
عقل سے پیدل!
جمعرات 11 جون 2015

نبی بیگ یونس
(جاری ہے)
کے حصول کیلئے ایک نہیں دو نہیں تین نہیں بلکہ کئی قطاروں میں لوگ کھڑے تھے اور یہ قطاریں اسٹیشن پر ہی نہیں بلکہ نیچے فٹ پاتھ اور سڑک پر بھی تھیں۔ سارے لوگ ایسے دھکم پیل میں لگے تھے جیسا میٹرو بس کا نہیں بلکہ جنت کے حصول کا ٹکٹ حاصل کرنا تھا، میں نے کئی لوگوں سے استفسار کیا آپ نے کہاں جانا ہے، جواب ایک ہی طرح کا ملا، جی میٹرو میں جانا ہے،،، کیوں جانا؟ بس ویسے ہی ! یعنی کام نا کاج، نا ہی یہ پتہ کہاں جانا اور کہاں اُترنا لیکن صرف ایک ہی مقصدوہ یہ کہ میٹرو میں سوار ہونا ہی ہونا ہے، نہ منزل کا پتہ نہ منزل کے حصول کا اور نہ ہی واپسی کا کوئی علم۔ ہم میٹرو میں سوار ہوئے تو ہر جانے والی بس مسافروں سے بھری تھی۔یہ لوگ بس میں بیٹھتے تو ہیں لیکن اُترنے کا کوئی نام نہیں لیتا،یہ کیوں اُتریں بھئی، انہوں نے نہ کسی نوکری پر پہنچنا ہے، ان کا کوئی کام کاج ہے نہ ہی کوئی پوچھنے والا۔ایک سولہ سترہ سالہ لڑکے نے بڑے فخر سے بتایا کہ وہ صبح نو بجے صدر سے میٹرو بس میں سوار ہوا اور دن میں ایک مرتبہ واش روم کیلئے پلیٹ فارم سے باہر آیا، پورا دن ایک بس سے دوسری بس میں سوار ہوتا رہا۔
یہ سب کچھ دیکھ اور سن کرمیرا یقین مزید پختہ ہوگیا کہ اِس ملک میں لوگوں کی اکثریت عقل سے پیدل ہے۔ یار، میٹرو میں سفر اینجوائے کرنا ہے تو ایک بار بیٹھو، یہ نہیں کہ بس میں سوار ہوکر اُترنے کا نام ہی نہ لو اور ایک بس سے اُتر کر دوسری پر بیٹھو ، دوسری سے تیسری ، تیسری سے چوتھی اور یوں پورا دن بس میں گزارتے رہو ۔ جن چند ایک لوگوں نے اپنے دفاتر جانا ہے وہ بچارے کئی گھنٹوں تک لائن میں کھڑے ہونہیں سکتے اور عام پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہوئے دفتر پہنچتے ہیں۔ اس قوم کو ترقی یافتہ ممالک کی طرز کی سواری میٹرو تو مل گئی لیکن یہاں زیادہ تر لوگ عقل سے پیدل ہیں! ان لوگوں کو میٹرو راس نہیں آتی، جدید طرزکی زندگی کیلئے عقل اور شعور کا ہونا لازمی ہے، جہاں لوگوں کی عقل پیدل ہو وہاں کسی سہولت کا کوئی فائدہ نہیں!
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
نبی بیگ یونس کے کالمز
-
سچا جھوٹ
جمعہ 29 نومبر 2019
-
وزیراعظم کا کیا قصور؟
ہفتہ 15 جون 2019
-
شہید پاکستانی
جمعہ 22 مارچ 2019
-
نیا پاکستان
اتوار 5 اگست 2018
-
حامد میر سے شجاعت بخاری تک
منگل 19 جون 2018
-
سپائی کرونیکلز اورسابق جاسوس سربراہان
جمعہ 8 جون 2018
-
ایسے تو نہیں چلے گا
جمعہ 10 فروری 2017
-
چوہے اور جیو نیوز
ہفتہ 5 نومبر 2016
نبی بیگ یونس کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.