
قتل، حرمت انسان اور اسلام
بدھ 8 دسمبر 2021

مفتی محی الدین احمد منصوری
ایک طرف اسلام کی درخشندہ تعلیم و تاریخ اور دوسری طرف مملکت خداداد پاکستان، پاکستان اپنے وجود کے ابتدائی ایام سے ہی دنیا کے سامنے ایک اسلامی ریاست کے شناخت سے نمایا ہے سلام کی تعلیمات کا جائزہ لیا جائے تو اسلام نے کبھی بھی فسادات کی حوصلہ افزائی نہیں کی بلکہ فساد پھیلانے والوں کا زبردست محاسبہ کیا ہے قرآن مجید میں اللہ تبارک وتعالی کا واضح پیغام موجود ہے "اللہ تعالیٰ فسادیوں کو پسند نہیں کرتے " (سورة القصص )اور دوسری جگہ فرماتے ہیں " اصلاح کے بعد زمین میں فسادبرپا مت کرو" (سورةالاعراف) اس کے باوجود ہمارے ملک میں مذہبی جنونیت اور مذہب کے نام پر فسادات عروج پر ہے گزشتہ دنوں میں یک کے بعد دیگر کئی جگرخراش ایسے رونما ہوئے جس نے ہرذی ہوش مسلمان کے روح تک کو زخمی کردیا یقینا اس قسم کی جنونیت پر مبنی سانحات کا تصور اسلامی ریاست میں ممکن نہیں ہے سانحہ سیالکوٹ بھی اسی جنونیت کی ایک کڑی ہے ،جہاں ایک غیر مسلم و غیر ملکی شہری کو محظ الزامات اور شک کی بنیادوں پر چند شرپسند عناصراور عقل شعور سے عاری عوام نے پر تشدد کرکے مار مار کے قتل کردیا ، اور پھر ان شرپسند لوگوں نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ اس انسانیت سوز سانحہ کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی ،پر کیا اسلام جیسا پرامن مذہب اس قسم کی بربریت اور دہشت گردی کی اجازت دیتی ہے کیا اسلام کا کوئی عدالتی نظام نہیں ہے کیا اسلام یہ اجازت دیتی ہے کہ عوام الناس خود ہی فیصلہ کریں اور خود ہی سزا بھی نافذکریں، ایسا ہرگز نہیں اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اسلام میں ایک مظبوط و مربوط آزاد اور خودمختار عدالتی نظام ہے جسکی اہم ترین ستون انصاف اور صرف انصاف ہے جہاں گواہوں اور دلیلوں کی بنیاد پر فیصلے کو یقینی بنایا جاتا ہے، (یہ بات بھی اپنی جگہ حقیقت پر مبنی ہے کہ ملک خدادا کی موجودہ عدالتیں فوری فیصلے کرنے سے قاصر ہے پر اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ ہم قانون کو ہاتھ میں لیکر زمین میں فساد برپاکرنے لگ جائے) ہمارے ملک میں مذہب اسلام کی درخشندہ تعلیم ، اسلام کا پیغام امن، اسلام کی دعوت کا بنیادی سبق ایثار و ہمدردی اور تعلیمات نبویﷺ اخلاق و محبت ہے، ایک دیہاتی مسجد نبوی ﷺ کے ایک گوشے میں قضائے حاجت کرنے لگا مسجد میں موجود لوگوں نے ہنگامہ برپا کردیا اور اس دیہاتی کو برا بھلا کہنے لگے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ اکرام کو خاموش کیا حتیٰ کہ جب تک فارغ نہیں ہوگیا ،بعدازاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ اکرام کو پانی چھڑک کر صاف کرنے کا حکم دیا اور دیہاتی کوبلاکر نہایت نرم لہجہ میں فرمایا: مسجد پیشاب کرنے کی جگہ نہیں ہے مسجد میں اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے نماز پڑھی جاتی ہے ، وہ دیہاتی اعرابی آپﷺ کے اخلاق سے بے حد متاثر ہوا اور کہنے لگا " میرے ماں باپ آپ پر قربان آپﷺ نے مجھے ڈانٹا اور نہ ہی برا بھلا کہا(سنن ابن ماجہ) وہ مجسمہ رحمت ﷺجو قاتل کودرگزر فرمائے ، جس کی سایہ رحمت سے وحشی جیسا حبشی قاتل سے صحابی رسول کا لقب پائے اس نبیﷺ کی امتی سیالکوٹ کی سرزمین پہ ایک نہتے شہری کو محظ الزمات کے بنیاد پر مذہبی جنونیت کے آڑ پہ دیکھاوے کے نعرے بلند کرکے سڑکوں میں گھسیٹ کے قتل کردیں ، کیا یہ جنونیت پر مبنی نعرے یہ ظلم و بربریت آپ کو دنیا و آخرت کی احتساب بچا سکتے ہیں کیا کبھی زمین میں فساد برپا کرنیوالا سرورکونین رحمت العالمین ﷺ کے آگے سرخرو ہو سکتے ہیں نہیں ہرگز نہیں یقینا یہ فعل بعث شرمندگی ہے، بقول علامہ اقبال " ناحق کے لئے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ ، شمشیر ہی کیا نعرئہ تکبیر بھی فتنہ"
ایک ضروی بات ! اسلام قتل خونریزی کے علاوہ فتنہ انگیزی اور جھوٹی افواہوں کی گرم بازاری کو سخت ناپسند کرتا ہے ،اس کو ایک فساد پر مبنی وحشانہ عمل قرار دیتا ہے اور ناہی علمائے اکرام اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں لہذاخداراں اس قسم کی قبیح فعل کو اسلام یا علماء اکرام سے ناجوڑیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
مفتی محی الدین احمد منصوری کے کالمز
-
سقوط ڈھاکہ، کیا کھویا کیا پایا
بدھ 15 دسمبر 2021
-
قتل، حرمت انسان اور اسلام
بدھ 8 دسمبر 2021
-
دغاباز قوم
پیر 28 دسمبر 2020
-
ہماری پولیس محافظ یا رہزن
بدھ 4 نومبر 2020
-
آئین کے تقاضے ، کرپشن اور مولانا کا کردار
منگل 20 اکتوبر 2020
-
مولانا فضل الرحمن ، نوابزادہ نصراللہ خان ہرگز نہیں!
پیر 12 اکتوبر 2020
-
صحت ادویات اور مہنگائی کا سونامی
جمعہ 2 اکتوبر 2020
-
حاکم ایسے بھی تھے
بدھ 19 اگست 2020
مفتی محی الدین احمد منصوری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.