
کامیاب زندگی کے بارہ اصول
بدھ 26 مئی 2021

ممتاز عباس شگری
(جاری ہے)
کامیابی کے خواہشمندلوگ ہردوسرے د ن کچھ نہ کچھ نیاسیکھ لیتے ہیں،کیونکہ جب تک آپ کوکسی چیزکے بارے میں علم نہیں ہوتا تب تک آپ کامیابی کی رسی نہیں تھام سکتا،کامیابی کابھوکاشخص ہردوسرے دن کچھ نیاکرنے، سننے اورسیکھنے کے بھوکے ہوتے ہیں ،کامیاب شخص ہمیشہ وقت کی پابندی کاخیال رکھتاہے اوروقت کونہایت ہی بارکی کیساتھ استعمال کرتاہے،کیونکہ انسان کیلئے کوئی بھی کام سرانجام دینے کیلئے اہم چیزوقت ہوتی ہے جب تک آپ کے پاس خاص وقت نہ ہوتب تک آپ و ہ کام نہیں کرسکتا،آپ ایک دن دنیاکے کامیاب ترین لوگوں کی فہرست بناکرانکی ٹائم ٹیبل چیک کرلیں آپکوہرکوئی وقت کی پابندی کاخیال کرتاہوانظرآئے گا،وہ اپنے ایک منٹ کوبھی فضول کاموں میں صرف نہیں کرتا،آپ بھی ایک دن ٹھنڈے دل ودماغ سے سوچ لیں کہ میں اپنی زندگی میں وقت کااستعمال کس طرح کررہاہے،کیاآپ کاوقت فضول کاموں میں گزررہاہے یااچھے کاموں میں ،پھرآپ خودفیصلہ کرپائیں گے۔اپنے زندگی کوایک خاص ڈائریکشن پرلانے کیلئے ٹائم ٹیبل بنائیں اوراس کوفالوکرنے کی کوشش کریں جب تک آپ کے پاس کسی بھی کام کاٹائم ٹیبل نہیں ہوتاآپ زندگی کااصل مزہ چکنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔کامیابی کی ایک اصول یہ ہے کہ آپ اپنے کاموں کی ترجیحات طے کریں ،آپ کوکونساکام کس ٹائم پرکرناہے اوراس کیلئے کونساوقت کونسادن مناسب رہے گا،اس کادارمدارآپ پرہے کہ آپ کس طرح اس کومنیج کرتے ہیں کیونکہ ہرکام کے کرنے کاایک خاص وقت معین ہوتاہے ،آپ کواس وقت تک ترجیحات کے ساتھ کام کرنے ہونگے جب تک پانی سرسے نہ گزرے،پانی سرسے گزرنے کے بعدآپ کی محنت کاکوئی فائدہ ہوتاہے،نہ ہی آپ کی ترجیحات کا،لہذاآپ اپنی کام کی ترجیحات ڈسائیڈکرلیں تاکہ زندگی کی کٹھن راستوں کوہمواربناسکیں۔کامیابی کیلئے آ پ کومقررہ وقت پرفیصلے کرنے ہونگے،کیونکہ جب تک آپ فیصلہ کرنے سے کتراتے رہیں گے تب تک آپ کامیابی کی کتاب کامطالعہ نہیں کرسکیں گے، کامیابی کے متلاشی شخص ہروقت ہرفیصلے وقت پرکرتاہے ،فیصلے سے ہی انداز ہ ہوتاہے کہ آپ کتناپانی میں ہے،اوروہ مشکل وقت میں مشکل فیصلے کرنے سے بھی نہیں ڈرتے کیونکہ اس کے آگے ایک منزل چھپاہواہوتاہے اوراسی منزل کی تلاش میں کچھ بھی کرلیتاہے،جس طرح والدین اپنی اولادکیلئے سب کچھ کرنے کوتیارہوتے ہیں،لہذکوشش کریں ہرموڑپرسمجھداری کے ساتھ فیصلہ کریں۔ایک سست اورکاہل انسان کام وقت پرکرنے کوترجیح نہیں دیتے وہ آج کاکام کل پرچھوڑدیتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ آج کاکام میں کل کرلوں گا، دوسرے دن تیسر ے دن پراورتیسرے چوتھے دن پریوں یہ سلسلہ نہیں رکتااوران کاپوراکام ر ہ جاتاہے لہذامقررہ وقت میں ہی کام نمٹانے کی کوشش کریں ،آج کاکام کل پرکبھی مت چھوڑیں یوں آپ کوایک برڈن محسوس ہوگااورکام میں دل نہیں لگے گا آپ اس راہ سے دورہٹنے پرمجبورہونگے،اورناکامی کانہ تھمنے والاسلسلہ شروع ہوگا۔آپ آج یہ بات پلے باندھ لیں کہ کسی بھی شخص کوکامیاب ہونے کیلئے ہرکسی کے ساتھ اچھاسلوک رکھناضروری ہے،لہذااپنے معاشرے میں لوگوں کے ساتھ اچھابرتاورکھیں ،اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ اچھابرتاورکھیں اس کافائد ہ یہ ہوگاآپ کوان سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کوملے گاچاہے برایااچھا،اگروہ برائی کی طرف حائل ہے توآپ ان سے پرے ہٹ جائیں ورنہ اس کاگرویدہ بن جائے تب جاکے آپ کامیابی کالطف محسوس کرسکیں گے۔
آپ کومانناپڑے گازندگی میں انسان کیلئے سب سے اہم چیزاسکی صحت ہے جب تک آپ صحت مندنہیں ہونگے تب تک کچھ نہیں کرسکیں گے،آپ ایک دن مشاہدہ کرلیں ہمارے معاشرے میں ہردوسرے بندے کی جیب میں کوئی نہ کوئی دوائی ضرورہوگی،ہرگھرمیں کوئی نہ کوئی بیمارفردضرورملے گا،ایساکیوں ہے؟کیونکہ انہوں نے اپنے صحت کاخیال نہیں رکھا،انہوں نے اپنے زندگی کی سب سے قیمتی شے کی اہمیت کونہیں جانا،اورآج وہ دوائیوں پرانحصارکرنے پرمجبورہے،لہذاآپ کواپنے صحت کاخیال رکھناچاہیے ،چاہے کچھ بھی ہوصحت پرکبھی کمپرومائس نہیں کریں،کیونکہ ایک صحتمندانہ زندگی ہی کامیابی کی علامت ہوتی ہے۔آپ کومانناہوگاایمانداری ہمارے ایمان کاحصہ بھی ہے اورمعصوموں کافرمان بھی،آپ کے ہرکام میں ایمانداری ہونی چاہیے ،کام چوراوربے ایمان شخص کامیابی کی راہوں پرنہیں ٹک سکتا،آپ کوہرکام ہروقت ایمانداری کے ساتھ انجام دینے ہونگے،خلوص نیت اورایمانداری کے ساتھ کرنے والے کام میں برکت بھی ہوتی ہے اوراس میں اللہ کی رحمت شامل بھی،لہذااپنے کام کوایمانداری کے ساتھ مکمل کرنے کی حتیٰ الامکان کوشش کریں ۔آپ کواس حقیقت کوبھی مانناہوگاکہ نظم وضبط زندگی میں کامیابی کی رسی تھامنے کاایک لازمی جزہے،لہذاپنے زندگی کے ہرکام میں نظم وضبط پیداکرنے کی کوشش کریں ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ممتاز عباس شگری کے کالمز
-
مری کا سیاحتی نوحہ
منگل 18 جنوری 2022
-
گلگت بلتستان میں بڑھتی ہوئی خودکشی کے عوامل اور راہ حل
منگل 28 دسمبر 2021
-
عبوری صوبے کا بند شکنجہ
بدھ 1 دسمبر 2021
-
محمدرضوان بن جائیں
منگل 16 نومبر 2021
-
ایک ہاں کی دیرہے
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
بہنیں منحوس نہیں ہوتیں
ہفتہ 4 ستمبر 2021
-
ظلم وبربریت کاسجتاہوا بازار
ہفتہ 31 جولائی 2021
-
سیاست دانوں کی مچھلی منڈی
منگل 22 جون 2021
ممتاز عباس شگری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.