
چین میں رنگا رنگ جشن کا سماں
جمعہ 12 فروری 2021

شاہد افراز خان

(جاری ہے)
چینی قمری کلینڈر کے مطابق سال 2021بیل کا سال ہے۔ چینی ثقافت میں بیل ذہانت ،طاقت ،بھروسے اور محنتی کارکنوں کی نمائندگی کرتا ہے ۔اس وقت چینی شہریوں کی اکثریت جہاں اپنے آبائی علاقوں میں جشن بہار کی خوشیاں انتہائی گرمجوشی سے منا رہی ہے وہاں وبائی صورتحال کے تناظر میں ملک گیر احتیاطی تدابیر پر بھی عمل پیرا رہا جا رہا ہے۔
جشن بہار سے جڑی بڑی خوشیوں میں جشن بہار گالا چینی معاشرے میں اس قدر رچ بس چکا ہےکہ جشن بہار کی شروعات ہی اس بڑی ثقافتی سرگرمی سے ہوتی ہیں۔چائنا میڈیا گروپ ہر سال جشن بہار کے موقع پر اسپرنگ گالا کی براہ راست نشریات پیش کرتا ہے جسے چین کے مختلف ثقافتی رنگوں سے سجا ایک خوبصورت گلدستہ کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔سن 1983سے ہر سال جشن بہار گالا کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور قابل زکر بات یہ ہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی اسے دنیا میں دیکھا جانے والا سب سے بڑا ٹی وی پروگرام قرار دیا گیا ہے۔کروڑوں چینی شہری اپنے خاندانوں کے ہمراہ اسپرنگ گالا کی براہ راست نشریات دیکھتے ہیں اور سال بھر اس کا شدت سے انتظار بھی کیا جاتا ہے۔جدید انفارمیشن اور مواصلاتی ٹیکنالوجی نے یہ آسانی پیدا کی ہے کہ چینی شہری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ نہ صرف ٹیلی ویژن بلکہ موبائل فون ،لیپ ٹاپ ، کمپیوٹر کی مدد سے ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کے ذریعے گالا نشریات دیکھتے ہیں۔رواں برس بھی جشن بہار کے موقع پر جدت سے بھرپور شاندار گالا نشریات کو عوام میں زبردست پزیرائی ملی ہے ۔ گالا نشریات میں مزاح ، رقص و موسیقی ، کرتب اور مارشل آرٹس سمیت دیگر پروگرام وغیرہ شامل رہے۔وبائی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے جہاں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ورچوئل پروگرامز پیش کیے گئے وہاں مرکزی آڈیٹوریم سمیت دیگرمتعلقہ مقامات پر بھی موئثر انسدادی اقدامات اپنائے گئے۔آڈیٹوریم میں موجود حاضرین نے ماسک کی پابندی سے عمدہ مثال قائم کی۔گالا کے دوران چینی معاشرے کے بنیادی اوصاف ،اقلیتی خصوصیات ،علاقائی ثقافت سمیت دنیا کی مختلف تہذیبوں کو اجاگر کیا گیا۔جیکی چن سمیتچین کے دیگر عالمی شہرت یافتہفنکار بھی گالا نشریات میں شریک ہوئے ،تفریح کے ساتھ ساتھ اہم سماجی موضوعات کی عمدہ منظرکشی سے عوام میں شعور بیدار کرنے کی کوشش کی گئی۔
جدید ٹیکنالوجی کی بات کی جائے تو رواں برس نشریات کو "5G+4K/8K+AI"سے سجایا گیا تھا جبکہ ناظرین جدید ترین آڈیو۔وژوئل تجربے سےمحظوظ ہوئے۔اسٹیج پرفارمنس کے لیے سپر ہائی ڈیفنیشن کلاوڈ ٹیکنالوجی کا حیرت انگیز استعمال بھی من کو بھایا،اس کا فائدہ یہ ہوا کہ ایسے مقبول فنکار جو وبا کے باعث جسمانی طور پر اسٹوڈیو نہیں آ سکتے تھے انہوں نے کلاوڈ کمیونیکیشن کی مدد سے عوام سے دل کی باتیں شیئر کیں۔
رواں سال نشریات میں جدت لاتے ہوئے پہلی مرتبہ 8kالٹرا ایچ ڈی ویڈیو پیش کی گئی جبکہ فائیو جی، ڈرون اور تھری ڈی ٹیکنالوجی کو بھی خوب استعمال میں لاتے ہوئے نشریات کو مزید دلچسپ اور رنگین بنایا گیا۔ یہ بات قابل زکر ہے کہ چین کے جشن بہار گالا کی نشریات کا دائرہ صرف چین تک محدود نہیں رہا بلکہ رواں برس دنیا کے 170 سے زائد ممالک اور خطوں میں گالا نشریات براہ راست نشر کی گئی ہیں۔ ان ممالک میں امریکہ ،فرانس ،جاپان ،ملائشیا اور جنوبی افریقہ بھی شامل ہیں۔
چین کی تیز رفتار اقتصادی سماجی ترقی کے ساتھ ساتھ جشن بہار گالا کی اہمیت بھی بڑھتی جا رہی ہے، یہ نہ صرف ایک رجحان ساز تفریحی پروگرام ہے بلکہ گزشتہ دہائیوں میں چین کی کرشماتی ترقی کا شاہد بھی ہے۔اسپرنگ فیسٹیول گالا چین سمیت دنیا بھر میں بسنے والے چینی شہریوں کے لیے خاندانی یکجہتی کا ایک علامتی ایونٹ ہے ،یہ دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ ملاپ کا بہترین مظہر ہے۔جشن بہار گالا نئے سال کے موقع پر چینی شہریوں کے لیے امید ،خوشحالی اور نیک تمناوں کا بہترین اظہار ہے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
شاہد افراز خان کے کالمز
-
چین کا معاشی آوٹ لُک 2022
پیر 10 جنوری 2022
-
افغانستان میں چین کے انسان دوست اقدامات
جمعہ 17 دسمبر 2021
-
چین کا عوامی حاکمیت کا تصور
منگل 7 دسمبر 2021
-
اقتصادی تعاون کا نیا ماڈل
ہفتہ 27 نومبر 2021
-
جدوجہد سے عبارت 100 سال
جمعہ 19 نومبر 2021
-
حقیقی وژنری قیادت
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
عالمی سطح پر"میڈ اِن چائنا" کی اہمیت
ہفتہ 6 نومبر 2021
-
علاقائی انضمام سے مشترکہ ترقی کا خواب
جمعہ 29 اکتوبر 2021
شاہد افراز خان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.