
زمینی حقائق اور ہماری خوش فہمیاں
منگل 8 جون 2021

پروفیسر شاہد احمد سلہریا
بقول اقبال
وہ بد عقیدہ ہی سہی، یک عقیدہ تو ہیں اور ہم صحیح العقیدہ ہو کر بھی ضعیف العقیدہ ہیں۔
ان کے پاس ایمانداری ہے اور ہم بد دیانتی کے علم بردار۔
اس کے ہاں عوام الناس کے لیے انصاف ہے اور یہاں انصاف کوڑیوں کے بھاؤ بکتا ہے
ان کے پاس عقل ہے اور ہم بالعموم عقل سے عاری رویوں کا حامل جذباتی نعروں کا دلدادہ ایک ناپختہ ہجوم ہیں
ان کے پاس تحقیق کے جدید ترین ادارے اور ہم تحقیق سے کلی طور پر نابلد ہیں
ان کے پاس اعلیٰ نظام تعلیم ہے اور ہمارا نظام تعلیم فرسودہ و بیکار بے
ان کے پاس جدید ترین ٹیکنالوجی ہے اور ہمارے پاس بے حساب چور دروازے ہیں
ان کے پاس جدید طبی تحقیقات ہیں اور ہمارے پاس دقیانوسی حکیم اور گھسی پٹی نام نہاد حکمت ہے۔
(جاری ہے)
ان کے پاس ملکی منصوبہ بندی ہے اور ہمارے پاس کرپشن کے عظیم شاہکار ہیں۔
انکے پاس صفائی ستھرائی کا نظام اور ہمارے ہاں گندگی کے کبھی نا ختم ہونے والے ڈھیر ہیں۔
ان کے پاس علم ہے اور ہم ابھی علم سے کوسوں دور ہیں۔
ان کے پاس جدید ترین سلیبس اور ہمارے پاس بیکار شاعری اور قدیم رومانوی کہانیاں ہیں۔
ان کے پاس چاند پر جانے کے لئے جدید ترین راکٹ اور ہمارے پاس رکشہ چاند گاڑی ہے۔
ان کے پاس جدید ترین جنگی ساز و سامان اور ہمارے پاس ایٹم بم کی کھوکھلی دلیریاں ہیں۔
ان کے پاس دولت یقیں اور ہم بے یقینی میں گرفتار ایک ہجوم بے منزل۔
ان کے پاس جدید ترین مصنوعات اور ہمارے پاس انہی جدید مصنوعات کے جعلی لیبل۔
ان کے ہاں خالصیت اور ہم ملاوٹ کے بادشاہ۔
ان کے پاس عمل کی قوت اور ہمیں دعاؤں کے سہارے۔
ان کے پاس مذہبی راہنما اور ہمارے پاس جعلی پیر۔
ان کے پاس پریکٹیکل گائیڈ لائن اور ہم تھیوری میں غرق۔
ان کے پاس قومی راہنما اور ہمارے پاس کرایے کے ٹٹو۔
ان کے پاس ترقی کے روڈ میپ اور ہمارے پاس ادھار کی سڑکیں۔
اس روش کیساتھ ہم اقوام عالم میں اپنا کھویا وقار اتنی جلد حاصل کرنے کے خواب تو دیکھ سکتے ہیں مگر معروضی حقائق ہمارے خوابوں اور دعوؤں سے مطابقت نہیں رکھتے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
پروفیسر شاہد احمد سلہریا کے کالمز
-
مختلف القابات و مراتب
منگل 11 جنوری 2022
-
"میلادالنبی اور تصور بدعت"
پیر 18 اکتوبر 2021
-
"تیسری آنکھ"
جمعرات 23 ستمبر 2021
-
انسانی نفس کی مختلف حالتیں
پیر 2 اگست 2021
-
تین رقابتیں۔۔۔تین نظریات
پیر 12 جولائی 2021
-
زمینی حقائق اور ہماری خوش فہمیاں
منگل 8 جون 2021
-
ڈاکٹر محمد طاہر القادری،ایک عہد ساز شخصیت
پیر 31 مئی 2021
-
عزازیل
بدھ 26 مئی 2021
پروفیسر شاہد احمد سلہریا کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.