
قومی یکجہتی کی ضرورت
بدھ 10 دسمبر 2014

پروفیسر مظہر
(جاری ہے)
اگر اُن میں ضمیر کی خلش ہوتی تو ”عالمی درندہ“امریکہ ویت نام پر نیپام بموں کی آگ نہ برساتا، ناگاساکی اور ہیروشیما پر ایٹم بموں کی برسات سے قیامتِ صغرا بپا نہ ہوتی ،لاطینی امریکہ میں وحشت وبربریت کا ننگا ناچ نہ ہوتا ،فلسطین کے مقہوروں ،افغانستان کے مظلوموں اور عراق کے مجبوروں کی آہیں نہ سنائی دیتیں ۔
عالمی درندے کی اپنا ہی قانون ہے اور اپناہی آئین ۔روس افغانستان میں داخل ہوا تو اسامہ بن لادن مجاہد اور جب ”درندے“ نے چڑھائی کی تو دہشت گرد اور بنیادپرست ۔ذلت آمیز ہزیمت کے بعد روس افغانستان سے نکلا تو ملاعمر مجاہد اور امیرالمومنین ،امریکہ حملہ آور ہوا تو دہشت گرد ،”جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے“ہم تب بھی امریکہ کے ساتھ تھے اور اب بھی ہیں ۔امریکی دوستی میں ہم نے ساٹھ ہزارشہری اور آٹھ ہزار سے زائد فوجی جواں شہیدکروائے ،سو ارب ڈالر سے زائد کا نقصان کیا ،معیشت پاتال میں اتر گئی ،بھوک اور افلاس نے ڈیرے ڈال دیئے،کلاشنکوف کلچر نے جنم لیا ، خودکش حملوں اور بم دھماکوں نے ہمارے گھر کا رستہ دیکھ لیا ،ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری عام ہو گئی اور ملکی اندرونی حالت یہ کہ ”نے ہاتھ باگ پر ہے، نہ پا ہے رکاب میں“ اِس سب کچھ کے باوجود بھی ہیلری کلنٹن ڈیڑھ ارب ڈالر سالانہ کی امداد پر اتراتی رہی ۔اُدھر ہمارے رہنماوٴں کی فہم وفراست کا یہ عالم کہجو چال بھی چلے ہم نہایت بُری چلے
واقعی تاریخ سے کوئی سبق حاصل نہیں کرتا ۔قومی و ملّی یکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے ،پہلے کبھی نہ تھی لیکن پھر بھی ملک میں افراتفری اور انارکی کا سا عالم ہے ۔اقتدار کی جنگ جاری ہے اور ہوس کی ٹپکتی رالوں نے فضاوٴں کو مسموم کر رکھا ہے ۔اہلِ دل چیخ رہے ہیں کہ ملک لخت لخت ہونے کو ہے لیکن رہنماوٴں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔لاشوں پر سیاست کرنے والوں کی انتھک کوشش ہے کہ کچھ لاشیں مل جائیں تاکہ وہ اپنی تحریک کی انسانی خون سے آبیاری کر سکیں اور لاشوں پہ قدم رکھتے ہوئے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچ سکیں ۔فیصل آباد میں نواز لیگ اور تحریکِ انصاف کے کارکن آمنے سامنے ہیں ۔اللہ نہ کرے کہ کوئی سانحہ رونما ہو لیکن اگر ایسا ہوا تو اِس خون ِ ناحق کا ذمہ دار کون ہوگا ؟۔کیا تحریکِ انصاف یا پھر نواز لیگ؟۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
پروفیسر مظہر کے کالمز
-
ریاستِ مدینہ اور وزیرِاعظم
اتوار 13 فروری 2022
-
وحشت وبربریت کا ننگا ناچ
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
اقبال رحمہ اللہ علیہ کے خواب اور قائد رحمہ اللہ علیہ کی کاوشوں کا ثمر
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
رَو میں ہے رَخشِ عمر
جمعہ 30 جولائی 2021
-
یہ وہ سحر تو نہیں
جمعہ 2 جولائی 2021
-
غزہ خونم خون
ہفتہ 22 مئی 2021
-
کسے یاد رکھوں، کسے بھول جاوٴں
ہفتہ 24 اپریل 2021
-
یہ فتنہ پرور
ہفتہ 20 مارچ 2021
پروفیسر مظہر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.