہیں پڑھ سکتی مگر دماغ کی بصیرت سے لوگوں کے دماغ ضرور پڑھ سکتی ہیں یہ مسئلہ صرف ایک ارم کے گرد نہیں گھوم رہا بلکہ ارم جیسی ہزروں اپنی اپنی خوبی اپنے پاس ایک خزانے کی مانند محفوظ کئے ہوئیں ہیں کہ شاید اس بسماندہ نظام میں کوئی ان کے خوبی کو پہچان سکے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد عرفان چانڈیو کے کالمز
-
میں کس سے پوچھوں دیوان سنگھ سے یا جاوید چوہدری صاحب سے ۔۔؟
بدھ 29 ستمبر 2021
-
ہاں وہ چہرے نہیں پڑھ سکتی ہے
بدھ 28 اپریل 2021
-
میں اور میں دوست ہیں
منگل 16 مارچ 2021
-
مطلب پھر سے دھاندلی ہوگئی۔۔؟
ہفتہ 27 فروری 2021
-
پاکستان کا نظامِ حکومت کیا ہے؟
ہفتہ 6 فروری 2021
-
ماں جی بھی کتنی سادہ ہیں
جمعرات 21 جنوری 2021
-
ریاست مدینہ کا خلیفہ
جمعہ 8 جنوری 2021
-
کون ہو گا اگلا وزیراعظم۔۔۔؟
ہفتہ 26 دسمبر 2020
محمد عرفان چانڈیو کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.