سید مصطفی کمال کی کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی پر سوئی سدرن کی دروغ گوئی کی مذمت

جمعرات 19 اپریل 2018 23:04

سید مصطفی کمال کی کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی پر سوئی سدرن کی دروغ گوئی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے سوئی سدرن کی جانب سے کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی پر دروغ گوئی کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیپرا کی ٹیم نے سوئی سدرن کا یہ دعویٰ مسترد کر دیا ہے کہ سوئی سدرن کو گیس فیلڈز سے گیس کی فراہمی کم ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کہ نا صرف سوئی سدرن کو طلب کے مطابق رسد مل رہی ہے بلکہ سوئی سدرن نے اس وقت کو کی-الیکٹرک سے اپنے واجبات وصول کرنے کا موقع بنایا جسکی سزا کراچی کے شہریوں کو طویل لوڈشیڈنگ کی صورت میں ملی چئیرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے سوئی سدرن سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کی-الیکٹرک کو مطلوب مقدار میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو طویل اور بلاجواز لوڈشیڈنگ سے نجات ملے اور انکی اذیتوں میں کمی واقع ہو سکے۔