
دغاباز قوم
پیر 28 دسمبر 2020

مفتی محی الدین احمد منصوری
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اسرئیل کے ساتھ کوئی معاہدہ کامیاب بھی ہوسکتا ہے ؟ کیا اسرائیل سے یہ امید کیا جاسکتا ہے کہ وہ عہد وفا کریگا ؟ کیاماضی میں عرب دنیاسے کئے گئے کسی معاہدہ کا پاس رکھا ؟ 1977ءء میں پی ایل او نے اسرائیل کو امن کے حوالے سے ایک مکمل معاہدہ پیش کیا مگر اسرائیل اس میں شامل نہیں ہوا، 1977ءء ہی کے اواخر میں امریکہ اور روس نے باہم مل کر امن کا ایک مشترکہ منصوبہ پیش کیا جسے پی ایل او نے منظور کرلیا لیکن اسرائیل کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے امریکہ اس منصوبے سے دستبردار ہوگیا، نومبر1978ءء یاسر عرفات نے معمولی شرائط و ضوابط پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا عندیا دیا اور ریپلیکن ممبر ” پال فنڈے“ کو بتایا کہ وہ امن کے معاملے پر امریکہ سے گفتگو کرنا چاہتے ہیں لیکن اسرائیل نے یاسر عرفات کی اس کوشش کونظرانداز کردیا، 1982ءء میں سعودی عرب ، عراق، شام اور اردن سب نے مل کر امن کی پیشکش کی لیکن اسرائیل نے حسب روایت ان ممالک کی پیشکش کی طرف التفات نہیں کیا ، 1933ءء میں جب تیس ہزار یہودی فلسطین میں داخل ہوئے اور فسادت کا آغاز ہوا تب سے مسلمان حکمران اسرائیل کو صرف مزاکرات کی میز پر بلا ہی رہے ہیں اور اسرائیل ہے کہ ظلم اور بربریت کے ساتھ فلسطین پر قبضہ بڑھا ہی رہا ہے،کیا نام نہاد امن کے متلاشی مسلم حکمران یہ بھول گئے کہ اسرائیل عالم اسلام کے قلب میں گھونپا گیا وہ خنجر ہے جس نے مسلمانوں خاص کرکے عربوں کی تاریخ کو زخموں سے چور کیا ہوا ہے ، پھر اس دغاباز قوم پر اعتماد کیوں؟ اورصہونیوں کی نظر میں مسلمان حکمرانوں کی حیثیت کیا ہے؟ یاد رہے کہ اسرائیل بزور قوت فلسطین پر گھس بیٹھا ہے اسرائیل اپنی جانب سے کسی کو فائدہ نہیں پہنچاتا حتیٰ ے خود یہودیوں کو بھی نہیں، پھر بھلا مسلمانوں کا خیر خواہ کیسے ہوسکتا ہے، یاد رہے یہودیوں کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ وہ کسی صورت کسیمعاہدے کی زنجیر میں مقید نہیں ہونا چاہتے اور اگر وقتی فائدے یا مجبوری کے پیش نظر معاہدہ کربھی لیں تو اس کو پورا نہیں کرتے ، کیاصحرائے سینا کا تاریخی واقعہ، بنو قریظہ ، خیبر کا واقعہ اور ماضی قریب و بعید کے سیکڑوں واقعات صدیوں پر محیط تاریخ یہودیوں کی منافقت اور دغابازی کو سمجھنے کے لئے کافی نہیں ؟۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
مفتی محی الدین احمد منصوری کے کالمز
-
سقوط ڈھاکہ، کیا کھویا کیا پایا
بدھ 15 دسمبر 2021
-
قتل، حرمت انسان اور اسلام
بدھ 8 دسمبر 2021
-
دغاباز قوم
پیر 28 دسمبر 2020
-
ہماری پولیس محافظ یا رہزن
بدھ 4 نومبر 2020
-
آئین کے تقاضے ، کرپشن اور مولانا کا کردار
منگل 20 اکتوبر 2020
-
مولانا فضل الرحمن ، نوابزادہ نصراللہ خان ہرگز نہیں!
پیر 12 اکتوبر 2020
-
صحت ادویات اور مہنگائی کا سونامی
جمعہ 2 اکتوبر 2020
-
حاکم ایسے بھی تھے
بدھ 19 اگست 2020
مفتی محی الدین احمد منصوری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.