ختم نبوت کانفرنس میں خطہ بھر سے قافلے شرکت کرینگے‘ علامہ عبدالغفور

دارالحکومت مظفرآباد میں 29اپریل کو علامہ خادم حسین رضوی کا شاندار استقبال کیا جائے گا

جمعرات 19 اپریل 2018 17:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) تحریک لبیک آزاد کشمیر کے مرکزی امیر علامہ عبدالغفور تابانی نے کہا ہے کہ 29اپریل کو مظفر آباد میںختم نبوت کانفرنس میں بھرپورشر کت کریں کانفرنس میں آزاد کشمیر بھر سے قافلے شر کت کریں گے اور کانفرنس کو کامیاب بنائیں گے دنیا میں ایک ہی نظام قائم رہ سکتا ہے اور وہ نظام ریاست مدینہ کا ہے 29اپریل کو استاد علماء علامہ خادم حسین رضوی کا شاندار استقبال کیا جائے گا ۔

تحفظ نامو س رسالت ؐپر کوئی کمپرومائز قبول نہیں قیامت تک ختم نبوت کے پروانے اپنا تن من جان ومال سب قربان کر نے سے بھی پیچھے نہیں ہٹے گے ۔تحریک لبیک پاکستان کی مقبولیت اس بات کا مضر ہے کہ قوم اس وقت سرکار دوعالم حضرت محمد ؐ کے دین کو تخت پر لانا چاہتی ہے پاکستان کے انتخابات میں تحریک لبیک بھرپور کامیابی حاصل کر ئے گی اور انصاف کا بول بالا ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔تحریک لبیک آزاد کشمیر کے امیر علامہ عبدالغفور تابانی نے مزیدکہا کہ 29اپریل کو پورے آزاد کشمیر سے قافلے مظفر آباد ختم نبوت کانفرنس میں شر کت کریں گے علامہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی قیادت میں تحریک کامیابی سے اپنے منز ل کی جانب گامزن ہے آنے والا دور تحریک لبیک پاکستان کا ہوگا انہوں نے کہا کہ شام میں معصوم شہریوں کا بے دردی سے قتل عام کیا جارہا ہے۔

شامی افواج کے مظالم پر مسلم امہ کی خاموشی امت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شام کا مسئلہ امت مسلمہ کا اجتماعی مسئلہ ہے اور مسلم ممالک کو مل کر اسے حل کرنے کے لیے آگے بڑھناچاہیے۔ شام کے بے گناہ شہریوں پر ہونے والے بدترین ظلم پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے۔حکومت پاکستان شام میں ہونے والے ظلم کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائی جائے اور شامی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ معصوم شہریوں پر ظلم و ستم بند کرے اور اندرونی مسائل کو پر امن طریقے سے حل کریم ، بیت المقدس ، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں نے اقوام متحدہ کی چہرے سے نقاب اتار دیا ،بھارت، امریکہ اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ سے مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیںمسلم ممالک میں معصوم بچوں کو جس بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے تحریک لبیک آزاد کشمیر اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں شام ، بیت المقدس ، مقبوضہ کشمیر میں فوری طور پرقتل وغارت کا سلسلہ بند کیا جائے عالمی برداری اور اقوام متحدہ شام ، بیت المقدس ، مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے مسلمانوں پر مظالم کا نوٹس لے ، ،یہود وہنودکرپٹ بددیانت بے ضمیر اور انسانیت کے روپ میں دنیا کا سب سے بڑے حیوان اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں پاکستان کی طرف سے میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیںپھوڑ دیں گے امریکہ، اسرائیل اور بھارت دنیا کا بڑے دہشت گرد اور انسانی حقوق کا قاتل ہے مسلمانوں کے لیے اس کا معیار اور یہودیوں غیر مسلموں کے لیے اس کا معیار الگ ہے اپنی منافقانہ چالوں کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں ذلیل و خوار ہو کر رہے گا مقبوضہ بیت المقدس یہودیوں سے ضرور آزاد ہو کر رہے گا۔