ماں جی بھی کتنی سادہ ہیں
جمعرات 21 جنوری 2021
گائوں کے لوگوں کی ایک دلچسپ بات اور بھی ہے کہ حکومت چاہے کسی کی بھی ہو اُن کو فرق نہیں پڑتا بس اُن کے نزدیک مہنگائی نہیں ہونی چاہیے بس جس حکومت نے منگائی کر دی وہ حکومت گائوں کے لوگوں کے نزدیک بہت ملطق العنان حکومت ہے چونکہ الرقم بھی گائوں ہی سے تعلق رکھتا ہے اور سارا بچپن گائوں میں ہی گزارا ہے اس لیے الرقم کبھی کبھار اپنے گھر ضرور چکر لگا آتا ہے رات کے کوئی 8 بجے الرقم ماں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتے ہوئے ملکی حالات سے باخبر رہنے کے لیے خبریں بھی سن رہا تھا کہ اتنے میں منگائی کے متعلق ایک خبر چلی کہ؛ "وزیراعظم پاکستان کا ملک کی غریب عوام کے لیے بڑا اعلان ، منگائی جلد از جلد کنٹرول کرنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی"۔
(جاری ہے)
مہنگائی کا نام آتے ہیں ماں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا بولیں!بس پچھلی حکومت میں بھی تم نے ایسے ہی کہا تھا یہ الفاظ جوں ہی میرے کانوں تک پہنچے میں نے بہت تعجب کے ساتھ ماں کی طرف دیکھتے ہوئے کہا اماں جی پچھلی حکومت میں یہ وزیراعظم نہیں تھے۔ ماتھے پہ تعجب کے بل ڈالتے ہوئے اماں بولیں! نہیں تھے۔۔۔۔؟ بیٹا پچھلی حکومت میں بھی بلکل ایسی ہی باتیں ہوتی تھی ہم منگائی کو کم کر رہے ہیں یا منگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹیمیں بنا رہے ہیں اماں جی یقین کو اپنے چہرے پہ لاتے ہوئے جارحانہ انداز میں بولیں؛ جب سے میں خبریں سننے لگی ہوں تب سے یہ ہی وزیراعظم ہے۔
میں نہ کہا ایسا بلکل نہیں ہے جیسا آپ کہہ رہی ہیں اے عزت مآب اماں جی آپ ٹی وی پر دیکھیں یہ پی-ٹی-آئی کی حکومت ہے اس سے پہلے نواز شریف کی حکومت تھی اور اُس سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کی اور یہ سب الگ الگ پارٹیوں سے تعلق رکھتے ہیں اور سیاست کے سمندر میں ایک دوسرے پر مخالفت،لعن و تان کی لہریں ایک دوسرے کی طرف بھیجتے رہتے ہیں۔ اماں جی نے سر پر ہاتھ رکھ کر کہا اوہ میڈا اللہ! اچھا اگر ایسی بات ہے تو پھر سب ایک جیسی ہی باتیں کیوں کرتے ہیں یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ یہ صرف پارٹی کا نام تبدیل کر لیتا ہو مگر بندہ وہی ہو۔ یہ سننے کے بعد میں نے ادب کو ملخوص خاص رکھتے خاموشی اختیار کر لی اور خیالی دنیا میں خود کو سامنے بیٹھا کر کہا، اماں جی بھی کتنی سادہ ہیں بھلا ایسا بھی کہیں ہوتا ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
محمد عرفان چانڈیو کے کالمز
-
میں کس سے پوچھوں دیوان سنگھ سے یا جاوید چوہدری صاحب سے ۔۔؟
بدھ 29 ستمبر 2021
-
ہاں وہ چہرے نہیں پڑھ سکتی ہے
بدھ 28 اپریل 2021
-
میں اور میں دوست ہیں
منگل 16 مارچ 2021
-
مطلب پھر سے دھاندلی ہوگئی۔۔؟
ہفتہ 27 فروری 2021
-
پاکستان کا نظامِ حکومت کیا ہے؟
ہفتہ 6 فروری 2021
-
ماں جی بھی کتنی سادہ ہیں
جمعرات 21 جنوری 2021
-
ریاست مدینہ کا خلیفہ
جمعہ 8 جنوری 2021
-
کون ہو گا اگلا وزیراعظم۔۔۔؟
ہفتہ 26 دسمبر 2020
محمد عرفان چانڈیو کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.