
یہ تبدیلی سراب سی ہے
منگل 24 نومبر 2020

عمر نواز
(جاری ہے)
ہر سیاسی پارٹی کی فین فالونگ ہوتی ہے اور وہ ان کو خوش بھی رکھتےہیں لیکن حکومت اور اپوزیشن دو الگ چیزیں ہیں اپوزیشن میں ہوتے ہوئے ایک سیاسی پارٹی جتنے مرضی نعرے مارے وہ اچھے لگتے ہیں اپوزیشن کا کام ہی نعرے مارنے ہوتا ہے لیکن جب وہ پارٹی حکومت میں آجائے تو اسے نعرے نہیں بلکہ عملی کام کرنے چاہیں نعرے اپوزیشن میں ہی اچھے لگتے ہیں حکومت میں آ کر کنٹینر سے اتر جانا چاہیے لیکن ایک ہماری یہ تبدیلی ہے جس کو ابھی تک یہ یقین نہیں کہ وہ حکومت میں ہےیا اپوزیشن وہ آج بھی کنٹینر کے اوپر کھڑے ہیں اور ڈی چوک والی ہی زبان استعمال کررہے ہیں آج ان کو کوئی سمجھائےکہ آپ ڈی چوک میں نہیں بلکہ وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھے ہیں اس لیے کنٹینر والے نعرے, دعوے اور وعدے نا کریں بلکہ کوئی پریکٹل کام کریں اور جو دعوے کیے تھے ان کو عملی جامہ پہنائیں .
آج کرونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں ان کو کنٹرول کرنا حکومت کا کام ہے جلسے کرنا اپوزیشن کا کام ہے اپوزیشن کو جواب جلسوں سے نہیں بلکہ کارکردگی سے دیا جائے تو اچھا ہوگا . اب جبکہ کرونا وائرس بہت تیزی سے ملک میں پھیل چکا ہے توآپ کو یاد آیاکہ جلسے نہیں کرنے چاہیے اسی طرح کی آپ نے پہلے بھی غلطی کی تھی اب ملک اور غلطیوں کا معطمل نہیں ہوسکتا ہے.اب صرف کرونا وائرس کنٹرول کے سدباب کرنے ہونگے اگر لوگ زندہ بچ گئے تو معیشت بھی بچ جائے گی آپ کو لوگوں کی زندگی عزیز ہونی چاہیے ناکہ معیشت عزیز ہو اس لیے خدارا کنفیوزاً سے نکلیں اور اس مہلک وائرس کو کنٹرول کرنےکے لیے عملی اقدام کریں ورنہ پھر سب کچھ ہاتھ سے نکل جائے گا اگر آپ کو کنٹینر کے اوپر چڑنے کا اتنا ہی شوق ہے تو یہ دو سال کنٹینرسے اتر کر کچھ عوام کے لیے بھی کر لیں پھر کنٹینر کے اوپر چڑ جانا اور اپنا شوق پورا کر لینا جب سے آپ اقتدار میں آئے ہیں عوال رل گئی ہے آپ ہی کہتے تھے میں ان کو رلاؤ گا آج چینی آٹا ادویات پٹرول سب کچھ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے اس لیے اب عام آدمی کے لیے بھی سوچ لیں جو ڈی چوک میں آپ کے لیے نعرے لگاتے تھے ان کے ساتھ ایسا نا کریں پھر یہ نا ہو کہ ایک دن آپ بھی خالی کرسیوں سے خطاب کر رہے ہوں.ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
عمر نواز کے کالمز
-
وہ لڑکی لال قلندر تھی
منگل 28 دسمبر 2021
-
قوم کے بہادر سپوت
جمعہ 30 اپریل 2021
-
مذہبی جتھے
منگل 13 اپریل 2021
-
لاڑکانہ سے اقوام متحدہ تک
بدھ 7 اپریل 2021
-
لائبریری پر بھی اثرات
بدھ 2 دسمبر 2020
-
30نومبر سے
منگل 1 دسمبر 2020
-
یہ تبدیلی سراب سی ہے
منگل 24 نومبر 2020
-
پنجاب سے بھی انقلاب
جمعرات 19 نومبر 2020
عمر نواز کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.