
اصل اور نقل میں فرق
منگل 27 مئی 2014

ممتاز امیر رانجھا
کوئی جا کر تحریک انصاف کو آج کی یہ خبر بتائے کہ لاہور میں مالک مکان کو کرایہ نہ دینے کے باعث گھر سے نکالے جانے پر خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گو لیاں نگل لیں۔
(جاری ہے)
احقر نے آج کا کالم محض تحریک انصاف کی آنکھیں کھولنے کے لئے لکھا ہے،ہم مانتے ہیں کہ ن لیگ سب سے زیادہ بہتر جماعت ہے لیکن اس میں بھی تمام انسان ہیں کوئی فرشتے ہیں،ہمیں یہ بھی اندازہ ہے کہ کچھ لوگ ہمیں بے وقوف کہیں گے یا گالیاں بھی نکالیں گے لیکن ملکی محبت میں ہمیں ہر سزا قبول ہے۔تحریک انصاف کو اگر فرشتہ ہونے کا یقین ہے تو احقر کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کسی بھی لا ئیو ٹی وی چینل پر بلا لیں ایک گھنٹے میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا،پھر پتہ چل جائے گا کہ تحریک انصاف نے کونسا میڈیٹ لیا ہے؟تحریک انصاف میں کتنا انصاف ہے اس کی محض ہمیں خبر ہے۔تحریک انصاف ہو یا قادری سب یہ سب ڈگڈگی لیکر پھر رہے ہیں،انشا ء اللہ ان کے تماشے پرکوئی عقل مند اکٹھا نہیں ہوگا،جو ان کے اشارے پر ناچیں یا انہیں نچوائیں دونوں کی خوش فہمی ایک دن ٹھس ہو گی ،انشا ء اللہ۔
اس وقت موجودہ حکومت تیزی سے ملکی ترقی کے لئے کئی اہم ترین ترقیاتی کاموں پر توجہ دے رہی ہے۔ایک سال کے عرصہ میں اس حکومت نے پچھلی دس سالہ حکومتوں سے کہیں زیادہ بہتر کام کر کے دکھائے ہیں اور قوی امید ہے کہ باقی چار سالوں میں بھی انشاء اللہ کچھ بہترین ہی ہو گا۔لاہور سے کراچی موٹروے کی منظوری،پاور پراجیکٹ کا افتتاح اور کئی جگہ پاور پراجیکٹ پر کام کا آغاز،لاہور،پنڈی،اسلا م آباد اور کراچی میں شہری سطح پر نئی ٹرین سسٹم کا آغاز،ایران سے گیس کا حصول،بلوچستان میں میگا پراجیکٹس وغیرہ وغیرہ۔خدارا عوام کو اگر کچھ دے نہیں سکتے تو ان کو جو مل رہاہے اس میں رکاوٹ کا باعث تو نہ بنو۔ہو سکے تو حکومت کی طرف سے ہونے پر اقدامات میں منفی کاموں کی فہرست نکالیں اور ان کو درست منزل کی طرف رواں دواں ہونے میں مدد کریں۔عمران خان،الطاف حسین اور چوہدری برادران محض طاقت اور کرسی کی جنگ لڑنے کی تیاریوں میں ہیں۔اگرعوام کا دل جیتنا ہو تو عوام کے لئے کچھ کرنا پڑتا ہے۔عوام کو شدید گرمی میں سڑکوں پر لانا اور ان کو حکومت گرانے کے لئے اکٹھا کرنا کوئی عقل مندی نہیں بلکہ بہت بڑی بے وقوفی ہے۔حکومت ،فوج اور میڈیا کوآپس میں لڑانا یا ان میں غلط فہمیاں پیدا کرنا تحریک انصاف کی بے انصافی ہے۔عقل مند لوگ بے موقع شور شرابا نہیں کرتے۔الیکشن پچھلی حکومت نے کرائے حکومت منتخب ہو گئی اب تماشہ سجانے سے کچھ ہاتھ آنے والا نہیں۔اصل اور نقل کی پہچان ہر اچھا انسان کر سکتا ہے۔نواز شریف محب وطن اورکامیاب لیڈر ہے اس کو نقل ثابت کرنا بہت مشکل کام ہے۔ہم مانتے ہیں کہ عمران بھائی اچھے کھلاڑی ضرور رہے لیکن اچھے سیاستدان ہر گز نہیں۔جس کو شک ہے وہ وقت کا انتظار کرے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ممتاز امیر رانجھا کے کالمز
-
”سٹیزن پورٹل اور عوام کے مسائل“
ہفتہ 26 جون 2021
-
”ایس او پی کی دھجیاں“
جمعہ 30 اپریل 2021
-
”جیسی کرنی ویسی بھرنی“
منگل 5 نومبر 2019
-
اتنی لوٹا کریسی،خدا خیر کریسی
منگل 22 اکتوبر 2019
-
کشمیری مسلمانوں کی آخری آس
جمعرات 15 اگست 2019
-
”اب تربوز رُل رہا ہے“
منگل 18 جون 2019
-
” دودھ نکالنے والا فارمولا“
بدھ 1 مئی 2019
-
”نقشے سے ہندوستان مٹ بھی سکتا ہے“
پیر 4 مارچ 2019
ممتاز امیر رانجھا کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.