
یہ نجکاری کالعدم قرار دیں
بدھ 10 فروری 2016

شاہد سدھو
(جاری ہے)
قربان جائیے ! بوٹ چمکانے کی کوشش میں بھولے بادشاہ سب کو اپنی طرح ہی سمجھتے ہیں۔
جناب ! ڈکٹیٹروں کی نجکاری نے تو وطن عزیز کی چولیں ہلادی ہیں اور ملک کا چپہ چپہ خون میں نہلا دِیا ہے۔ کیا جہاد کی نجکاری ، جرمِ عظیم نہیں ہے۔ کیا اس نجکاری کے نتیجے میں قائم ہوئی ملٹی نیشنل جہادی انڈسٹری نے ساری دنیا میں ہمارے ملک کو تماشا نہیں بنادِیا۔ کیا ڈھاکہ سے کشمیر تک اِس نجکاری نے ہمیں آٹھ آٹھ آنسو نہیں رُلایا۔کیا اِس بچے کچھے ملک کا ذرہ ذرہ اِس نجکاری کے ہاتھوں موت، بھوک اور غربت کا شِکار نہیں ہوا۔ کیا اِس نجکاری کے نتیجے میں اغوا، تاوان، بھتہ، گھر گھر، دوکان دوکان سیکیورٹی گارڈ کی صنعتیں وجود میں نہیں آئیں۔ کیا اِس قوم کے سیکڑوں ارب ڈالر اِس جہادی نجکاری کی گولڈ ہینڈ شیک اسکیموں میں برباد نہیں ہو رہے۔ کیا اِس قوم کے خون پسینے اور قرضوں کے بوجھ سے بنائے گئے اربوں ڈالر کے اثاثے اِس نجکاری کے نتیجے میں بھرتی کئے گئے جہادی مزدوروں نے بموں سے نہیں اُڑائے۔ کیا چودہ سو سالہ اسلامی تاریخ میں ایسی مثالیں ملتی ہیں جب ریاست نے جہاد کی نجکاری کردی ہو۔ اِس دنیا میں تو لمحوں کی خطائیں ، صدیوں کو سزائیں دیتی ہیں جبکہ ہماری خطائیں تو لمحوں کے بجائے عشروں تک پھیلی ہوئی ہیں۔ اگرچہ آرمی اسکول کے سانحے کے بعدحالات کافی تبدیل ہوئے ہیں ، مگر اب بھی بہت سے حلقوں میں یہ شکوک پائے جاتے ہیں کہ شاید نجکاری کی اِس پالیسی سے مکمل طور پر جان نہیں چھڑائی گئی اور کئی جہادی صنعتوں کو پھلنے پھولنے اور پیداوار جاری رکھنے کی اجازت ہے۔یا شاید جیسے عام نجکاری کے نتیجے میں کچھ ظالم صنعتکار قابو سے باہر ہوجاتے ہیں اور کارٹیل بنا کر استحصال کرتے ہیں ،تو اسی طرح سے ایسی ہی کچھ نجکاری شدہ جہادی صنعتیں بھی ہاتھ سے نکل گئی ہیں اور من مانی کر رہی ہیں۔ حکومتوں کا کام صنعتیں چلانا نہیں، ہر طرح کی صنعتوں کی نجکاری کردیں ، مگر جہادی نجکاری کو صدقِ دل سے کالعدم قرار دینا ہوگا۔ جہادی صنعت کی نج کاری کو کالعدم قرار دینے سے اِس ملک کے بہت سے مسائل کا حل نکل آئے گا، انشاء اللہ تعالیٰ۔ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
شاہد سدھو کے کالمز
-
مشرقی پاکستان اور ایک بنگالی فوجی افسر کا نقطہ نظر
بدھ 15 دسمبر 2021
-
مشرقی پاکستان اور جنرل ایوب خان
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
مشرقی پاکستان اور اسکندر مرزا
منگل 7 دسمبر 2021
-
سیاسی حقیقت
ہفتہ 13 مارچ 2021
-
کون کتنا ٹیکس دیتا ہے
ہفتہ 6 مارچ 2021
-
جہان درشن
ہفتہ 27 فروری 2021
-
سقوطِ مشرقی پاکستان نا گزیر تھا؟
بدھ 16 دسمبر 2020
-
معجزے ہو رہے ہیں
جمعہ 4 دسمبر 2020
شاہد سدھو کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.