Live Updates

نیب وزیراعظم کے 13کیسز کیوں نہیں سنتا ،نوازشریف کے احتساب تک پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو گا ،وزیرخزانہ نے ان کا پیسہ باہر بھیجنے کا اعتراف کیاتھا ،ہم کرپٹ ٹولے کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے ، عوام آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کو اس طرح فتح دلائیں جس طر ح پاکستان نے انگلینڈ سے ٹیسٹ میچ جیتا ، ، پی ٹی آئی کی حکومت آزاد کشمیر میں نئی تبدیلی لائے گی ،ہم مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ،جب کسی ملک کا سربراہ کرپٹ ہو تو اس ملک کا پھر کوئی مستقبل نہیں ہوتا ، جب پٹواری چوری کرتا ہے تو اوپر سے نیچے تک نظام خراب ہوجاتا ہے ،بیرسٹر سلطان اگر وزیراعظم بنا تو احتساب کا عمل انہی سے شروع ہو گا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا باغ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرپشن کی لعنت کے خاتمے بغیر کسی کا بھلا نہیں ہو گا ، نئے پاکستان میں سب پہلے ملک لوٹنے والوں کا احتساب ہو گا،جہانگیر ترین

پیر 18 جولائی 2016 18:21

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 21 جولائی کو آزاد کشمیر کے عوام پی ٹی آئی کو جتوا کر اسی طرح تاریخ رقم کریں گے جس طرح لارڈز میں گذشتہ روز پاکستان ٹیم نے انگلستان کو ہرا کر ایک نئی تاریخ رقم کی ،عوام اپنا مستقبل روشن کرنے کے لئے تحریک انصاف کو ووٹ دیں ، پی ٹی آئی کی حکومت آزاد کشمیر میں ایک نئی تبدیلی لائے گی ،ہم مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ،جب کسی ملک کا سربراہ کرپٹ ہو تو اس ملک کا پھر کوئی مستقبل نہیں ہوتا ،ہم نواز شریف اور انکے کرپٹ ٹولے کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، جب ملک کے سربراہ کرپٹ ہو اس کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا اور جب پٹواری چوری کرتا ہے تو اوپر سے نیچے تک نظام خراب ہوجاتا ہے ، اسحاق ڈار نے خود کہا تھا کہ نوازشریف کا پیسہ یہاں سے باہر بھیجتا ہوں اور نیب نوازشریف کے 13کیسز کیوں نہیں سنتی، نوازشریف نے کہا تھا کہ آصف زرداری کا پیسہ واپس لاؤں گا ایسا کیوں نہیں کیا ، پیسہ اس لئے باہر سے نہیں آیا کیونکہ چو ر چور کا احتساب نہیں کرتا، وزیراعظم کا بیٹا650کروڑ روپے کے فلیٹ میں رہتا ہے ، نوازشریف کے احتساب تک پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو گا، ایک آدمی وزیراعظم بنتے ہی فیکٹری بنانا شروع کر دے اور عوام کی فکر نہ کرے تو ملک کا کیا ہو گا۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو یہاں باغ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ تحریک کرپشن کے خلاف کھڑی ہے ، کرپشن امیر کو غریب بنا دیتی ہے ، آزاد کشمیر کو اس طرح جیت دلائیں گے جیسے کل کرکٹ ٹیم نے برطانیہ سے جیت دلائی ہے۔ پاکستانی ٹیم نے برطانیہ کو لارڈز ٹیسٹ میں ہرا دیا اورآپ بھی 21جولائی کو پاکستان کے لئے تحریک انصاف کو کامیاب کرائیں ،پاکستان اس وقت تباہی کی طرف جا رہا ہے ، نائجیریا ایسا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ غربت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب کسی ملک کا سربراہ کرپٹ ہو تو اس کا کوئی مستقبل نہیں ، آج اڑھائی کروڑ پاکستانی ملک سے باہر ہیں ، پٹواری اگر چوری کرتا ہے تو اوپر سے نیچے تک نظام خراب ہو جاتا ہے ، اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے تحریک انصاف کو ووٹ دیں ، بار بار آزمائے ہوئے لوگوں کو ووٹ نہ دیں ، کرپشن ہر سال بڑھتی جا رہی ہے یہ نہ سمجھیں کہ تحریک انصاف کے آتے ہی کرپشن ختم ہو جائے گی، احتساب کا عمل اوپر سے شروع ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نیب نوازشریف کے 13کیسز کیوں نہیں سنتی اور اسحاق ڈار نے خود کہا تھا کہ نوازشریف کا پیسہ یہاں سے باہر بھیجتا تھا، بیرسٹر سلطان محمود اگر وزیراعظم بنے تو احتساب کا عمل شروع ہو گا، نوازشریف نے کہا تھا کہ آصف زرداری کا پیسہ ملک واپس لاؤں گا ، ایسا کیوں نہیں کیا ، پیسہ اس لئے باہر سے واپس نہیں آیا کیونکہ چور چور کا احتساب نہیں کرتا۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کے احتساب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو گا، آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے احتساب شروع ہو گا تو ہی تبدیلی آئے گی ، نیب 16سال سے چھوٹے لوگوں کو پکڑتی آئی ہے ، سب سے پہلے میں اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کروں گا، آزاد کشمیر میں کرپشن کے خلاف آزاد احتساب سیل بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مغرب میں موثر بلدیاتی ہے اس لئے وہاں کا نظام بہتر ہے ، وعدہ کرتا ہوں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں اور اختیارات دلا?ں گا، نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی کے لئے آپ کے ساتھ کھڑا ہوں ، امریکہ15سال سے افغانستان میں ہے لیکن جنگ نہیں جیت سکا، کشمیریوں پر جتنا ظلم کریں گے جذبہ آزادی اتنا زیادہ بڑھے گا، مسئلہ کشمیر کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جائے اور کشمیریوں کو ان کے حقوق دیئے جائیں ، وزیراعظم نوازشریف بھارت گئے تو حریت رہنما?ں سے نہیں ملے وہاں جا کر اپنے بیٹے کے لئے بزنس مین سے ملتے رہے ، نواز شریف کے احتساب تک پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو گا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے لوگ نوازشریف کی بادشاہت نہیں جمہوریت چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام کو نوازشریف کی بادشاہت سے خطرہ ہے ، جمہوریت کے علاوہ کوئی نظام بہتر نہیں ہے ، پاکستان عوام مصنوعی جمہوریت نہیں چاہتے ہیں ،ہم سب نے مل کر پاکستان میں جمہوریت کوبچانا ہے ، دھاندلی کر کے الیکشن جیت جاتے ہیں اور اقتدار میں آکر پیسہ بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اربوں روپے کی پراپرٹی کا جواب دینا ہوگا ، نوازشریف نے خود کو قانون سے بالاتر سمجھا تو احتجاج جمہوری حق ہے اور جمہوریت بچانے کے لئے اس بار ایسا احتجاج ہو گا جو پہلے کبھی نہیں ہوا تھا، ترکی میں اگر نوازشریف ہوتے تو مارشل لاء کامیاب ہو جاتا ، عوام صرف جمہوری وزیراعظم کی حفاظت کرتی ہے ، جمہوریت کو فوج سے نہیں بلکہ نوازشریف کی بادشاہت سے خطرہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم لندن جاتے ہیں تو ان کی صاحبزادی وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ جاتی ہے ، وزیراعظم نوازشریف کا بیٹا 650کروڑ روپے کے گھر میں رہتا ہے اور ٹیکس ادا نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ اردگان نے فی کس سالانہ آمدنی بڑھا دی ہے ، اردگان سڑکیں اور موٹروے سے پہلے ملک میں خوشحالی لایا ، اردگان کے دور میں ترکی میں یونیورسٹی کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے ، اردگان نے ترکی کے ذمے واجب الادا قرضے ختم کئے اور اردگان نے بے شمار خامیوں کے باوجود تعلیم پر 5گنا پیسہ خرچ کیا۔

ترک عوام نے ارگان کی عوامی خدمت کی بدولت جمہوریت کی حفاظت کی ہے ، ترکی میں اردگان کی جگہ نوازشریف ہوتے تو فوجی بغاوت کامیاب ہو جاتی، اگر ترکی میں نوازشریف ہوتے تو لوگ سڑکوں پر نہ نکلتے اور جب نوازشریف کے خلاف جنرل مشرف نے بغاوت کی تو عوام سڑکوں پر نہیں نکلی تھی ، ایک آدمی وزیراعظم بنتے ہی فیکٹریاں بنانا شروع کر ے اور عوام کی فکر نہ کرے تو ملک کا کیا ہو گا، بچے اس کے ارب پتی ہیں اور لندن میں رہتے ہیں۔

اسی موقع پر تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ اگر کرپشن کی لعنت ملک سے نہیں جائے گی تو آپ کا بھلا نہیں ہو گا اور امیروں سے کوئی ٹیکس نہیں لیتا صرف غریبوں سے لیا جاتا ہے ، نئے پاکستان میں سب سے پہلے ملک لوٹنے والوں کا احتساب ہو گا، جدوجہد کر رہے ہیں کہ کرپٹ لوگوں کا احتساب کرائیں۔انہوں نے کہا کہ 21جولائی کو اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور 21جولائی کو سب ایک ہو کر پی ٹی آئی کا ساتھ دیں۔ پی ٹی آئی کے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آج سب دیکھ لیں کہ باغ کے عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات