
رینٹ اے تفتیش
جمعرات 7 مئی 2020

نورالامین دانش
(جاری ہے)
یعنی کسی کا بیتا قتل ہو گیا تو اپنے جگر گوشے کی لاش اٹھانے سے پہلے باپ کو بیس ہزار روپے تفتیشی افسر کو دینا ہوں گے ورنہ ریاست کا نظام رک جائے گا
وفاقی دارلحکومت میں فرانزک لیب نہ ہونے کے باعث ہر کیس میں تقریباً دو ماہ کی ابتدائی تاخیر ہوتی ہے جس سے کیس کی صحت پر شدید اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔
لاہور لیب جانا ، پھر دو ، تین دن تک سٹے کرنا یہ سب کچھ تفتیشی جیب سے ادا کرنے کا پابند ہوتا ہے، اور حد تو یہ ہے کہ عام کیسز سے ہٹ کر اگر ہائی پروفائل واقعات دیکھیں تو صورتحال جوں کی توں ہے۔
ایف ایٹ کچہری دھماکے میں کئی افراد لقمہ اجل بنے تھے ، اس کیس کی ابتدائی تفتیش اور فرانزک لیب کے چکروں میں ایک لاکھ سے زائد کی رقم بھی پولیس کو اپنی جیب سے ادا کرنی پڑی تھی۔
فرشتہ قتل کیس کا وزیر اعظم صاحب نے نوٹس تو لے لیا تھا ، افسران فارغ بھی کئیے لیکن ادھر بھی تفتیش کے لئیے پولیس کو بنیادی سہولیات دینے سے کنارہ کشی کی گئی پولیس کو خود سے تمام معاملات پورے کرنے کا حکم صادر فرمایا گیا ۔۔۔۔
عوام الناس کی ضروریات کو سمجھنے سے ہزاروں میل دور حکمران جو اپنے مفادات کے لیے گھنٹوں میں آئینی ترامیم کر دیتے ہیں انہیں اس فرسودہ نظام سے کوئی سروکار نہیں ۔۔۔۔
اس بانجھ نظام میں شواہد اکھٹا کرنے کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ ،ملزم ، گواہ ، پراسیکیوٹر سمیت کئی فضولیات کا مجموعہ جمع کیا گیا ہے جس سے کیس کی طوالت کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا، پولیس اسٹیشن میں موجود گاڑی کو روز کا چند لیٹر فیول دیکر ان سے ہم کسطرح میرٹ کی امید لگا سکتے ہیں ۔
پرائیوٹ پلازوں میں موجود مقامی عدالتیں دیکھ کر ہی انسان کا اس نظام سے اعتبار اٹھ جاتا ہے اور رہی سہی کسر بھاری بھر کم فیسوں والے وکلا نکال دیتے ہیں ۔
سچ تو یہ ہے کہ امیر کو چوری سے روکنے والے قانون کی ترمیموں پر ترمیمیں جاری ہیں جبکہ غریب کو انصاف دینے والا پینل کوڈ آج بھی 1905 والا ہے ۔
رینٹ اے تفتیش بھی فرسودہ نظام کا وہ بد نما دھبہ ہے جسکی جڑوں میں تیزاب پھینکنے کے علاوہ کوئی آپشن باقی نہیں رہا۔
اس کو خبر نہیں کہ لہو بولتا بھی ہے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
نورالامین دانش کے کالمز
-
اوورکوٹ
ہفتہ 18 ستمبر 2021
-
مہرہ
ہفتہ 8 مئی 2021
-
بدنام صحافت۔۔۔ بنام صحافت
پیر 25 جنوری 2021
-
اسلام آباد کا سیسیلین مافیا !!!
منگل 1 ستمبر 2020
-
وائرلیس ایڈمینسٹریشن
بدھ 12 اگست 2020
-
قومی ادارے برائے حوصلہ شکنی
منگل 11 اگست 2020
-
چوہدری بننے کے لئیے سی ایس ایس کا امتحان کیوں؟؟؟
بدھ 17 جون 2020
-
بھائی تو نہیں چل پائے گا
جمعہ 12 جون 2020
نورالامین دانش کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.