محترمہ سارہ کی فلاحی کاوشات

منگل 10 نومبر 2020

Naeem Kandwal

نعیم کندوال

عورت چاہے ماں ،بہن ،بیوی یا بیٹی ہو ،ہر روپ میں قدرت کا انمول تحفہ ہے ، جس کے بغیر کائناتِ انسانی کی ہر شے پھیکی اور ماند ہے۔بقول اقبال  ” وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ“ ۔عورت کسی بھی معاشرے کی ترقی کا اہم جزو ہے۔اِس کا سب سے بڑا ثبوت یہ مشہو ر کہاوت ہے کہ ” ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے“۔عورت کی اہمیت اور عظمت اِس بات سے واضح ہو جاتی ہے ۔

محترمہ سارہ شفقت ایک ایسی ہی بے مثال شخصیت ہیں جن کی زندگی آج کی خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہے۔محترمہ سارہ شفقت آج کی خواتین کے لیے ایک رول ماڈل ہیں ۔محترمہ سارہ شفقت نے اپنی زندگی عورتوں کو حقوق دلانے کے لیے وقف کر رکھی ہے۔اِن کا مقصد عورتوں کو ایجوکیٹ کرنا ہے تا کہ وہ معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں ۔

(جاری ہے)

اِن کا مقصد عورتوں کو روزگار فراہم کر کے معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے تاکہ وہ خود مختاری کی زندگی گزار سکیں ۔

سارہ کا سب سے عظیم مقصد بھکاریوں کو روزگار فراہم کرکے اُن سے بھیک کا کام چھڑوانا ہے جو کہ ایک انقلابی اقدام ہے۔
محترمہ سارہ شفقت فیصل آباد میں ایک روشن خیال فیملی میں پیدا ہوئیں ۔ماں باپ ڈاکٹر اور انجینیئر تھے ۔گھر میں پڑھنے لکھنے کا ماحول دیکھ کر محترمہ سارہ کی تعلیم میں دلچسپی اور لگاؤ دن بدن بڑھتا گیا ۔یہ کبھی نہیں سوچا کہ بننا کیا ہے ۔

محترمہ سارہ نے بیچلرز تک پاکستان میں رہ کر بیرونی تعلیم حاصل کی اور حالات ایسے رہے کہ پڑھائی میں جائے پناہ لی۔محترمہ سارہ شفقت نے ایم بی اے کیا لیکن رجحان آئی ٹی کی طرف زیادہ ہونے کے باعث بہتر جانا کہ ماسٹرز کمپیوٹر سائنس میں کیا جائے۔تعلیم جاری تھی کہ اِسی دوران محترمہ سارہ اپنی کمپنی DreamSofTechرجسٹر کر چکی تھیں ۔ماسٹرز مکمل کرنے کے بعد لوگوں کو Educate کرنے کا فیصلہ کیا اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں پڑھانا شروع کر دیا ۔

یونیورسٹی میں پڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنا بزنس بھی جاری رکھا ۔محترمہ سارہ شفقت نے تعلیم اور بزنس میں بے پنا ہ ترقی کی اور اب یہ Corporate Ecosystemکا حصہ بھی ہیں اور PHD کی طالب علم بھی ۔انھوں نے ریسرچ میں نام بنانے کے ساتھ ساتھ اپنی اور سبسڈائری کمپنیز بھی رجسٹرکی ہیں،Smart e-healthاور HR Box office۔محترمہ سارہ صحت اور روزگار کے شعبو ں میں لوگوں کی حتی الوسع امداد کر رہی ہیں۔

وہ چاہتی ہیں کہ جن مشکلات سے وہ گزریں اوروں کے لیے وہ راستے تھوڑے آسان ہو جائیں ۔
محترمہ سارہ شفقت نے اپنی زندگی خدمت خلق خصوصاََ عورتوں کو حقوق دلانے کے لیے وقف کر رکھی ہے ۔اِن میں خدمت خلق کاجذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔اِن کا مقصد عورتوں کو Educate کرنا ہے تاکہ وہ با روزگار ہو کر معاشی طور پر مستحکم ہو ں اور خود مختاری کی زندگی گزار سکیں ۔

اِن کا سب سے اہم اور عظیم مقصد بھکاریوں کو روزگار فراہم کر کے اُن سے بھیک کا کام چھڑوانا ہے۔یہ ایک انتہائی قابل تعریف اور انقلابی اقدام ہے۔
محترمہ سارہ شفقت عزم و ہمت کی ایک لا زوال داستان ہیں ۔محترمہ سارہ ایک انقلابی شخصیت ہیں۔اِن کی زندگی نوجوانوں کے لیے ایک رول ماڈل ہے ۔نوجوان نسل اِن کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر اپنی عملی زندگیوں میں انقلاب پرپا کرسکتی ہے ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :