
بیجنگ میں وبا کی نئی لہر کے خلاف چینی حکومت کا فوری ردعمل
منگل 16 جون 2020

زبیر بشیر
بیجنگ میں گزشتہ تقریباً دو ماہ سے مقامی طور پر وبا کے کسی ایک بھی مقامی کیس کی تصدیق نہیں ہوئی تھی، اور جب ہمیں یہ لگ رہا تھا کہ زندگی اور کام معمول پر واپس آچکے ہیں ،تو گزشتہ 4 دنوں میں ، بیجنگ میں70 نئے مقامی کیسز سامنے آئے ہیں۔صرف محض ایک روز کے دوران 36افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
(جاری ہے)
بیجنگ میں مقامی طور پر کووڈ-19 کے کیسز سامنے آنے کے بعد ریاستی مشینری تیزی سے حرکت میں آئی اور وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بروقت اقدامات اختیار کئے۔

شہر کے ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ نئے تصدیق شدہ مریضوں کی ایک بڑی تعداد فینگ تائی ڈسٹرکٹ کی شن فادی ہول سیل مارکیٹ میں کام کرتی ہے یا حالیہ دنوں میں وہاں گئی تھی ، اور باقی افراد مارکیٹ سے براہ راست یا بالواسطہ رابطے میں آئے تھے۔
واضح رہے کہ شن فا دی مارکیٹ بیجنگ میں ایشیاء کی سب سے بڑی سبزی ، پھل اور گوشت کی سب سے بڑی منڈی ہے، اس کا رقبہ گیارہ لاکھ بیس ہزارمربع میٹر ہے جو تقریباً 157 فٹ بال میدانوں یا 251 رگبی کے میدانوں کے برابربنتا ہے۔ یہ مارکیٹ بیجنگ کے 2 کروڑ لوگوں کی ضروریات کے لئے اسی فیصد سامان فراہم کرتی ہے۔ یہاں ہر روز 18000 ٹن سبزیاں اور 20000 ٹن پھلوں کا کاروبار ہوتا ہے۔ اس مارکیٹ میں 1500 سے زیادہ انتظامی اہلکار موجود ہیں ، جو ہر روز سبزیاں ، پھل ،سی فوڈ اور گوشت فروخت کرتے ہیں ۔اب اس مارکیٹ میں بڑے گوشت ،چھوٹے گوشت اور سی فوڈ کے حصے میں وائرس کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔ اس جگہ پر گوشت اور سی فوڈ کو محفوظ رکھنے لئے انتہائی کم درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔اس لئے اس جگہ بہت زیادہ سردی ہوتی ہے ، جو وائرس کے پھیلاؤ اور بقا کے لئے ماحول فراہم کرسکتی ہے۔ تاہم حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
جمعرات کے روز ، بیجنگ میں تقریباً دو ماہ کے بعد مقامی انفیشکن کے کسیز رپورٹ ہوئے۔ ان میں ایک 52 سالہ شخص تھا جو دوہفتے قبل بیجنگ میں آیا تھا۔ اس نے 3 جون کو مارکیٹ کے سمندری غذا اور گوشت کے ہال کا دورہ کیا تھا ۔جمعہ کے روز ، مزید چھ افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی یہ لوگ یا تو مارکیٹ میں کارکن تھے یا وہ لوگ تھے جنہوں نے حال ہی میں اس کا دورہ کیا تھا۔ کمیشن کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بیجنگ میں تصدیق شدہ تمام مریض معمولی یا اعتدال پسند بیمار ہیں ، سوائے ایک مریض کے کہ جمعہ کے روز ایک سنگین معاملہ قرار دیا گیاتاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
بیجنگ میں سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کی ضمانت کے لئے ، بیجنگ حکومت نے مارکیٹ کے قریب دو عارضی مارکیٹیں کھولیں ، اور ملک بھر سے آنے والی سبزیاں ان دونوں بازاروں میں جارہی ہیں۔ اب بیجنگ کی مارکیٹ میں پھل اور سبزیاں وافر مقدار میں موجود ہیں۔ لوگوں کو اشیائے ضروریہ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
زبیر بشیر کے کالمز
-
چودہ برس بعد بیجنگ میں اولمپک مشعل کی حرارت
جمعرات 3 فروری 2022
-
چین وبا کے خلاف کیسے کامیاب ہوا؟
بدھ 26 جنوری 2022
-
وبا پر قابو عالمی تعاون کے بغیر ممکن نہیں
جمعہ 21 جنوری 2022
-
ماحول دوست سواری کی حوصلہ افزائی کی ضرورت
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
نیا سال نیا عزم
بدھ 5 جنوری 2022
-
سال 2022 میں چین کی معاشی وسماجی پالیسیاں کیا ہوں گی؟
پیر 13 دسمبر 2021
-
دنیا کی مشترکہ ترقی کا راستہ
جمعہ 26 نومبر 2021
-
دو سوسے زائد امریکی کمپنیاں چین میں کیا تلاش کر رہی ہیں؟
ہفتہ 13 نومبر 2021
زبیر بشیر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.