
کون کتنا ٹیکس دیتا ہے
ہفتہ 6 مارچ 2021

شاہد سدھو
(جاری ہے)
سندھ میں ستائیس فیصد سے زائد یعنی
سات لا کھ اناسی ہزار ریٹرنز جمع کروائے گئے۔
شہر وں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے سو ارب سے زائد ٹیکس جمع ہوا۔ کراچی پہلے نمبر پر رہا اور یہاں سے چار سو پچیس ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، اسلام آباد دوسرے نمبر پر رہا ، یہاں سے دو سو چار ارب اور لاہور تیسرے نمبر پر رہا اور یہاں سے دو سو ایک ارب روپے ٹیکس جمع ہوا۔ ان تین شہروں کے علاوہ صرف پانچ شہر ایسے ہیں جہاں سے دس ارب سے زائد ٹیکس جمع ہوا۔ راول پنڈی سے پینتیس ارب ، فیصل آباد سے اٹھارہ ارب، ملتان سے سترہ ارب، پشاور سے تیرہ ارب او ر کوئٹہ سے دس ارب ٹیکس جمع ہوا۔ آٹھ ہزار ارب ٹیکس جمع کرنے کے دعوے کرنے والے خیبر پختونخواہ میں اقتدار کی دوسری مدت بھی آدھی گذار چکے ہیں لیکن باقی ملک تو ایک طرف اپنی ناک کے نیچے صورتحال یہ ہے کہ سترہ فیصد آبادی والا صوبہ محض ساڑھے تین فیصد ٹیکس ادا کر رہا ہے۔ شرمناک صورتحال یہ ہے کہ اس صوبے میں سینیٹ کی ایک سیٹ کئی کروڑ کی بکتی ہے مگر ٹیکس ادا کرنے کے معاملے میں بہت پیچھے ہے۔ ملک بھر میں جمع شدہ گوشواروں کی قلیل تعداد سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ملک بھر میں عوام کی اکثریت براہ راست یا بالواسطہ ٹیکس ادا کرنے سے گریز کرتی ہے۔حکومت امیر طبقوں سے ڈائریکٹ ٹیکس لینے کے بجائے ٹیکسوں کا بوجھ غریب اور متوسط طبقے پر ڈال دیتی ہے اور یہ طبقہ بھاری جنرل سیلز ٹیکس، پیٹرولیم لیوی اور مختلف طرح کے سرچارجز اور صوبائی ٹیکسز کے نام پر نہ صرف بھاری ٹیکس ادا کرتا ہے بلکہ مہنگائی کے بوجھ تلے بھی دبتا چلاتا ہے۔ ملک کی آمدنی میں اضافے کے لئے امیر طبقات سے مناسب شرح سے ڈائریکٹ ٹیکس کی وصولی ناگزیر ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
شاہد سدھو کے کالمز
-
مشرقی پاکستان اور ایک بنگالی فوجی افسر کا نقطہ نظر
بدھ 15 دسمبر 2021
-
مشرقی پاکستان اور جنرل ایوب خان
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
مشرقی پاکستان اور اسکندر مرزا
منگل 7 دسمبر 2021
-
سیاسی حقیقت
ہفتہ 13 مارچ 2021
-
کون کتنا ٹیکس دیتا ہے
ہفتہ 6 مارچ 2021
-
جہان درشن
ہفتہ 27 فروری 2021
-
سقوطِ مشرقی پاکستان نا گزیر تھا؟
بدھ 16 دسمبر 2020
-
معجزے ہو رہے ہیں
جمعہ 4 دسمبر 2020
شاہد سدھو کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.