
تیس دن کا لولی پاپ
منگل 4 مارچ 2014

منور علی شاہد
(جاری ہے)
اپوزیش لیڈر کی طرف سے بار بار ایک بات جو حقیقت پر مبنی ہے کہی جا رہی ہے کہ جناب نواز شریف صاحب آپ طالبان کے حوالے سے فیصلہ لیڈر بن کر کریں نہ کہ وزیر اعظم بن کر۔بہت سنجیدہ اور دور اندیش بیان ہے جو اپوزیشن لیڈر نے دیا ہے۔کاش کہ ایسا ہو جائے لیکن وزیر اعظم کے گرد موجود عقل و فراست سے محروم خوشامدی ان کو وہ فیصلہ کرنے سے روک رہے ہیں جس پر عمل درآمد کے بعد وہ تاریخ میں ہمیشہ کے لئے زندہ رہ جائیں۔نام تو تاریخ میں بدنامی کے ساتھ بھی موجود رہتا ہے بقول شاعر کے،
بدنام نہ ہونگے تو کیا نام نہ ہو گا
یہی فرق ہوتا ہے لیڈر اور وزیر اعظم کا۔ کہ وہ کونسا راستہ ا ختیار کرتا ہے۔نیلسن منڈیلا ستائیس برس جیل میں رہا اپنی قوم کے لئے ۔آج مرنے کے بعد اس کے مقام و احترام کو دیکھیں۔موجودہ حکومت اگر ا ٹھارہ کروڑ پاکستانیوں اور پاکستا نی فوج کی مر ضی کے خلاف جا کرامن اور خو شحالی کے نام پر طالبان دوستی کا قدم ا ٹھاتی ہے تو پھر اس بات کو تسلیم کر نے میں کوئی عار نہیں ہونا چاہئے کہ ایک منصوبہ بندی کے تحت الیکشن میں حکومتیں بنائی او ر بعد ازاں گرائی جاتی ہیں اسی لئے ہر دور میں عوامی مسائل کو پس پشت ڈالا جاتا رہا ہے اور جاتا ہے۔کشمیر کا مسئلہ تاحال نہیں کر وایا جا سکا اور اب طالبان کے حوالے سے بھی حکومت سمیت سبھی تمام سیاست دان اور سیاسی جماعتیں گو مگوں کی کیفیت کا شکار ہیں۔موجودہ صورت حال اور تذبذب کی ایک وجہ بیرونی اسلامی حکومتوں کی پاکستانی معاملات میں مداخلت بھی ہے جنہوں نے مشکل وقت میں جان بچائی ہو اب ان کی ماننا بھی پڑے گی اور یہی وہ حالات ہوتے ہیں جو لیڈر بناتے اور پیدا کرتے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ آیا نواز شریف لیڈر بنتے ہیں یا کہ وہ آخری تیسرا موقع بھی ضائع کر دیتے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
منور علی شاہد کے کالمز
-
نظریہ ضرورت کا طوق پھر گلے پڑ گیا
جمعہ 7 اگست 2015
-
ریاست کی سلامتی کو یقینی بنانا
اتوار 1 فروری 2015
-
شہید طالب علم کی ماں کا نوحہ
پیر 22 دسمبر 2014
-
پاکستان میں سیلابوں کی تباہ کاریاں اور ہماری قومی بے حسی
جمعرات 2 اکتوبر 2014
-
نیا پاکستان ۔۔کیسا ہوگا
منگل 2 ستمبر 2014
-
سوچنے کی بات ہے
جمعہ 29 اگست 2014
-
انصاف کا ایک اور خون
اتوار 11 مئی 2014
-
غیر جانبدار جمہوری حکومت،آج کی ضرورت
ہفتہ 29 مارچ 2014
منور علی شاہد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.