
کیا ہم مسلمان ہیں؟
منگل 1 ستمبر 2020

محمد کامران کھاکھی
ایمان والے تو وہ تھے جو اسلام پر عمل پیرا ہوئے تو اپنے ایمان کے لیے پوری دنیا میں امن کا پیغام لے کر دوڑےتاکہ خود بھی امن پاسکیں اور دوسروں کو بھی امن دے سکیں۔
(جاری ہے)
کیا مسلمان کے گھر پیدا ہونا مسلمان ہونے کی دلیل ہے ؟ چاہے ہم جتنی مرضی اخلاقی پستی میں ہوں، چاہے ہم روز اپنے پروردگار کے احکامات سے انکار کریں، چاہے ہم اپنے پیغمبرمحمد مصطفیٰ صلی اللہ وعلیہ وسلم کی سنتوں کے خلاف عمل کریں، کیا ہمیں اس سے فرق نہیں پڑتا؟ کیا ہم اتنے دلیر ہوگئے ہیں کہ اپنے پیدا کرنے والے رب الاعلی سے مقابلہ کرسکیں؟العیاذ بااللہ
تاریخ گواہ ہے کہ بنی اسرائیل جب سیدھے راستے پر پلٹتے تو اللہ پاک انہیں دنیا پر حکمرانی عطا فرماتا اور جب وہ اخلاقی پستی میں گرتے تو دنیا میں ہر جگہ ذلیل و رسوا ہوتے اور آج دنیا میں ہر جگہ رسوا کون ہیں ؟ کیا ہم نہیں جانتے؟ کیا ہم تعداد میں کم ہیں نہیں ہرگز نہیں بلکہ ہم نے یہ رسوائی خود اپنے اوپر مسلط کی ہے اپنے اعمال کی وجہ سے۔ اگر ہم مسلمان ہوتے تو ہم امن میں ہوتے، کیا ہم ہیں؟ اگر ہم مسلمان ہوتے آج ہمیں کافروں سے یہ کہنے کی ضرورت نہ ہوتی کہ کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے، فلسطین میں ستم ڈھایا جا رہا ہے اس لیے عالمی برادری نوٹس لے۔ کیا کبھی ظالم بھی انصاف کرتا ہے؟ نہیں بلکہ وہ تو ہماری اس آہ وبکا سے تسکین حاصل کرتے ہیں۔ کہ دیکھو یہ وہ مسلمان ہیں جو صحرائے عرب سے اٹھ کے پوری دنیا پر چھا گئے تھے آج ہم سے بھیک مانگتے ہیں کہ ہمیں بچائو۔
جو نہیں جانتے وفا کیا ہے
مجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے؟
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
محمد کامران کھاکھی کے کالمز
-
آدھا سچ، سیاست اور دھوکہ
جمعہ 15 اکتوبر 2021
-
الٹی ہو گئیں سب تدبیریں
ہفتہ 9 اکتوبر 2021
-
عوامی بجٹ اور حکومتی خوشخبریاں
ہفتہ 19 جون 2021
-
ہماری کوئی غلطی نہیں
بدھ 16 جون 2021
-
بدلا ہے خیبر پختونخواہ
بدھ 9 جون 2021
-
روک سکو تو روک لو۔۔!
ہفتہ 5 جون 2021
-
کوئی بھوکا نہ سوئے
ہفتہ 24 اپریل 2021
-
خدمت آپ کی دہلیز پر
جمعرات 22 اپریل 2021
محمد کامران کھاکھی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.