
ووٹ کو عز ت دو کے نعرے لگانے والوں نے جتنی اس کی بے توقیری کی اس کی مثال پورے برصغیر میں نہیں ملتی ، شیخ رشید احمد
جمعہ 20 اپریل 2018 16:18

(جاری ہے)
انہوں نے کہا شریف فیملی اور انکے حواری روز میڈیا میں تو ٹارزن بننے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اندرون خانہ ایک انئے این آر او کے کئے منتیں ترلے کر رہے ہیں لیکن اب وہ اس میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ اب شریف فیملی کو اپنے 30سالہ دور اقتدار کا حساب دینا ہو گا۔
انہوں نے کہا شہباز شریف چاہتے ہیں کہ بڑا بھائی اب راستے سے ہٹ جائے اسی لئے وہ انہیں اڈیالا جیل میں صفائی ہونے کی خبریں پہنچانے کے ساتھ ساتھ چوہدری نثار علی خان سے متواتر ملاقاتیں کر رہے ہیں تاکہ نوا شریف کو سائیڈ لائن کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف اس دونوں وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں لیکن انہیں یقین ہے کہ ان میں سے سنچری بنانے میں کوئی بھی کامیاب نہیں ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا ایل این جی کا ایک بڑا کیس اس وقت سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے جس کا فیصلہ آنے پر عباسی نا اہل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا جیل جاناکوئی انوکھی بات نہیں ہوگی کیونکہ دنیا کے بڑے بڑے سیاستدان کرپشن پر جیل جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی کرپشن کے باعث سی پیک میں بعض مقامات پر جاری کام بند ہو چکا ہے یا بہت سست ہو چکا ہے جس کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا گوادر بندر گاہ اس وقت پوری دنیا کی آنکھوں مین کھٹک رہی ہے اور مسقتبل میں گوادر پاکستان کی حامی اور مخالف قوتوں کی سیاست کا مرکز بن سکتا ہے او وقت پاکستان کو بہت ہوش سے کام لینا ہو گا تاکہ گوادر کے ثمرات پاکستان سمیٹ سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشی طور پر پاکستان اندرونی طور پر کھوکھلا ہو چکا ہے جس کے باعث پاکستان بڑی تیزی سے دیوالیہ پن کی جانب بڑھ چکا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمران ابی تک یہ فیصلہ ہی نہیں کر سکے کہ پاکستان کی ترجیح زراعت ہے یا صنعت،انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام استحصال کا شکا رہیں اور یہاں سے تعلق رکھنے والے حکمران بھی اس کے ذمے دار ہیںکیونکہ انہیں جب بھی اقتدار ملا انہوں نے پورے جنوبی پنجاب کی بجائے اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی کام کروائے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ زمانہ طالبعلمی سے ہی پنجاب میں نئے صوبے بنانے کے حق میں ہیں تاکہ عوامی مسائل جلد حل ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ شریف فیملی ایک قبضہ گروپ ہے جس نے پچھلے تین عشروں سے پاکستان پر قبضہ جما رکھا ہے تاہم اب ان سے نجات کا وقت آچکا ہے۔اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
کل کی کانفرنس میں مایوسی نہیں ہوئی، مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ملٹری الائنس بنانا چاہیئے
-
یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہیے، قطر میں جو کچھ ہوا امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
وفاق نے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون تسلیم کرلیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخواکی شہید میجر عدنان اسلم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت کی
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.