موجودہ ماحول میں اولاد کی تربیت

منگل 1 ستمبر 2020

Saeed Ahmad Khan

سعید احمد خان

*محترم والدین!*
ٹارزن آدھا ننگا رھتا ھے،
سنڈریلا آدھی رات کو گھر آتی ہے،
پنوکیو ہر وقت جھوٹ بولتا ہے،
الہ دین چوروں کا بادشاہ ہے،
بیٹ مین 200 میل پر گھنٹہ ڈرائیو کرتا ہے،
رومیو اور جولیٹ محبت میں خود کشی کر لیتے ہیں،
ہیری پوٹر جادو کا استعمال کرتا ہے،
مکی اور منی محض دوستی سے بہت آگے ہیں،
سلیپنگ بیوٹی )افسانوی کہانی جس میں شہزادی جادو کے اثر سے سوئی رہتی ہے ایک شہزادے کی kiss ہی اسے جگا سکتی ہے( سست ہوتی ہے،
ڈمبو شراب پیتا ہے، اور تصورات میں کھو جاتا ہے،
سکوبی ڈو ڈراؤنی خوابیں دیتا ہے،
اور سنو وائٹ 7 اشخاص کے ساتھ رہتی ہے،
موٹو پتلو،بیم،ردرا،شیوا،اور
 انڈین انگلش فلموں ڈراموں میں باقاعدہ جرائیم و بے حیائی کی منظم تربیت
 .جب ہم خود اپنی مسلمان اولاد کو ان کفار ہنود یہود کے بچھاۓ جال پر چلنے پر مجبور کریں گے تو کیا اسلام صیح معنوں میں پروان چڑھ سکے گا ہرگز نہیں اسی طرح ان تمام معاملات و حقائیق کے بعد اب ہمیں حیران نہیں ہونا چاہئے کہ بچے بدتمیزی کرتے ہیں وغیرہ وہ یہ سب کچھ کہانیوں اور کارٹونز نصابی کتب اور انٹرٹینمٹ کے بہانے سے حاصل کرتے ہیں جو ہم انہیں نصابی کتب ٹی وی میڈیا وغیرہ کے زریعہ سے خود فراھم کرتے اور جبرا"انہیں ان  پر عمل کرواتے ہیں،
اس کی بجائے ہمیں انہیں اس طرح کی تربیت فراھم کرنا چاھئیے۔

(جاری ہے)

۔
ہمارے آقا و مولا نبی محتشم حضرت محمد مصطفی'ﷺ‎ کی پیاری حیات طیبہ آپﷺ‎ سے محبت کرنے والے آپﷺ‎ کی ہر ادا پر من و عن عمل کرنے والے پیارے اصحاب آپﷺ‎ کی آل پاک اولاد پاک جانثار ساتھی
ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی اپنے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے نہ ختم ہونے والی خدمت اور وفاداری اور دین سے محبت،
عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی بہادی دین پر پختگی بردباری اور عدل وانصاف سے پیار،
عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا خوف خدا سخاوت شرم و حیا کا معیار،
علی رضی اللہ عنہ کی ہمت شجاعت بہادری علم حلم زھد انصاف اور حوصلہ
 سیدہ فاطمہ الزہراہ رضی اللہ عنہا کا حیا پردہ عورتوں کے لیۓ عملی دینی تربیت کا انداز اپنے والد کے لئے پیار اپنی اوالاد کو دین اسلام پر مر مٹنے کی تربیت اور ادب،
 اولاد رسولﷺ‎ آل رسولﷺ‎ جانثار اصحاب رسول ﷺ‎ اولیا۶ کرام ؒ اورمسلم جرنیل و سلاطین خالد بن ولید طارق بن زیاد موسی' بن نصیر سلطان نورالدین زنگی سلطان فتح علی ٹیپو سلطان محمد فاتح غازی ارطغرل
صلاح الدین ایوبی محمد بن قاسم سلطان محمود غزنوی و دیگر شہدا۶  صدیقین صالحین اور جانبازغازیوں رضوان اللہ تعالی'علیھم اجمعین اور
 پاک سرزمین کے شیردلیر جانباز محافظ افواج پاکستان کی جرات بہادی سرفروشی کے بیشمار لازوال بیمثال سچے حقیقی واقعات سے ان کی تربیت کریں اسلام سے محبت کرنا اللہﷻ و رسولﷺ‎، کی پیاری سنت سے پیار،قران کے احکامات پر عمل اپنے پیارے وطن سے اور دیگر تمام مسلمانوں سے الفت  ہمیں اپنی نوجوان نسل کو خلوص نیت اور پوری زمہ داری سے ان کی نس نس میں کوٹ کوٹ کربھرنا اور  پڑھانا ہوگا
اور پھر دیکھیں تبدیلی کیسے شروع ہوتی ہے! ان شااللہ

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :