مجھے وہ یاد کرتا ہے یا نہیں ؟

منگل 6 جولائی 2021

Muhammad Hassan Mukhtar

محمد حسن مختار

'' اچھے لوگوں کو یاد نہیں کرنا پڑتا ۔۔۔۔۔۔ وہ یاد رہ جاتے ہیں ''
وہ مجھے یاد کرتا ہے یا نہیں یہ جملہ کئی لوگوں کو ستائے ہوئے ہے ۔ آج لوگ اس بات پر ہی غم میں مبتلا ہیں کہ وہ مجھے بھول گیا ہے ۔ انسان کبھی اپنے ساتھ مخلص لوگوں کو نہیں بھول سکتا ، اسے ہر موقع پر وہ لوگ یاد آتے ہیں جو ماضی میں اس کے ساتھ شریک تھے ۔ فاصلے بڑھنے سے کبھی انسان کی یاد ختم نہیں ہوتی ۔

اگر آپ نے کسی کو کوئی خوشی دی ہے یا کسی کا دکھ میں ساتھ دیا ہے تو وہ آپ کو ساری زندگی نہیں بھول سکتا اور اگر آپ یہ سوچیں کہ وہ مجھے ہر وقت یاد رکھے تو یہ ناممکن ہے ۔
اللہ تعالٰی اپنے بندہ کو ہر وقت یاد رکھتا ہے کہ کب میرا بندہ میرے پاس واپس آئے ،  ایک انسان اپنے بنانے والے کو ہر وقت یاد نہیں کرتا تو آپ کو وہ کیسے ہر وقت یاد کر سکتا ہے ؟
انسان کا گمان ہے کہ میرے پیارے مجھے بھول جائیں گیں لیکن انسان بھولنے والی چیز نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

آپ کی کمی کوئی پوری نہیں کرسکتا ۔ جو آپ کے اندر صلاحیت ہے وہ کسی اور میں کیسے ہوسکتی ہے ۔
آپ اپنی زندگی میں مگن رہیں یہ سوچ چھوڑ دیں کہ کون یاد کرتا ہے کون نہیں ۔ اپنے کبھی بھولتے نہیں اور دوسرے کی آپ کو کیا فکر ، ساری دنیا کی فکر آپ کے ذمہ تھوڑی ہے ۔ اگر آپ کسی کے ساتھ اچھے ہیں تو آپ کا فرض پورا ہوگیا اب اگلے شخص پر ہے وہ آپ کی قدر کرے یا نہ آپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔


ہم اپنے ذہن میں کوئی چیز چھپا تو سکتے ہیں لیکن مٹا نہیں سکتے ۔ جب بھی ہم کوئی کام کر رہے ہوتے ہیں اس سے جڑی ماضی کی یادیں سامنے آ جاتی ہیں ۔ ہمارے ذہن میں ہر چیز ایک خواب بن جاتی ہے ۔ جب بھی کوئی چیز یاد آئے گی وہ خواب سا لگے گی کے کل ہی کی تو بات ہے ۔
ایک آپ سے سوال ہے :  کیا کوئی ایسا شخص،  چیز یا واقعہ جیسے آپ بھول چکے ہوں ؟
اگر آپ کسی کو نہیں بھولے تو مطلب انسان نہیں بھولتا ، اور اگر آپ یہ کہیں میں بھول چکا ہوں تو آپ کو کیسے پتا میں بھول چکا ہوں آپ نے تو ابھی یاد کر لیا ہے ۔


انسان کی یادیں کئی قسم کی ہوتی ہیں کبھی ہمیں کسی کی کوئی بھلائی یاد رہتی ہے ، کبھی اچھی بات ، کبھی چہرہ اور کبھی صرف نام ہی یاد رہتا ہے ۔  اب سوال پیدا یہ ہوتا ہے کہ ہم کسی بھول نہیں سکتے ؟ ہم تو بھولنا چاہتے ہیں ؟
تو میں یہ عرض کروں گا کہ میرے نزدیک بھولنے کا مطلب ہے اہمیت  Importance ختم کر دینا ۔ جب آپ کے نزدیک کسی کی اہمیت نہیں تو وہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔

کسی چیز کو بھولنے کے لیے پہلے اس کی اہمیت اپنی زندگی سے ختم کرنی پڑتی ہے ۔ اگر ہم کسی ناکامی کو بھولنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے دل کو مطمئن کرنا ہوگا کہ اس سے میری زندگی میں تجربے کی سوا کچھ فرق نہیں آیا تو ہم بھول سکتے ہیں ۔ فرق صرف اس چیز سے پڑتا ہے جسے آپ اہمیت دیتے ہو ، اہمیت ہم اسے دیتے ہیں جو دل کے قریب ہو ، دل کے قریب وہ ہوتی ہے جسے ہم پسند کرتے ہیں ، ہم پسند اپنی سوچ کے مطابق کرتے ہیں اور یہ سوچ ہمارے ہاتھ میں ہے اچھا سوچیں یا برا ۔ اپنی زندگی اپنے لیے پہلے قیمتی بناو دوسروں کے لیے خود قیمتی بن جائے گی ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :