
پاکستان بلیک لسٹ نہیں ہوگا
جمعہ 29 اکتوبر 2021

پیر محمد فاروق بہاوٴالحق شاہ
(جاری ہے)
مارکوس پلیئر کے مطابق پاکستان نے سات میں سے چار نکات پر عملدرآمد کر لیا ہے جبکہ باقی نکات پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے اپنی گفتگو میں واضح طور پر یہ کہا کہا کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کی کارکردگی پر مطمئن ہے اور پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے پر کوئی بحث یا گفتگو نہیں ہورہی۔بھارتی لابی نے یہ پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کی کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاہم ایف اے ٹی ایف کے صدر نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ اس موضوع پر سرے سے کوئی بات نہیں ہو رہی ہے۔بریفنگ میں ٹاسک فورس کے صدر نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان کو ایک ساتھ علمدرآمد کے لیے دو ایکشن پلان دیے گئے ہیں جن کے ٹوٹل 34 نکات ہیں۔
ڈاکٹر مارکوس نے کہا ’پاکستان بدستور مانیٹرنگ کے تحت رہے گا۔ پاکستان کی حکومت نے 34 نکات میں سے 30 پر بڑے پیمانے پر عمل کیا ہے۔‘
’پاکستان کی جانب سے جون میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات کیے گئے۔ مجموعی طور پر پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان سے متعلق اچھی پیش رفت کا مظاہرہ کیا ہے۔‘ایک صحافی کے اس سوال کیجواب میں کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ سیاسی بنیادوں پر ہے؟ ایف اے ٹی ایف کے صدر نے کہا کہ ’میں کسی وزیر کے بیان پر تو کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ میں یہ کہوں گا کہ ایف اے ٹی ایف ایک ٹیکنیکل باڈی ہے اور ہم اپنے فیصلے اتفاق رائے سے کرتے ہیں۔ کوئی ایک ملک ایف اے ٹی ایف کے فیصلے نہیں کرتا۔ایف اے ٹی ایف 39 جورسڈکشنز پر مشتمل ہے اور پاکستان سے متعلق فیصلے بھی اتفاق رائے سے ہوئے ہیں۔‘
ایف اے ٹی ایف کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے رواں سال جون میں دیے گئے ایکشن پلان کے سات میں سے چار ایکشن پلانز پر بڑے پیمانے پر پیش رفت کی ہے جس میں معالی معاملات کی اندرونی و بیرونی نگرانی، نان فناشل سیکٹر بزنس، عالمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے قانون سازی جیسے اقدامات شامل ہیں۔
ایف اے ٹی ایف کے صدر نے کہا کہ مجموعی طور پر پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان سے متعلق اچھی پیش رفت کا مظاہرہ کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے 2018 میں دیے گئے پلان کے 27 میں سے 26 نکات پر بڑے پیمانے پر پیش رفت کی ہے۔ ’پاکستان نے چند اہم اقدامات کیے لیکن پاکستان کو اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیے گئے گروپوں کے سرگردہ افراد کے خلاف تحقیقات اور عدالتی کارروائی کرنا ہو گی۔ان تمام اقدمات کا مقصد کرپشن اور منظم جرائم پیشہ لوگوں کو اپنے جرائم سے فائدہ اٹھانے سے روکنا ہے۔‘
صدر ایف اے ٹی ایف کا کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ پاکستان کی حکومت اس عمل سے متعلق اپنی مضبوط کمٹمنٹ کو جاری رکھے گا۔‘
خیال رہے کہ اس سال جون میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے اپنے اجلاس کے بعد کہا تھا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے آخری نکتے پر بھی عمل درآمد کرنا ہو گا اور اس کے ساتھ ہی سات نکاتی نیا ایکشن پلان بھی دیا۔یہاں پر اس حقیقت کا اظہار فائدہ سے خالی نہ ہوگا گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے عملی اقدامات کے دوران پاکستان کی مسلح افواج نے انتہائی متحرک اور فعال کردار ادا کیا۔دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے لئے آپریشن کیے۔حکومت پاکستان کو انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں کی دہشت گرد گرفتار کیا گیا۔ان اقدامات کے دوران ان مسلح افواج کے افسران اور جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ایف اے ٹی ایف کے نکات پر عملدرآمد کے دوران مسلح افواج کے عملی تعاون کی بدولت آج بھارتی لابی شکست سے دوچار ہوئی اور پاکستان بلیک لسٹ میں جانے سے محفوظ ہو گیا۔امید کی جاتی ہے کہ آنے والے مہینوں میں پاکستان کے مؤثر اقدامات کی بدولت پاکستان بہت جلد گرے لسٹ سے باہر آ جائے گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
پیر محمد فاروق بہاوٴالحق شاہ کے کالمز
-
آن لائن احتجاجی تحریک
جمعرات 17 فروری 2022
-
توجہ کا طالب
جمعرات 10 فروری 2022
-
یوم یکجہتی کشمیر
ہفتہ 5 فروری 2022
-
فوجداری قوانین: مجوزہ ترامیم اور حقائق
جمعرات 3 فروری 2022
-
سانحہ مری۔مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے؟
پیر 10 جنوری 2022
-
جمہوری روایات کو لاحق خطرات
بدھ 5 جنوری 2022
-
مولانا آرہے ہیں؟
منگل 28 دسمبر 2021
-
سانحہ اے پی ایس۔ جس کے زخم آج بھی تازہ ہیں
جمعہ 17 دسمبر 2021
پیر محمد فاروق بہاوٴالحق شاہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.