
ریاست مدینہ کا خلیفہ
جمعہ 8 جنوری 2021

محمد عرفان چانڈیو
(جاری ہے)
مگر پاکستان میں ریاست مدینہ کے دعویدار میرے کپتان، بلکہ ریاست مدینہ کےخلیفہ میرے کپتان کی ریاست کے ایک صوبے میں ریاست کے باشندے کچھ دن سے اپنے پیاروں کی لاشیں سڑک پر رکھ کر ریاست مدینہ کے دعویدار خلیفہ کے انتظار میں بیٹھے ہیں ہاں وہاں کچھ یتیم پچے بھی موجود ہیں جنہوں نے آپ کو کچھ بتانا ہے جو اپنے باپ کی تصویر اپنے گلے سےلگائے آنکھوں میں آنسؤ لیے آپ کا انتظار کررہے ہیں ہاں وہاں کچھ بہنیں بھی موجود ہیں جو اپنے بھائی کی شادی کے سہرے کی امید میں تھی مگراب وہ اُن کی میت کا سہرا لیے بیٹھی آپ کاانتظار کر رہی ہیں ہاں وہاں کچھ مائیں جنہوں نے بھوک وافلاس کاٹ کر اپنے بیٹوں کو جوان کیا اپنے پڑھاپے کے سہارے کا جنازہ لیے بیٹھی ہیں ہاں وہاں کچھ بھائی بھی بیٹھے ہیں جن کی کمرکا زور اُن کے سامنے ساکن پڑا ہے ہاں وہاں کچھ بوڑھے باپ بھی موجود ہیں جن میں اب جوان بیٹے کی لاش اُٹھانے کی ہمت باقی نہیں ہاں یہ سب آپ کے انتظار میں بیٹھے ہیں ہاں وہاں کچھ لاشیں بھی ہیں جو کہہ توبہت کچھ رہی ہیں مگراُن کوکوئی سن نہیں سکتا لاشوں کے ورثاء اپنے جوانوں کی لاشوں کو یوں دیکھ رہے جیسے لاشیں اُن سے کہہ رہی ہو چلو اس ریاست میں تمہیں انصاف نہیں ملنا چلو کہ ان پھولوں کوبھی پہلے کےہزاروں پھولوں کیطرح زمین میں دفن کردوں، چلو کہ تم پتھر کے خدا سےامید لگائے بیٹھے ہو مگر شہید کے ورثا اس امید سے یہ لاشیں رکھے ہوئے ہیں کہ ریاست مدینہ کاخلیفہ آئیگا اور ہزارہ قیبلے کےیتیم بچوں جن سے ریاست مدینہ کے خلیفہ کی موجودگی میں ان کے سر سے باپ کاسایہ اٹھ گیا شفقت کاہاتھ انکے سر پر رکھیں گے اُن بہنوں کو تسلی ضرور دیں گے جو بھائی کے سہرے کی خوشی کے خواب دیکھتی دیکھتی اُن کے میت کا سہرا دیکھ رہی ہیں ہاں اُن بیوہ کو حوصلے واہمیت بھی دیں گے جو اب زمانے میں شوہر کی غیر موجودگی میں اپنے بچوں کے لیے مرد بن کے اُن کی پرورش کریں گی وہاں موجود ہزارہ قیبلے کو یقین دلائیں گے کہ آپ کی جان اب ریاست مدینہ میں محفوظ ہو گی ہاں اب کوئی بچہ یتیم نہ ہوگا ہاں کسی بہن کا بھائی اس سے کبھی جدا نہیں ہو گا ہاں کسی ماں کا لختِ جگر یوں خون میں لت پت نہ آئے گا ، کوئی بوڑھا باپ اب جوان بیٹے کی بے دردی سے شہید کی گئی لاش نہ اٹھائے گا میرے کپتان و میرے ریاست مدینہ کے دعویدار خلیفہ جلدی کیجیے، ایسا نہ ہو کہ کہیں بہت دیرہوجائے کہ ریاست مدینے کے خلیفہ سے لوگ ناامید نہ ہوجائیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد عرفان چانڈیو کے کالمز
-
میں کس سے پوچھوں دیوان سنگھ سے یا جاوید چوہدری صاحب سے ۔۔؟
بدھ 29 ستمبر 2021
-
ہاں وہ چہرے نہیں پڑھ سکتی ہے
بدھ 28 اپریل 2021
-
میں اور میں دوست ہیں
منگل 16 مارچ 2021
-
مطلب پھر سے دھاندلی ہوگئی۔۔؟
ہفتہ 27 فروری 2021
-
پاکستان کا نظامِ حکومت کیا ہے؟
ہفتہ 6 فروری 2021
-
ماں جی بھی کتنی سادہ ہیں
جمعرات 21 جنوری 2021
-
ریاست مدینہ کا خلیفہ
جمعہ 8 جنوری 2021
-
کون ہو گا اگلا وزیراعظم۔۔۔؟
ہفتہ 26 دسمبر 2020
محمد عرفان چانڈیو کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.