انسانی حقوق کی سفیر پامیلا ملک

جمعہ 18 ستمبر 2020

Naeem Kandwal

نعیم کندوال

آج کے اس پر آشوب دور میں عورتوں کے حقوق پر بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہیں جنہوں نے خدمتِ خلق کو اپنا مقصدِ حیات بنا رکھا ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسان اور جنوں کی تخلیق کا مقصد عبادت قرار دیا ہے۔یقینا خدمتِ خلق اور مخلوقِ خدا سے محبت بہت بڑی عبادت ہے۔کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے” ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا “ ۔

پامیلا ملک ایک ایسی ہی بہادر اور با صلاحیت خاتون ہیں ،جنہوں نے اپنی زندگی خدمتِ خلق کے لیے وقف کر دی ۔
پامیلا ملک کا تعلق لاہور سے ہے لیکن وہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔برطانیہ میں پامیلا ملک National Health Serviceکے ساتھ بطور Nutritionistاور Mental Health workerکام کر رہی ہیں۔اِس کے علاوہ اِسی ادارے کے ساتھ بطور cancer & Cardiovascular awareness workerکے طور پر بھی کام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پامیلا ملک overseas pakistan solidarityکے ساتھ وائس چیئر پرسن کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں۔اِس کے علاوہ خزینہ شعر و ادب کی ایڈوائزر بھی ہیں۔پامیلا ملک ایک با صلاحیت ٹی وی اور ریڈیو presenter & host بھی ہیں ۔
اپنی مصروف ترین عملی زندگی کے باوجود پامیلا ملک میں خدمتِ خلق کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھر ا ہوا ہے۔پامیلا ملک Large Of Human Rights Comminssion Federationکے ساتھ بحیثیتِ Ambassador کام کر رہی ہیں جبکہ APPSUKکے ساتھ بھی بحیثیتِ Ambassador کام کر رہی ہیں ۔

پامیلا ملک یو کے میں لا وارث اور بے یارو مدد گار عورتوں کو قانونی امداد فراہم کر تی ہیں ۔مثال کے طور پر جو عورتیں شادی کر کے پاکستان سے انگلینڈ جاتی ہیں ،وہاں اُن کے ساتھ نا روا سلوک کیا جاتا ہے۔کئی عورتوں کو شوہر گھر سے نکال دیتے ہیں۔ایسے موقعوں پر اُن کو امداد کی ضرورت ہوتی ہے۔پامیلا ایسی بے سہارا اور مصیبت زدہ عورتوں کی نہ صرف رہنمائی کرتی ہیں بلکہ اُن کو ہر ممکن قانونی امداد فراہم کرتی ہیں ۔

اِس کے علاوہ پامیلا ملک بہت سی چیرٹی آرگنائزیشن کے ساتھ کام کر رہی ہیں ۔جب میں نے اُن سے پوچھا کے آپ قارئین کو کیا پیغام دینا چاہیں گی تو اُن کا کہنا تھا کہ "My messege for readers is through my own experiences.In order to succeed be greater than your fear of failure. Make your weaknesses your strength. When you want to achieve something with dedication and sincerity then nature works mysteriously in your favour and makes it happened. Never suffer with your grieves alone share it and lastly be a trendsetter not a trendfollower.
پامیلا ملک کی زندگی آج کل کے نوجوان مردوں اور عورتوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔انسانوں کی خدمت وہی لوگ کرتے ہیں جو انسانیت سے محبت کرتے ہیں ۔ایسے لوگ چٹانوں کی طرح مضبوط رہتے ہیں ۔
رکھتے ہیں جو اوروں کے لیے پیار کا جذبہ
وہ لوگ کبھی ٹوٹ کر بکھرا نہیں کرتے

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :