
حکومت فرنیچر انڈسٹری کی سرپرستی کرے تو یہ عالمی منڈیوں میں موثرمقام بناکر سالانہ اربوں ڈالر کی برآمدات کر سکتی ہے‘چوہدری محمدسرور
صنعت کی صورتحال اور مسائل سے آگاہی اور ان کے بہتر حل کے لیے حکومت اور اس شعبے کے درمیان روابط انتہائی ضروری ہیں‘ہمارا ملک ہرسال غیر ملکی فرنیچر مصنوعات کی درآمد پر بھاری زر مبادلہ خرچ کرتا ہے جسے اس شعبے کی حوصلہ افزائی اور برآمدات کو فروغ دے کر کمایا جاسکتا ہے‘سابق گورنر پنجاب
بدھ 18 اپریل 2018 18:03

(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ہمارا ملک ہرسال غیر ملکی فرنیچر مصنوعات کی درآمد پر بھاری زر مبادلہ خرچ کرتا ہے جسے اس شعبے کی حوصلہ افزائی اور برآمدات کو فروغ دے کر کمایا جاسکتا ہے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وہ فرنیچر کی صنعت کی حمایت اور اس کے فروغ کے لیے سینیٹ ( ایوان بالا) میں آواز بھی اٹھائیں گے اور اس ضمن میں دیگر سینیٹر ز سے بھی باتکریں گے تاکہ اس شعبے کے تمام فریقوں سے مل کر اسے باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے اور پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کے لیے لائحہ عمل کی تشکیل میں ان کی معاونت حاصل کی جاسکے۔انہوںنے کہا کہ وہ فرنیچر کے کاروبار کی معاونت کے لیے گرانٹ کے حصول کے لیے متعلقہ حکام سے بھی بات کریں گے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ نمائشوں اور کاروباری شوز کے ذریعے ملکی فرنیچر مصنوعات کی برآمد میں اپنا کردار زیادہ موئثر انداز میں ادا کرسکیں۔اس موقعے پر پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد کاشف اشفاق نے کہا کہ تارکین وطن کو قائل کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ فرنیچر کی تیاری میں استعمال ہونے والی جدید میشنین ملک میں متعارف کرائیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان فرنیچر کونسل نے ٹیوٹا کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت وہ لکڑی کا کام کرنے والوں کو سائنسی بنیادوں پر تربیت فراہم کرے گا، دونوں ادارے لکڑی کے کاریگروں کی تربیت کے لیے مل کر بین الاقوامی تربیت کاروں کی خدمات حاصل کریں گے۔ میاں محمد کاشف اشفاق نے کہا کہ ہمیں اپنی معیشت کو ہماری اپنی افرادی قوت سے چلانا ہے تاہم اس سلسلے میں ماہرین کی قلت کا سامنا ہے۔انہوںنے کہا کہ فرنیچر کے شعبے کے تحفظ کے لیے پالیسی سازی کی ضرورت ہے، اس وقت ہم چینی مارکیٹ کاہی مقابلہ نہیں کرسکتے جس کی وجہ اس کے کاریگروں کی مہارت اور مصنوعات کی مناسب قیمتیں ہیں۔وہاں تکنیکی تربیت کے لیے ہزاروں سکول موجود ہیں جہاں حکومتی معاونت سے ہرسال 11 ملین افراد تربیت کے لیے داخل ہوتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
فرانس مہاجر بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب، یو این کمیٹی
-
کٹوتیاں و عدم ادائیگیاں: مالی بحران سے دنیا بھر میں امن مشن بری طرح متاثر
-
یو این کی طرف سے پاکستان افغانستان جنگ بندی کا خیرمقدم
-
وافر خوراک کے باوجود دنیا میں کروڑوں لوگ فاقہ کشی پر مجبور کیوں؟
-
پاکستان: یو این کی مدد سے عدالتی معلمین کی پہلی قومی کانفرنس کا انعقاد
-
غزہ: امداد کی ترسیل کے تمام سرحدی راستے کھولنا ضروری، یو این
-
مڈغاسکر میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنا قابل مذمت، یو این چیف
-
عالمی یوم خوراک: سب کی غذائی ضروریات پوری کرنے والا نظام چاہیے، گوتیرش
-
پارلیمنٹ کی حیثیت ختم ہوچکی، فیصلے میدان میں ہوں گے
-
ٹی ایل پی کا مطالبہ تھا جو 20 کروڑ ہمارے گھر سے پکڑے گئے وہ واپس کریں
-
پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن اور اماراتی کمپنی HUB47 کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا
-
پاکستان عالمی مارکیٹ میں مسابقت کھو رہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.