
پاگل مٹھو خان سے عمران خان تک
بدھ 13 اپریل 2016

نبی بیگ یونس
(جاری ہے)
لیکن مٹھو تو مٹھو تھا ، اُس نے کہا "یہ نہیں ہوسکتا ہے، تم سارے لوگ اسی طرح میرے پیچھے نماز پڑھو گے جیسے امام کے پیچھے پڑھتے ہو، یہ دو نمبری نہیں چلے گی میرے ساتھ ۔
۔۔۔ آخر کار مٹھو کی والدہ کو گھر سے لایا گیا اور وہ اپنے پاگل بیٹے کو سمجھانے میں کامیاب ہوگئی اور مٹھو کو اپنے ساتھ گھر لے گئی، یوں مسجد میں موجود تمام لوگوں کو پاگل مٹھو سے جان چھوٹ گئی اور انہوں نے نماز ادا کی۔خان صاحب نے بھی آج مٹھو خان جیسا مطالبہ کیا کہ انہیں پی ٹی وی پر قوم سے خطاب کرنے کی اجازت دی جائے۔ خان صاحب اس کیلئے دو دلائل پیش کرتے ہیں، ایک یہ کہ وہ جی بہت مشہور ہیں۔ مشہورر تو بلاول بھی ہیں، مشہور الطاف حسین بھی ہیں، مشہور اور بھی بہت رہنما ہیں،،، حتیٰ کہ مشہور تو خواجہ سراہوں کا گرو الما س بوبی بھی ہے وہ بھی پھر قومی ٹیلی وژن پر تقریر کرنے کا حق رکھتا ہے۔ خان صاحب کی دوسری دلیل یہ ہے چونکہ پی ٹی وی قومی ادارہ ہے اس پر سب کا برابر کا حق ہے،،، او بھائی پھر تو ہر بندہ پی ٹی وی پر تقریر کرنے کا دعویٰ کرے گا، کس کس کو روکو گے!
ویسے یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ خان صاحب نے پی ٹی وی پر تقریر میں کہنا کیا ہے، ایک روز قبل ہی تو انہوں نے پارلیمنٹ میں تقریر کی جو کہنا تھا کہہ دیا، اگر کوئی کسر رہ گئی ہو تو ایک بہت بڑی پریس کانفرنس کا اہتمام کریں۔ انہوں نے آج 8اپریل کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہی ساری باتیں دھرائیں جو پارلیمنٹ میں تقریر میں بتائیں۔ خان صاحب کو سمجھانے والا کوئی نہیں۔ پاگل مٹھو خان کو تو اُسکی والدہ نے سمجھایاتھا لیکن خان صاحب کو کون سمجھائے!
گزشتہ روز یعنی 7اپریل کو کراچی میں این اے 245 اور پی ایس 115پر ضمنی الیکشن ہوئے تو پی ٹی آئی کو وہاں ایک عجیب سانحہ کا سامنا کرنا پڑا۔ پولنگ شروع ہونے سے صرف پانچ گھنٹے قبل این اے 245 میں پی ٹیی آئی کے امیدوار امجداللہ نے پارٹی چھوڑ کر ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے خان صاحب کو مشورہ دیا کہ وہ سیاست چھوڑ کر فلاحی کام شروع کریں۔ وہ ایک اچھے انسان ہیں لیکن اچھے سیاستدان نہیں۔ پی ٹی آئی کو 2013میں اِس حلقے سے تقریباً 55ہزار ووٹ ملے تھے اور ایم کیو ایم کے بعد دوسرے نمبر پر رہی تھی لیکن ایسا کیا ہوا کہ پہلے پی ٹی آئی نے اِس بار حلقے میں الیکشن مہم ہی نہیں چلائی اور عملاً سرنڈر کیا ، پھر ان کے امیدوار نے راہ فرار اختیار کیا۔ کیا یہ خان صاحب کی سیاست میں بڑی ناکامی نہیں !
خان صاحب کو چاہئے کہ وہ غیر سنجیدہ ایشوز کے بدلے اپنی پارٹی کو فعال بنانے کیلئے توانائی استعمال کریں ایسا نہ ہو کہ 2018کے انتخابات میں انکی پارٹی کے ساتھ وہی کچھ ہو جو اس کے ساتھ این اے 245کے ضمنی انتخاب میں ہوا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
نبی بیگ یونس کے کالمز
-
سچا جھوٹ
جمعہ 29 نومبر 2019
-
وزیراعظم کا کیا قصور؟
ہفتہ 15 جون 2019
-
شہید پاکستانی
جمعہ 22 مارچ 2019
-
نیا پاکستان
اتوار 5 اگست 2018
-
حامد میر سے شجاعت بخاری تک
منگل 19 جون 2018
-
سپائی کرونیکلز اورسابق جاسوس سربراہان
جمعہ 8 جون 2018
-
ایسے تو نہیں چلے گا
جمعہ 10 فروری 2017
-
چوہے اور جیو نیوز
ہفتہ 5 نومبر 2016
نبی بیگ یونس کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.