
آپ نے سب سے پہلے گھبرانا نہیں ہے
جمعرات 1 اپریل 2021

رابعہ تنویر
جب ہمارے وزیراعظم عمران خان کا "گھبرانا نہیں" کہتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان پر کچھ اور خرابی آ رہی ہے اس ادائیگی کے توازن سے پہلے ٹڈیوں کے مسلے, سبزیوں کے بحران اور اناج کے بحران کے ساتھ بھی یہی بات کہی گئ.
سبزیوں کی مہنگائی میں اضافے کے ساتھ ساتھ اب چکن کی قیمت میں بھی 00 5 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے. پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور گیس اور بجلی کے بل تو جھٹکے دے رہے ہیں.
(جاری ہے)
پاکستان کا نیا ترانہ "گھبرانا نہیں ہے" آپ سے کیے گئے وعدوں کو محض صرف تسلی بخش رہا ہے.
ہزاروں وعدوں, امیدوں, امنگوں کے بعد میں گھبرانا نہیں ہے عوام کے لیے ایک بھرپور تسلی ہے اور کچھ نہیں.
آپ کو لگتا ہے کہ یہ وعدہ کرکے عوام سے اور ان کو محض ان تسلیوں میں رکھ کے کہ سب ٹھیک ہے تو عوام بھی اسی خیال میں رہے گی؟نہیں اب ایسا بالکل نہیں ہے اب آپ کے اس نعرے سے عوام پریشانی کا شکار ہو جاتی ہے بلکہ اب تو اس نعرے کے ساتھ ہر وہ شخص گونجتا ہے جو ایک سے زیادہ روٹی کھاتاہے, بازار جاتا ہے تو BP کروا آتا ہے, نہانے کے صابن پر پھوٹ پڑتا ہے یہ سوچتا ہے کہ کیا اپنے بچوں کی سکول فیس ادا کر سکتا ہے؟ یا وہ اپنا علاج کروا سکتا ہے؟
لیکن اب بس! آخر کب تک یے سب چلے گا؟ جاگ جاؤ, آپ کا ہی پیسہ ہے جو آپ لوگ جمع کرتے ہو اور اتنا اتنا ٹیکس ادا کرتے ہو اس سے بہتر حاصل کرنے کے لیے لیکن حکومت 2018 سے بیدار نہیں ہوئی وہ گہری نیند میں ہے انہیں یےجاننے کی قطعی ضرورت نہیں ہے کہ حقیقی دنیا میں کیا ہو رہا ہے.
وزیراعظم عمران خان صاحب اب ہمیں گھبرانے کی اجازت دے دیں کیونکہ ملک کے حالات بدترین سے بدترین ہوتے جا رہے ہیں اور آپ کو بھی اب گھبرانے کی ضرورت ہے.
حکومت کو چاہیے کہ وہ آنے سے پہلے عوام سے کیے وعدے کو مکمل طور پر نہیں تو کسی حد تک پورا کرنے کی کوشش کریں تاکہ کم از کم اگلے انتخابات آنے سے پہلے عوام کسی حد تک ان سے مطمئن ہو جائے.
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.