
بنی اسرائیل کے چند جرائم
ہفتہ 13 فروری 2021

شبیر ابن عادل
(جاری ہے)
(۲۔ تواریخ، باب ۱۶، آیت ۷۔۱۰)
حضرت الیاس (اِیلیّاہ ) علیہ السلام نے جب بَعل کی پرستش پر یہودیوں کو ملامت کی اور ازسرنو توحید کا صور پھونکنا شروع کیا تو سامریہ کا اسرائیلی بادشاہ اَخی اَب اپنی مشرک بیوی کی خاطرہاتھ دھوکر ان کی جان کے پیچھے پڑگیا۔
"بنی اسرائیل نے تیرے عہد کو ترک کیا ۔۔۔تیرے نبیوں کو تلوار سے قتل کی اور ایک میں ہی اکیلا بچا ہوں، سو وہ میری جان لینے کے درپے ہیں۔" (۱۔سلاطین، باب ۱۹، آیت ۱۰)
ایک اور نبی حضرت میکا یاہ کو اسی اَخی اَب نے حق گوئی کے جرم میں جیل بھیجا اور حکم دیا کہ اس شخص کو مصیبت کی روٹی کھلانا اور مصیبت کا پانی پلانا ۔ (۱۔ سلاطین، باب ۲۲، آیت ۲۶۔۲۷)
پھر جب یہودیہ کی ریاست میں علانیہ بت پرستی اور بدکاری ہونے لگی اور زکریا نبی نے اس کے خلاف آواز بلند کی تو شاہِ یہوداہ یو آس کے حکم سے انہیں عین ہیکلِ سلیمانی میں "مقدس" اور "قربان گاہ" کے درمیان سنگسار کردیا گیا ۔ (۲۔ تواریخ، باب ۲۴، آیت ۲۱)

ایک اور نبی حضرت عاموس کے متعلق لکھا ہے کہ جب انہوں نے سامریہ کی اسرائیلی ریاست کو اس کی گمراہیوں اور بدکاریوں پر ٹوکا اور ان حرکات کے برے انجام سے خبردار کیا، تو انہیں نوٹس دیا گیا کہ ملک سے نکل جاؤ اور باہر جاکر نبوت کرو۔ ( عاموس، باب ۷، آیت ۱۰۔ ۱۳)
حضرت یحییٰ (یُوحنّا) علیہ السلام نے جب ان بداخلاقیوں کے خلاف آواز اٹھائی جو یہودیہ کے فرماں روا ہیرودیس کے دربار میں کھلم کھلا ہورہی تھیں، تو پہلے وہ قید کئے گئے ، پھر بادشاہ نے اپنی معشوقہ کی فرمائش پر قوم کے اس صالح ترین آدمی کا سر قلم کرکے ایک تھال میں رکھ کر اس کی نذر کردیا۔ (مرقس، باب ۶، آیت ۱۷۔۲۹)
آخر میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر بنی اسرائیل کے علماء اور سرداران قوم کا غصہ بھڑکا، کیونکہ اہ انہیں ان کے گناہوں اور ان کی ریاکاریوں پر ٹوکتے تھے اور ایمان و راستی کی تلقین کرتے تھے۔ اس قصور پر ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ تیار کیا گیا، رومی عدالت سے ان کے قتل کا فیصلہ حاصل کیا گیا اور جب رومی حاکم پِیلا طُس نے یہود سے کہا کہ آج عیدکے روز میں تمہاری خاطریِسُوع اور بَرابّا ڈاکو، دونوں میں سے کس کو رہا کروں تو ان کے پورے مجمع نے بالاتفاق پکار کر کہا کہ بَر ابّا کو چھوڑ دے اوریِسُوع کو پھانسی پر لٹکا ۔ (مَتّی، باب ۲۷۔ آیت ۲۰ تا ۲۶)
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
شبیر ابن عادل کے کالمز
-
سستے زمانے۔۔۔ خواب وخیال کی باتیں
منگل 9 مارچ 2021
-
رازِ حیات
پیر 22 فروری 2021
-
بنی اسرائیل کے چند جرائم
ہفتہ 13 فروری 2021
-
چترال: سیاحوں کی جنت
ہفتہ 16 جنوری 2021
-
دنیا کی امامت اور امت مسلمہ
جمعہ 15 جنوری 2021
-
علم: اندھیروں سے روشنی کا سفر
جمعرات 14 جنوری 2021
-
پیر پگارا :چند یادیں
پیر 11 جنوری 2021
-
سوشل میڈیا اور ہمارا گستاخانہ طرزِعمل
جمعہ 8 جنوری 2021
شبیر ابن عادل کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.