
چین کا پاکستانی عوام کے لیے ویکسین کا تحفہ
منگل 2 فروری 2021

شاہد افراز خان
(جاری ہے)
چین کی جانب سے پاکستان کو ویکسین کی فراہمی بلاشبہ دونوں ممالک کی عظیم دوستی کا ایک تسلسل ہے جسے پاکستانی اور چینی حلقوں میں بے حد سراہا گیا ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان ائیر فورس کے خصوصی طیارے میں کووڈ۔19ویکسین لوڈ ہونے کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ " اگلے چند گھنٹوں میں یہ طیارہ ویکسین لے کر پاکستان کے لیے روانہ ہو جائے گا اور اگلے چند دنوں میں پاکستان میں ویکسی نیشن کا عمل شروع ہو جائے گا انشاءاللہ"۔ پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ "یہ امر باعث خوشی ہے کہ چینی حکومت نے پاکستان کو ویکسین کا عطیہ کیا ہے۔پاکستان کے ویکسی نیشن پلان میں حصہ ڈالنے والا پہلا ملک بننے پر فخر ہے "۔
چین نے پاکستان میں ویکسی نیشن کے منصوبے میں سب سے پہلے مدد فراہم کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر دنیا کو حقیقی اور ٹھوس چین۔پاک دوستی کی عملی تصویر دکھلائی ہے۔اس سے قبل چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بات چیت میں یہ عزم ظاہر کیا تھا کہ پاکستان کو اکتیس جنوری تک ویکسین کی پانچ لاکھ خوارکیں فراہم کی جائیں گی۔بعد میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی حمایت کے لیے چینی حکومت نے پاکستان کو ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس ضمن میں متعلقہ چینی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کو فوری ویکسین کی فراہمی کے لیے اپنے اقدامات میں تیزی لائیں۔پاکستان میں انسداد وبا کے لیے تشکیل دیا جانے والا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ویکسین کو محفوظ رکھنے اور اسے صوبوں تک پہنچانے کا ذمہ دار ہے۔سینٹر کی جانب سے دارالحکومت اسلام آباد میں ویکسین کو اسٹور کرنے کے لیےلازمی انتظامات کیے گئے ہیں۔
یہ بات قابل زکر ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان وبائی صورتحال کے آغاز سے ہی ٹھوس تعاون جاری ہے۔ چین میں وبا کی شروعات میں پاکستان نے فوری طور پر انسداد وبا کا ساز وسامان فراہم کیا، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے چین کا خیر سگالی دورہ کیا ،پاکستانی پارلیمان نے انسداد وبا میں چین کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد کی منظوری دی جس سے دنیا کو یہ پیغام دیا گیا کہ چین مخالف بیانات اور چین کو بدنام کرنے کے حربے ترک کیے جائیں۔اسی طرح پاکستان میں شدید وبائی صورتحال کے دوران چین نے بھرپور مدد فراہم کرتے ہوئے نہ صرف پاکستان کو انسداد وبا کا سامان مہیا کیا بلکہ اپنی طبی ماہرین کی ٹیمیں بھی بروقت بھیجی ،دونوں ممالک کے درمیان انسداد وبا کے تجربات اور تیکنیکی مشاورت کا تسلسل سے اہتمام کیا گیا جس سے پاکستان میں انسداد وبا کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی۔
چین کی جانب سے پاکستان کو ویکسین کی فراہمی بلاشبہ چینی حکومت اور چینی عوام کا پاکستانی عوام سے بے لوث محبت کا اظہار ہے ،اس سے ایک مرتبہ پھر ظاہر ہوتا ہے کہ چین۔پاک چاروں موسموں کی آزمودہ دوستی چٹانوں کی مانند مضبوط رہے گی اور گزرتے وقت کے ساتھ اسے مزید عروج حاصل ہو گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
شاہد افراز خان کے کالمز
-
چین کا معاشی آوٹ لُک 2022
پیر 10 جنوری 2022
-
افغانستان میں چین کے انسان دوست اقدامات
جمعہ 17 دسمبر 2021
-
چین کا عوامی حاکمیت کا تصور
منگل 7 دسمبر 2021
-
اقتصادی تعاون کا نیا ماڈل
ہفتہ 27 نومبر 2021
-
جدوجہد سے عبارت 100 سال
جمعہ 19 نومبر 2021
-
حقیقی وژنری قیادت
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
عالمی سطح پر"میڈ اِن چائنا" کی اہمیت
ہفتہ 6 نومبر 2021
-
علاقائی انضمام سے مشترکہ ترقی کا خواب
جمعہ 29 اکتوبر 2021
شاہد افراز خان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.