
اہل کشمیر نڈھال مت ہوجانا
بدھ 2 اکتوبر 2019

سید مصعب غزنوی
میں نے ہر ایک بہارتی دینی جماعت کو جب مودی کے آگے پسپا ہوتے دیکھا، حالات سے سمجھوتا کرتے دیکھا، اور کمزوری کا ثبوت فراہم کرتے دیکھا تو شدید مایوسی سی ہورہی تھی کہ ایمان اس قدر کمزور کیسے ہو سکتا ہے۔ کیا اہل ایمان میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جو بہارت کے اس ظالمانہ اقدام پر آواز اٹھائے، اس اقدام کی مخالفت کرے۔
تب ہی جماعت اسلامی ہند کے امیر سعادت اللہ حسینی کی آواز کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے اٹھتی ہے جس سے دل خوشی سے سرشار ہوتا ہے کہ چلو اہل ایمان میں سے کسی نے تو ظالم کے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی۔ یہ دوسروں کی طرح مصلحت کا شکار نہیں ہوا، اس نے دوسروں کی طرح حالات سے سمجھوتا نہیں کیا۔
(جاری ہے)
سعادت اللہ حسینی نے مودی حکومت کے مقبوضہ وادی کے حوالے سے تمام اقدامات کو خلاف آئین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کہا۔
دراصل یہ وقت تھا کشمیریوں کو دلاسے کی ضرورت تھی، وہ کہیں تھک کے چور نہ ہوجاتے ۔ وہ اکیلے لڑتے لڑتے نڈھال نہ ہوجاتے تب اس موقع پر کمال تدبر، اور کمال حکمت سے ان کے حق میں بہارت کے اندر سے ہی آواز بلند کرکے سعادت اللہ حسینی نے کشمیریوں کو تھپکی دی، انہیں دلاسہ دیا، ان کی ڈھارس بندھائی، ان کے زخموں پر مرہم رکھی تاکہ وہ اپنی جدوجہد آزادی کو جاری رکھیں ۔ اور انہیں اس بات کا پیغام دیا کہ کشمیریو نڈھال مت ہوجانا، جدوجہد آزادی جاری رکھنا، ہم تمہاری پشت پر کھڑے ہیں ۔ خود کو تنہا مت سمجھ لینا۔
موجودہ حالات میں جب مسلمانوں پر ارض ہند تنگ کردی گئی ہے، بہارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے بعد مسلمانوں پر ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ کسی میں اتنی جرات نہیں ہورہی چاہے وہ مسلمان ہے یا انسانی حقوق کی تنظیم کا نمائندہ کہ مودی کے اس فیصلہ کے خلاف آواز اٹھائے۔ تب اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کے امیر کا یہ انتہائی واضح اور دوٹوک موقف بلاشبہ ایک انتہائی دلیرانہ اور مومنانہ اقدام ہے۔ اس خدا کے بندے نے امام حسین(رض) کی تعلیمات کو اور اپنے قائد کی روش کو قائم رکھا کی کبھی بھی یزید وقت سے سمجھوتا نہیں کرنا چاہیئے۔
سعادت اللہ حسینی کا یہ موقف امت مسلمہ اور بہارت میں موجود 30 کروڑ مسلمانوں کا موقف ہی گردانا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ یہ ہی تمام امت کے دل کی آواز ہے اور اس آواز کی ترجمانی کا حق کوئی انتہائی دلیر شخص ہی ادا کرسکتا تھا جسے سعادت اللہ حسینی نے ادا کردیا۔ کیونکہ باقی تو کم و بیش تمام مسلمان دینی جماعتوں کے رہنما تو مودی کی حمایت میں بیان جاری کرچکے تھے۔
بے شک یہ ایک بڑا جہاد ہے ظالم اور جابر حکمران کے آگے حق بات کہنا، جسے جماعت اسلامی ہند نے ادا کیا۔ اب اللہ پاک ہند کے اور کشمیر کے مسلمانوں کیلئے آسانیاں پیدا کردیں اور ان کی حفاظت فرمائے۔(آمین)
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
سید مصعب غزنوی کے کالمز
-
یوم کشمیر۔۔۔۔۔کٹتی شہ رگ
بدھ 5 فروری 2020
-
اہل کشمیر نڈھال مت ہوجانا
بدھ 2 اکتوبر 2019
-
وزیر اعظم آزاد کشمیر کا خطاب اور مطالبہ
جمعہ 20 ستمبر 2019
-
لیاری کا مسیحا
بدھ 18 ستمبر 2019
-
بدبودار نظام
پیر 16 ستمبر 2019
-
سانحہ جلہ چوک
جمعہ 13 ستمبر 2019
-
راوی کے کنارے سے صدا آئی ہے
بدھ 11 ستمبر 2019
-
شہ رگ ہے پنجہ اغیار میں
جمعہ 6 ستمبر 2019
سید مصعب غزنوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.